​ع​ید کی خوشیوں کا عکس آپ کے چہرے سے عیاں ہونا چاہیے

آرائش عورت کا بنیادی حق ہے۔ عید کی خوشیوں کا عکس آپ کے چہرے پر ضرور جھلکنا چاہیے۔ آپ کے چہرے کی شگفتگی آپ کے لباس کے ساتھ ہم آہنگ ہو کر آپ کی شخضیت کو جاذب نظر تاثر عطا کرے گی اس کے لیے آپ کو کسی بیوٹی پارلر جانے کی ضرورت نہیں بلکہ تھوڑی سی محنت سے آپ اپنی شخصیت کو نکھار سکتی ہیں۔

header_image_fustany-beauty-makeup-2015_best_seller_makeup-main_image.png

اس سلسلے میں آپ کے لیے کچھ مشورے پیش کر دیتے ہیں۔ یوں تو ان پر عمل عید سے تین چار روز پہلے کریں تو بہتر ہے لیکن آج کے مصروف دور میں اتنا وت نکالنا ممکن نہ ہو تو آپ عید سے ایک روز پہلے بھی اپنے آپ پر تھوڑی سی توجہ دے سکتی ہیں۔

چہرے کی آرائش کے لیے یوں تو بازار میں بے تحاشا کاسمیٹکس موجود ہیں لیکن ان کے انتخاب کا سلیقہ اور کوالٹی کی پڑتال بہرحال ضروری ہے۔ کاسمیٹکس کبھی بھی گھٹیا قسم کی استعمال نہیں کرنی چاہئیں، ان سے جلد متاثر ہو جاتی ہے۔ دوسرے یہ کہ میک اپ کی چیزوں کے استعمال کے طریقہ کار سے واقف ہونا ضروری ہے۔ میک اپ تھوپنے سے چہرہ بجائے پُرکشش نظر آنے کے بدنما لگتا ہے۔

buy makeup online 

Get expert advice to achieve natural makeup look

میک اپ استعمال کرنے سے قبل آپ کی اپنی جلد کی ساخت اور رنگت کے بارے میں معلوم ہونا ضروری ہے خشک جلد، نارمل جلد سب کے لیے میک اپ کی اشیا مختلف ہوتی ہیں۔ میک اپ کا سامان اگر پرانا ہو تو اسے استعمال کرنے سے گریز کریں۔

آئیے آپ کو میک اپ کا آسان طریقہ بتاتے ہیں۔

سب سے پہلے کسی اچھے صابن سے منہ دھو کر تولیے سے خشک کر لیں۔
اپنے بالوں کو ہیئربینڈ یا اسکارف سے باندھں۔
چہرے کو بلیچ کریں لیکن بلیچ کسی اچھی کمپنی کی ہونی چاہیے۔ چہرے کو بلیچ کرنے کے بعد پانچ دس منٹ چہرے کو آرام دیں۔
چہرے پر نقطوں کی صورت میں کلینزنگ کریم لگائیں۔ کلینزنگ کریم لگا کر اوپر اور نیچے کی طرف مساج کریں۔ پھر ٹشو پیپر سے چہرہ صاف کریں۔
ایک کھلے منہ کے برتن میں پانی گرم کریں۔ جب پانی گرم ہو جائے تو اس کو اتار کر تولیے سے منہ ڈھک کر بھاپ لیں۔ یہ عمل وقفے وقفے سے پانچ منٹ تک کریں۔
اب ٹھنڈے پانی میں برف کے ٹکڑے ڈال کر اس میں ایک دوسرا تولیہ بھگو دیں۔ ابا س تولیے کو نچوڑ کر منہ پر رکھیں۔ یہ عمل بھی پانچ منٹ تک کریں۔
اب چہرے پر ماسک لگائیں، ماسک مخلف قسم کے ہوتے ہیں۔ یہ بازار سے تیار شدہ بھی مل جاتے ہیں لیکن یہاں ہم گھر میں ماسک بنانے کی ترکیب بھی تحریر کر رہے ہیں۔

g2
ایک انڈے کی سفیدی میں چایک چائے کا چمچ خالص شہد اور دو تین قطرے عرق گلاب ملا کر اس قدر پھینٹیں کہ جھاگ نکلنے لگے۔ یہ ماسک نارمل اور چکنی جلد دونوں کے لیے بہترین ہے۔ اگر کسی کی جلد خشک ہے تو وہ گلاب کی جگہ گلیسرین لگا سکتی ہیں۔
اب ماسک کو روئی کی مدد سے پورے چہرے پر لگائیں۔ اس بات کی احتیاط کریں کہ یہ مرکب آنکھوں پر نہ لگے۔ ماسک پندرہ سے بیس منٹ تک لگا رہنے دیں اور خاموشی سے لیٹ جائیں اور چہرے کو حرکت نہ دیں۔ اسی دوران روئی کے پیڈ کو عرق گلاب میں نچوڑ کر دونوں آنکھوں پر رکھیں۔ اس سے آنکھوں میں تازگی پیدا ہو گی۔

eye-care-tips

اب ماسک نیم گرم پانی سے اُتاریں اور روئی سے منہ صاف کریں۔ پھر چہرے کو ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔ اب منہ پر اسٹرنجنٹ لوشن یا ٹوسیگ لوشن لگائیں۔

6
میک اپ کرنے کا طریقہ

BUY MAKEUP PRODUCTS ONLINE AT:http://www.saloni.pk/

میک اپ کے لیے میک اپ اسٹک یا فاؤنڈیشن لگائیں۔ فاؤنڈیشن لگاتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ اس کا شیڈ آپ کی جلد سے ملنا ضروری ہے۔

BUY MAKEUP-BASE/FOUNDATION

اس کے بعد چہرے پر بلش آن لگائیں۔ اگر آپ صبح کے وقت میک اپ کرنا چاہتی ہیں تو ہلکے شیڈ کا بلش آن لگائیں اور رات کے لیے گہرے رنگ کا لگائیں۔ فاؤنڈیشن یا پین اسٹک کا آپ کی جلد کی رنگت سے مناسبت رکھنا ضروری ہے تاکہ ان کی تہہ آپ کے چہرے اور گردن پر ہموار معلوم ہو۔ بازار میں تین شیڈز میں فیس پاؤڈر آتے ہیں۔ اگر آپ کی رنگت سانولی ہے تو ہلکے شیڈ کا فیس پاؤڈر لگائیں، گندمی رنگت والی خواتین کچھ ابھرتے ہوئے شیڈ کا فیس پاؤڈر استعمال کریں۔ اگر رنگت سرخ و سفید ہے تو درمیانے رنگ کے شیڈ موزوں ہیں۔

BUY BRONZER, BLUSH, FACE POWDER

BUY LIPSTICK LIP GLOSS LIP LINER 

لپ اسٹک لگانے سے کچھ دیر قبل اپنے ہونٹوں پر تھوڑی سی کولڈ کریم یا گلیسرین لگائیں تاکہ ہونٹ پر نمی پیدا ہو۔ اب ہونٹوں پر ہلکا سا پاؤڈر لگائیں۔ پھر لپ پنلس سے اپنے ہونٹوں پر آؤٹ لائن بنائیں۔ اگر آپ کے ہونٹ خاصے موٹے ہوں تو آؤٹ لائن اندر کی جانب ہونی چاہیے اور اگر پتلے اور باریک ہیں تو یہ آؤٹ لائن اس طرح لگائیں کہ ہونٹ قدرے اُبھرے ہوئے نظر آئیں۔ اب لپ اسٹک لگائیں اور اس بات کا خیال رکھیں کہ لپ اسٹک آؤٹ لائن کو خراب نہ کرے۔

 

لپ اسٹک کا انتخاب آپ کے کپڑوں کے رنگ کی مناسبت سے ہو تو زیادہ بتر ہے۔ مثلاً فیروزی اور ہرے رنگ پر عنابی رنگ کی لپ اسٹک استعمال کریں۔ لپ اسٹک اچھی قسم کی ہو۔ زیادہ عرصے پرانی لپ اسٹک کا استعمال نہ کریں کیونکہ اس میں چمک نہیں ہو گی اور ہونٹ بھی کالے ہونے کا خطرہ ہے۔

آنکھوں کا میک اپ کرتے وقت کپڑوں کے رنگ کا خیال رکھیں اور اگر میچنگ کا آئی شیڈ لگائیں تو زیادہ اچھا رہے گا۔ آئی شیڈ کا استعمال ایک رنگ میں بھی ہو سکتا ہے اور ڈبل رنگ میں بھی۔

BUY EYE-MAKEUP ONLINE

80da7bec50b89329f0ba9ac751f9a6de

آنکھوں پر مسکارا لگائیں۔ ایک بار مسکارا پلکوں پر اوپر نیچے کی جانب لگائیں۔ کچھ دیر بعد خشک ہو جائے تو ایک دفعہ اور لگائیں۔ اس طرح سب پلکیں گھنیا ور نوکیلی نظر آنے لگیں گی۔ اس کے بعد اپنی آنکھوں کی بناوٹ کے مطابق کاجل لگائیں۔

BUY KAJAL EYELINER MASCARA 

Adorn-your-Eyes-500x388
اب ایک بار اپنے چہرے کا جائزہ لیں۔ آخر میں چہرے پرلوز پاؤڈر کا ہلکا سا ٹچ دیں۔

نوٹ: اگر میک اپ کے بعد فکسنگ اسپرے کا استعمال کریں تو چہرے پر نکھار پیدا ہو جائے گا۔ آپ خود دیکھیں گی کہ سلیقے سے کیے جانے والے میک اپ نے آپ کی شخصیت کی خوب صورتی اور دلکشی کے ساتھ وقار بھی ةکش دیا ہے۔

BUY MAKEUP FIXER SPRAY

tumblr_mhgxcxXTHh1ro2j07o1_1280