موسم گرما میں پھلوں کے فوائد

موسم گرما میں پھلوں کے فوائد

تندرستی ہزار نعمت ہے شاید اس لیے اسی سے شخصیت کی خوبصورتی بھی مشروط کی جاتی ہے۔ یہ چاہے ظاہری ہو یا باطنی دلوں کو موہ لیتی ہے۔ اور بات جلد و چہرے کی شادابی و دلکشی کی ہو تو توجہ بھی خاص دینی پڑتی ہے۔ موسم گرما میں شروع ہوتے ہی توجہ کا دائرہ قدرے وسیع ہو جاتا ہے۔ موسم کے بدلتے اثرات تقریباً ہر قسم کی جلد کو اپنی لپیٹ میں لیتے ہیں جس پر اگر فوری توجہ نہ دی جائے تو اچھی خاصی خوبصورتی بھی ماند پڑ جاتی ہے۔ تاہم قدرتی ذریعوں سے یہ شادابی تادیر برقرار رکھی جا سکتی ہے۔ خصوصاً موسمی پھل اور سبزیاں اس ضمن میں بنیادی کردار ادا کرتی ہیں۔ ذیل میں چند ایسے ہی ماسک کی تراکیب کا ذکر ہے جو آپ کو موسم کے برے اثرات سے محفوظ رکھیں گے اور آپ خود میں ایک خوشگوار تبدیلی محسوس کریں گی۔

اسکن کو فیئر کرنے کیلئے فیس ماسک

f05644_a6f89836cacf4be2a9ce438b019a3eda.jpg

پھلوں کے ماسک

موسم گرما کے کئی پھل ایسے ہیں جو تاثیر کے اعتبار سے چہرے کے لیے موثر اور مفید تصور کیے جاتے ہیں۔ خصوصاً پپیتے میں پاپین نام کا ایسا خامرہ پایا جاتا ہے جو چہرے کے فاضل تیل اور مردہ خلیوں کو ختم کر کے جلد کو بارونق اور چمک دار بناتا ہے۔ اس لیے اس سے تیار کیے گئے ماسک کو تمام اقسام کی جلد کے لیے موثر قرار دیا جاتا ہے۔

چہرے کی خوبصورتی کے لیے پیش ہے کھیرے کا ماسکPapaya-Strawberry-640x427.jpg

دو بڑی اسٹرابیریز میں چائے کے دو چمچ پپیتے کا گودا، ایک انڈے کی سفیدی اور چار انچ کھیرا باریک پیس لیں۔ اس آمیزے کو چہرے اور گردن پر لگا کر پندرہ منٹ تک کے لیے لگا رہنے دیں اور پھر چہرہ سادہ پانی سے دھو لیں۔ آپ جلد پر اگر کسی قسم کی کھجلی یا سرخی محسوس کریں تو فوراً ہی ماسک کا چہرے سے ہٹا دیں۔ اس کا مطلب یہ ہو گا کہ ماسک میں موجود کوئی چیز آپ کی جلد کے لیے موزوں نہیں ہے۔ 

Fruit-Facial-for-Glowing-Skin.jpeg

کئی قدرتی اشیا ایسی ہیں جو عرصہ دراز سے جلد کے ماہرین مختلف نسخوں کے لیے استعمال میں لا رہے ہیں۔ ان اشیا سے نہ صرف جلد کی قدرتی چمک بحال رہتی ہے بلکہ اس کی شادابی بھی ماند نہیں پڑنے پاتی۔ شہد کو بھی انہی اشیا میں شمار کیا جاتا ہے۔ جو تقریباً تمام بیوٹی پروڈکٹس میں اپنی خاصیت کی بنا پر شامل کی جاتی ہیں۔

اس خاص فیس ماسک کا استعمال کریں اور موسم گرما کے مزے لیں

Apple-and-Honey-Challah-.jpg

چائے کا ایک بڑا چمچ شہد میں ایک چوتھائی پیالی سیب کے ٹکڑے، ایک چوتھائی پیالی اورنج کا گودا، چھ انگور کے دانے اور تین بڑی اسٹرابیریز ملا کر اچھی طرح بلینڈ کر لیں۔ چہرے کو سادہ پانی سے دھونے کے بعد اس پر ہلکی سی شہد کی تہہ لگائیں پھر اس آمیزے کو گردن اور چہرے پر لگائیں۔ پندرہ منٹ بعد چہرے کو نیم گرم پانی سے دھو لیں۔ جلد کی قدرتی خوبصورتی آپ خود محسوس کریں گی۔

گھریلو خواتین مصروف رہنے کے ساتھ باآسانی رکھیں اپنی جلد کا خیال

big-beef-tomato.jpg

ٹماٹروں کے اندر کثیر مقدار میں وٹامن اے بی اور اسی کے علاوہ میگنیشئم اور پوٹاشیم بھی موجود ہوتا ہے جسے دودھ کے ساتھ ملا کر چہرے اور جلد کے لیے موثر ترین بنایا جا سکتا ہے۔ اس سے تیار کیا گیا کلینزنگ لوشن تقریباً ہر طرح کی جلد کے لیے موثر رہتا ہے۔ تاہم استعمال سے پہلے اپنی کلائی پر لگا کر چیک ضرور کر لیں تاکہ حساس جلد پر منی اثرات سے بچا جا سکے۔

رنگت نکھارنے کےلیے قدرتی ماسک: ہر طرح کی جلد کےلیے