Beauty Advise

بیوٹی بکس : سوال وجواب

سوال:  میرے چہرے پر دانے ہیں۔ دانے ختم ہو جاتے ہیں تو نشانات چھوڑ جاتے ہیں۔ اس لیے میرا رنگ بھی سانولا نظر آتا ہے مجھے مشورہ دیں کیا کروں؟
جواب:
سب سے پہلی اور ضروری بات یہ ہے کہ آپ اپنی جلد کی صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ دن میں کم از کم تین چار بار کسی اچھے صابن سے چہرہ دھوئیں۔
چہرے پر کیل مہاسوں کی سب سے بڑی وجہ غذا ہے۔ تازہ پھل اور سبزیاں زیادہ استعمال کریں، تازہ پانی زیادہ پئیں۔ تلی ہوئی اور گرم تاثیر اشیا مثلاً انڈا، ڈرائی فروٹ وغیرہ سے پرہیز کریں۔
چہرے پر کوئی کریم وغیرہ نہ لگائیں۔
ہفتے میں ایک بار درج ذیل ماسک لگائیں:
ایک انڈے کی سفیدی اچھی طرح پھینٹ لیں، اس میں ایک چمچ شہد ملا لیں، پھر اسے چہرے پر لگا لیں۔ بیس منٹ تک لگا رہنے دیں پھر نیم گرم پانی سے چہرہ دھو لیں۔
دو چائے کے چمچ پپیتے کا گودا لے کر اس میں لیموں کا عرق ایک چمچ اچھی طرح ملا لیں اور اسے آدھے گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔ پھر اپنے چہرے پر لگا لیں اور دس منٹ بعد چہرہ دھو لیں۔
چکنی جلد کا ایک فائدہ یہ ہے کہ اس پر جھریاں نہیں پڑتیں مگر اس کی صفائی کا خاص خیال رکھنا ضروری ہے۔

سوال: میری عمر اکیس سال ہے اور میرے بال خشک کمزور اور کھردرے ہیں۔ حالانکہ میں ان میں باقاعدگی سے تیل ڈالتی ہوں۔
جواب:
ایسا لگتا ہے کہ آپ کے آئل گلینڈز نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے اور باقاعدگی سے کام نہیں کر رہے ہیں ایسے میں ضروری ہے کہ آپ اپنے بالوں کو دھوپ اور خشک ہواؤں سے محفوظ رکھیں۔ رات سونے سے قبل ہیئر آئل یا زیتون کے تیل سے مالش کریں۔ مالش ہلکے ہاتھ سے کریں۔ شیمپو ایسا استعمال کریں جو بچوں کے لیے یا خشک بالوں کے لیے ہو۔ بالوں میں مہندی لگائیں، مہندی بہترین کنڈیشنر ہے۔ مہندی میں ایک چمچ سرسوں کا تیل اور ایک انڈا اچھی طرح ملا کر پیسٹ بنا لیں۔ اسے بالوں میں لگائیں۔ دو گھنٹے بعد بال دھو لیں۔ مہینہے میں ایک بار یہ عمل کرین۔
چمک دار اور صحت مند بالوں کے لیے غذا کا خیال رکھنا ضروری ہے۰
 
سوال:
میرے بال پہلے بہت لمبے اور گھنے تھے لمبے تو اب بھی ہیں لیکن بہت تیزی سے گر رہے ہیں۔ کنگھی بھر جاتی ہے اور جب بال دھوتی ہوں تو تب بھی بہت سارے بال ہاتھ میں آجاتے ہیں۔ میرے بال بہت روکھے اور بے جان ہیں۔چ ٹیا بہت پتلی ہو گئی ہے۔ آپ نے پہلے مشورہ دیا تھا کہ گھریلو شیمپو استعمالکروں اس کے لیے گلیسرین سوپ کہاں سے ملے گا وہ مجھے کہیں سے نہیں مل رہا۔
جواب:
بہتر ہو گا کہ آپ ڈاکٹر کے مشورے سے آئرن ٹیبلٹ استعمال کریں کیونکہ بالوں کے اس قدر زیادہ تعداد میں گرنے کا مطلب یہ ہے کہ آپ کے جسم میں آئرن اور دوسرے وٹامن کی کمی ہے۔
اس کے علاوہ غذآ پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ سیب زیادہ کھائیں اور چھلکے سمیت کھائیں۔ چکنی، ثقیل اور تلی ہوئی چیزیں نہ کھائیں۔ بال میٹھے پانی سے دھوئیں۔ گلیسرین سوپ Peer Soap کے نام سے ملتا ہے۔ اگر آپ کے شہر میں دستیاب نہیں تو آپ کوئی دوسرا صابن بھی استعمال کر سکتی ہیں۔
 
سوال:
میری عمر بیس سال، قد پانچ فٹ ایک انچ اور وزن پچپن کلو گرام ہے۔ میرے قد کے لحاظ سے وزن زیادہ ہے۔ برائے مہربانی کوئی آسان حل بتائیں جس سے میں وزن کم کر سکوں۔
جواب:
اپنی خوراک پر کنٹرول کیے بغیر وزن کم کرنا ممکن نہیں۔ بیکری کی بنی ہوئی اشیا، آئس کریم، ٹافیاں، تلی ہوئی اشیا، مٹھائیاں، وزن میں اضافے کا سبب بنتی ہیں۔ ان چیزوں کا استعمال ترک کر دیں۔ آپ درج ذیل ہدایات پر عمل کریں آپ کا وزن کم ہو جائے گا:
ہفتے میں ایک روز صرف سیال خوراک لیں، سبزیوں کا سوپ لیں۔ روٹی، چاول بالکل نہ کھائیں۔ پھلوں کا جوس بھی لے سکتی ہیں۔ دودھ بالائی ہٹا کر استعمال کریں‘ چائے میں چینی نہ ڈالیں۔
ایک گلاس پانی میں ایک چمچ شہد اور ایک چمچ لیموں کا رس ملا کر پی لیں۔ اس سے آپ کا پیٹ صاف ہو جائے گا۔
ہفتے میں ایک دن صرف کچی سیزیاں اور پھل استعمال کریں۔ گاجر، چقندر، ٹماٹر، کھیرا، سیب، کینو وغیرہ کھائیں۔
دن میں کم از کم بارہ گلاس پانی پئیں، جتنا زیادہ پانی پئیں گی اتنا ہی پیٹ خالی کم لگے گا۔ اس طح آپ کھانا کم کھائیں گی۔
کوشش کریں کہ روزانہ کم از کم ایک گھنٹہ پیدل چلیں۔

اگر آپ نے ان ہدایات پر سختی سے عمل کیا تو تین سے چار ہفتے میں نمایاں فرق محسوس کریں گی۔
نوٹ:  کوئی بھی ٹریٹمنٹ/ٹوٹکہ آزمانے سے پہلے یہ بات ذہن میں رکھیں کے ہربل نیچرل ٹوٹکے کے سائیڈ ایفیکٹ نہ ہونے کے برابر ہوتے ہیں لیکن یہ اپنا مثبت اثر دکھانے میں تھوڑا وقت لیتےہیں اور یہ تمام دیسی علاج وغیرہ جو ہم بتاتے ہیں وہ ان کے لیے ہوتے ہیں جو کسی بھی طرح کے  پیچیدہ امراض کے شکار نہ ہوں ان خواتین و حضرات کے لیے ہمارا پہلا مشورہ ڈاکٹر سے مکمل تسلی بخش چیک اپ کروانے کا ہوتا ہے!

4 replies »

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s