:سوال
میں میک اپ کرتی ہوں تو تھوڑی دیر بعد ہی میک اپ خراب ہو جاتا ہے اور جلد پر دھبے سے نمایاں ہو جاتے ہیں۔ نم آلود ہوا اور گرمی کے موسم میں تو آدھے گھنٹے بعد ہی میک اپ اتر جاتا ہے جبکہ مجھے پسینہ بھی زیادہ نہیں آتا۔
:جواب
آپ کی جلد چکنی ہے اسی لیے میک اپ دیر تک قائم نہیں رہتا۔ سب سے پہلی بات تو یہ ہے آپ پاؤڈر بیس میک اپ کا استعمال کریں۔ میک اپ کرنے سے آدھا گھنٹہ قبل چہرے پر برف سے ٹکور کریں اس سے جلد کے مسام بند ہو جائیں گے۔ پھر کلینر، ٹونر اور موسئچرائزر سے اچھی طرح صاف کر لیجیے۔ اس سے جلد کی چکنائی اچھی طرح صاف ہو جائے گی اور آپ کو میک اپ کرنے میں آسانی ہو گی۔ لپ اسٹک لگانے سے پہلے اپنے ہونٹوں پر فاؤنڈیشن لگائیں۔ لیکوئڈ فاؤنڈیشن کے بجائے اسٹک استعمال کریں۔
:سوال
مجھے پسینہ بہت آتا ہے، لیکن ایک بڑا مسئلہ یہ ہے کہ میرے پسینے سے بُو آتی ہے۔ گرمیوں میں تو یہ ناقابل برداشت ہو جاتی ہے۔ میں ڈیونڈرنٹ استعمال کرتی ہوں لیکن گرمی کے موسم میں اس سے بھی فائدہ نہیں ہوتا۔
:جواب
گرمی کے موسم میں آپ روزانہ غسل ضرور کریں۔ ایک آسان نسخہ استعمال کر کے آپ ڈیونڈرنٹ کے خرچ سے بھی بچ جائیں گی۔ نسخہ یہ ہے کہ مٹھی بھر پودینہ کی پتیاں لیں۔ اس میں مٹھی بھر گلاب کی پتیاں ملائیں اور اس میں دو عدد لیموں کا عرق ملا لیں اور اس محلول کو دو کپ پانی میں اُبال لیں۔ رات بھر اس کو اسی طرح رہنے دیں۔ دوسرے دن اس محلول کو کسی صاف سے بوتل میں بھر کر رکھ لیں۔ اور جب بھی استعمال کی ضرورت ہو نہا لینے کے بعد اپنے جسم پر لگائیں اور دو منٹ بعد صاف تولیے سے خشک کر لیں۔ آپ کے پسینے سے بدبو نہیں آئے گی۔
:سوال
میری آنکھوں کے گرد گہرے حلقے ہیں اس کی وجہ سے آنکھیں اندر دھنسی ہوئی نظر آتی ہیں اور چہرہ بیمار لگتا ہے۔ کوئی ایسا نسخہ بتائیں کہ میری آنکھوں کے حلقے دور ہو جائیں۔ میرے ہاتھ پیر بھی کالے ہیں جبکہ چہرے کا رنگ خاصا صاف ہے۔ ہاتھ پیروں کو گورا کرنے کی ترکیب بتائیں۔
:جواب
آپ نے اپنی صحت کے بارے میں نہیں بتایا۔ خون کی کمی سے بھی آنکھوں کے گرد حلقے پڑ جاتے ہیں۔ اگر آپ کی صحت کمزور ہے تو اس طرف توجہ دیں۔ سبزیاں پھل زیادہ کھائیں، پوری نیند لیں۔ کم از کم آٹھ گھنٹہ ضرور سوئیں۔ مدھم روشنی میں مطالعہ نہ کریں۔
حلقے دور کرنے کے لیے درج ذیل نسخہ استعمال کریں:
بیسن، دودھ اور لیموں کے عرق کا پیسٹ بنا لیں اور آنکھوں کے گرد بہت احتیاط سے لگائیں۔ آنکھوں کے گرد جلد بہت نازک ہوتی ہے۔ خشک ہونے پر ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھو لیں۔ دن میں ایک بار یہ عمل کرنے سے حلقے دُور ہو جائیں گے۔
دو دچمچے دودھ میں تھوڑا سا نمک شامل کر لیں اور ہاتھوں پیروں پر روزانہ باقاعدگی سے مالش کرتی رہیں۔ رنگ صاف ہو جائے گا اور ہاتھ نرم و ملائم ہو جائیں گے۔
Categories: Beauty Advise
Assalamoalikum mere face per choty choty Dany nikal aye hyn 1,2 ko to touch kro to pain feel hoti hy suggest me something
Ap ne jo hath or pahn pe do spoon milk or namak ka btaya us me hum milk kacha use kren gy k jo boil kiya hua ha ..
Mujhy ap bta dain k Mary face ka clear fair ha kuch lekin hand arms as foots ka clor blk ha to kia kiya jye k unka colr b fair gora ho jye..