عید کی دلہن خود کو حسن افروز کیسے بنائے

عید کی دلہن خود کو حسن افروز کیسے بنائے؟

یوں تو عید اور عید کے بعد کی تقریبات ہر خاتون کو سجنے سنورنے کی طرف مائل کرتی ہیں اور حسین سے حسین تر نظر آنا ہر دوشیزہ کے دل کی آرزو ہوتی ہے۔ ہر چہرہ دوسرے سے بازی لے جانے کی کوششوں میں ہوتا ہے لیکن ان چہروں میں ایک چہرہ ایسا ہوتا ہے جسے سب پر سبقت اور اہمیت حاصل ہوتی ہے اور یہ چہرہ ہوتا ہے ایک دلہن کا چہرہ۔

دلہن جو حسن و رعنائی کا شاہکار ہوتی ہے لیکن اسے بھی حُسن بخش ماہرانہ ہاتھوں کا کمال ہوتا ہے وہ ہاتھ جو ایک بیوٹیشن کے ہاتھ ہوتے ہیں ان ہی ہاتھوں کی جادوگری دلہن کے چہرے کو ماہتاب بناتی ہے۔

Pakistani-Bridal-wedding-Hairstyles-Trend-26-1.jpg

عید کا مہینہ چونکہ شادیوں کا مہینہ بھی کہلاتا ہے لہٰذا ہم اس ماہ بننے والی دلہنوں کی سہولت کے لیے  خاص ٹپس پیش کر رہے ہیں۔

اگر دلہن مصالحے والے کھانوں کی شوقین ہے تو اسے فوری طور پر اپنی اس عادت پر کنٹرول کر لینا چاہیے کیونکہ مرچ مصالحے اور چکنائی چہرے پر کیل مہاسوں کا سبب بنتے ہیں۔ اگر آپ کا چہرا صاف اور شاف ہے پھر بھی احتیاطاً آپ کو اس عادت کو ختم کرنا ہو گا تاکہ عین شادی والے دنوں میں اچانک چہرے پر کوئی دانہ یا مہاسہ نہ نکل جائے اور اگر آپ کے چہرے پر پہلے ہی سے کیل مہاسے موجود ہیں تو آپ کے لیے مرچ مصالحہ اور چکنائی زہر ہے۔

ہونے والی دلہن — خوبصورتی نکھارنے کے لیےمکمل روٹین

13346261_1756819481267311_6617948237003515487_o.jpg

سبزی، سلاد، سوپ اور جوس زیادہ سے زیادہ استعمال کریں اگر چہرہ داغدار ہے اور کیل مہاسے ہیں تو سلاد اور جوس کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں اور پانی خوب پیا کریں۔

اگر آپ فربہی مائل ہیں تو ہلکی غذا لیں جن میں کیلوریز کم ہوں۔ اگر بہت دبلی ہیں تو ایسی غذا لیں جو آپ کے دبلے پن کو ختم کر سکے۔ رات کے کھانے کے نعد کچھ دیر چہل قدمی کریں تقریباً گھنٹہ دو گھنٹہ بعد سوئیں اور پورے آٹھ گھنٹے کی نیند لیں۔

13407145_10154974024075884_4873692052648789945_n

جلد کی حفاظت کے لیے دن میں کئی بار ٹھنڈے پانی سے منہ دھوئیں۔ منہ دھونے کے لیے بیسن یا فیس واش استعمال کریں مگر صرف صبح اور شام۔

pakistani-bridal-2016-makeup.jpg

منہ دھو کر چہرے پر کوئی اچھی سی کریم لگائیں رات کو سونے سے پہلے چہرے پر لیموں، عرق گلاب اور گلیسرین کا محلول لگائیں۔ خشک جلد ہو تو بالائی کا لیپ کریں۔ ہونٹوں پر بھی بالائی لگائیں سر کے بال دھونے کے لیے دہی اور انڈے کو پھینٹ کر استعمال کریں روزانہ تیل کا ماساج کریں صبح دھولیں۔

مختلف قسم کی سبزیوں اور پھلوں مثلاً گاجر، ٹماٹر، آلو، کھیرا، سیب، کینوں کے چھلکے، پپیتا اور خربوزہ وغیرہ کا پیسٹ ماسک کے طور پر ہفتے میں دو بار استعمال کریں۔شادی سے ایک روز پہلے مینی کیور پیڈی کیور اور فیشل کروا لیں۔ شادی سے ہفتہ بھر پہلے اُبٹن کا استعمال شروع ہو جاتا ہے لیکن اگر آپ کے چہرے کی جلد حساس ہے تو اُبٹن کا استعمال چہرے پر ہرگز نہ کریں۔

Bridal-Hairstyle-2015-idea-Mehndi-hairstyle-designs-bridesmaid-hairstyle-2015-for-Mehndi-function-fashionmaxi.com-39.jpg

شادی کے روز میک اپ کا پہلا مرحلہ چہرے کی صفائی کا ہے چہرہ دھو کر برف سے مساج کر لیں چہرہ خشک کر کے بیس لگائیں۔ ان دنوں سوفٹ میک اپ کا رجحان ہے لہٰذا سوفٹ بیس دیں اور اس کے لیے دلہن کی جلد کے لحاظ سے کہ وہ چکنی ہے یا خشک۔

میک اپ میں کی جانے والی چھ بنیادی غلطیاں

فاؤنڈیشن، پین کیک یا اسٹک استعمال کریں گے۔ بیس کے بعد بلش آن لگائیں گے جن میں آج کل لباس کمبی نیشن کلرز رہے ہیں۔ بلش آن کے بعد چہرے کی کنٹورنگ ہو گی یعنی چہرے کے نقوش کو خوبصورتی سے اجاگر کیا جائے گا اور ان میں کہیں کوئی کمی بیشی ہے تو اسے توازن میں لایا جائے گا۔ اس کے بعد آنکھوں کے میک اپ کی باری ہے۔

photo.jpg

آئی شیڈو میں زیادہ تر گرے اور پنک شیڈ استعمال ہو رہے ہیں شیڈو کے بعد لائنر اور مسکارا لگائیں گے۔ اس کے بعد آخری ٹچ شیڈو کا دے کر ہونٹوں کا میک اپ شروع کریں گے۔ لائٹ آؤٹ لائن لگا کے لپ اسٹک کا ڈراک شیڈو لگائیں گے مگر کمبی نیشن کا خیال رکھ کر۔ اگر لائٹ آؤٹ لائن ہے تو ڈارک لپ اسٹک مگر دونوں کے کلرز میں بہت زیادہ فرق نہیں ہونا چاہیے۔

فیس کنٹورنگ کرنے کا آسان طریقہ

cbd8c6b51677c5c70896355c4be3b139.jpg

میک اپ کے بعد بالوں کی باری آتی ہے۔ آج کل سیدھے سادے اسٹائل میں چوٹی کا زیادہ رجحان ہے۔ بیک کامنگ کے بجائے بالوں کو آگے سے ٹوئسٹ کر کے گلیٹزز وغیرہ لگا دیا جاتا ہے۔ بالوں کی آرائش کے بعد جیولری پہنائیں، لیجیے دلہن تیار ہے۔

براؤن آنکھوں کو مزید خوبصورت بنائیں