Beauty Advise

آپ اور آپ کی جلد: عمر کے دس اہم سال

غیر معیاری مصنوعات کے استعمال اور مسلسل سورج کی تپش میں رہنے سے مضر اثرات سامنے آتے ہیں اور آپ دس سال بڑی دکھائی دینے لگتی ہیں بڑھتی عمر کے اثرات سب سے پہلے آنکھوں کے گرد اور گردن پر ظاہر ہوتے ہیں لہٰذا ضروی ہے کہ ان پر سب سے پہلے توجہ دی جائے اور معیاری کریم کے استعمال سے ان اثرات کو بڑھنے سے روکا جا سکے
Vine-Vera-Skin-Care-20s-30s.jpg
 
آپ نوجوان ہیں
انیس بیس برس کی ہیں…. واہ…. کیا خوبصورتی ہے۔ کیا چمک دمک ہے۔
آپ اس عمر میں کتنی حسین دکھائی دیتی ہیں۔ آپ کو زیادہ میک اپ کی بھی ضرورت نہیں ہوتی کیونکہ حُسن آپ کے پاس ہے۔
B Girls Generation SNSD Yoona Innisfree How to start anti-ageing skincare routine in mid 20s and 30s.png
آپ کی جلد کتنی ہموار اور تنی ہوئی ہے، آپ کی آنکھیں کتنی زندہ اور روشن ہیں، آپ کے بال کتنے گھنے، توانا اور چمکدار ہیں یعنی آپ کا پورا بدن سانچے میں ڈھلا ہوا ہے لیکن جیسے جیسے وقت گزرتا جاتا ہے یہ ساری خوبصورتی ماند پڑنے لگتی ہے۔ آپ کو خود اپنے بدن میں تبدیلیوں کا احساس ہونے لگتا ہے۔
سب سے پہلا احساس یا تبدیلی بالوں کی رنگت کی ہے، آپ کے گھنے سیاہ چمکدار بالوں میں سفیدی جھلکنے لگتی ہے، آپ کے ہونٹوں کے آس پاس اور چہرے پر ہلکی ہلکی شکنیں نمودار ہونے لگتی ہیں۔
آپ کی وہ آنکھیں جو پورے شہر میں داستان بنی ہوئی تھیں‘ آہستہ آہستہ اپنی دلکشی اور توانائی کھونے لگتی ہے۔
16 - 1.jpg
جب آپ کی عمر کچھ اور بڑھتی ہے تو یہ تبدیلیاں کچھ اور بڑھ جاتی ہیں۔
تیس برس کی عمر میں آپ کے قوی جواب دینے لگتے ہیں یا ان میں توانائی اور حرکت کا فقدان ہو جاتا ہے آپ جس طرح اب سے دس بارہ برس پہلے متحرک اور پھرتیلی تھیں، اب وہ نہیں رہ پاتیں۔ آپ کے لائف اسٹائل میں تبدیلی آجاتی ہے۔ آپ کے اٹھنے، بیٹھنے اور لباس کا انتخاب تک بدل جاتا ہے۔
اسی طرح دیگر چیزوں کے ساتھ ساتھ آپ کی جلد بھی زوال پذیر ہونے لگتی ہے۔
skincare-40s_h31i6a.jpg
بیسواں سال
بیسواں یا اکیسواں سال آپ کی بھرپور جوانی اور خوبصورتی کا ہوا کرتا ہے۔
کسی عورت کی جلد ان برسوں میں پورے شباب پر ہوتی ہے۔ چمکدار، تنی ہوئی اور چکنی جلد۔ ایسی جلد جو روشنی دیتی ہوئی محسوس ہو۔
ان عمروں میں آپ جلد کی جھریوں وغیرہ سے ناآشنا ہوتی ہیں۔ آپ کو اندازہ بھی نہیں ہو پاتا کہ جھریاں کیا ہوتی ہوں گی لیکن اس کا یہ مطلب بھی نہیںکہ یہ عمر آپ کی جلد کے حوالے سے بالکل بے فکری کی عمر ہے۔
جی نہیں اگر جلد پر جھریاں نہیں ہیں، تو مہاسے وغیرہ نمودار ہو جاتے ہیں اور کبھی کبھی ان کی زیادتی پورے چہرے کو بدنما کر دیا کرتی ہے۔
Taking-Care-of-Skin-in-30s-595x380-1.jpg
جدید تحقیق کے مطابق وہ خواتین جنھیں مہاسے ہوا کرتے ہیں ان میں سے بائیس فیصد کی جلد خشک ہوا کرتی ہے، یعنی ڈرائی اسکن پندرہ فیصد کی جلد روغنی، تینتالیس فیصد کی جلد ان دونوں کا امتازاج ہوتی ہے اور بیس فیصد ایسی ہوتی ہیں جو نارمل جلد کی مالک ہوتی ہیں۔
بیس برس کی عمر میں مہاسوں کے نمودار ہونے کا مطلب ہارمون کی خرابیاں بھی ہو سکتی ہیں۔
اس کے علاوہ بیرونی عوامل بھی جلد پر مہاسوں کے ذمے دار ہوتے ہیں مثال کے طور پر کاسمیٹک،الرمی، حرارت اور سورج کی تیز شعاعیں وغیرہ۔
13177050_884530918323630_6518881290393005657_n
ان عناصر کی بدولت ہونے والے مہاسوں اور جلدی مسائل سے نجات کا مؤثر ذریعہ ایسی مصنوعات کا استعمال ہے جو ان کے خلاف مزاحم کار ہوں اور جلد کو تحفظ فراہم کر سکیں۔
بہرحال وہ خواتین جو بیس برس کے لگ بھگ ہیں اور جن کی جلد خشک نہیں ہے، انھیں بھاری موئسچرائزر کے استعمال سے گریز کرنا چاہیے اور سورج کی تیز روشنی میں یادہ نہ آیا کریں تو بہتر ہے۔
عام طور پر اس عمر کی خواتین کے چہروں یا ہاتھوں پر شکنیں نہیں ہوا کرتیں۔
images.jpg
لیکن اگر اس قسم کی کوئی نشانی محسوس ہو تو یہ خطرے کی گھنٹی ہے اور اس بات کی علامت ہے کہ آپ وقت سے پہلے بوڑھی ہو رہی ہیں۔
اگر آپ خشک اور گرم آب و ہوا میں رہتی ہیں تو اپنی جلد کو سورج کی شعاعوں سے بچانے کے لیے آپ کو سن بلاک کا استعمال ضرر کرنا چاہیے۔
اگر اس عمر میں آپ کی جلد تڑخنے لگی ہے تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ سورج کی شعاعیں آپ کی جلد پر اثر انداز ہونے لگی ہیں لہٰذا آئل فری جیل یا سن اسکرین لوشن استعمال کیا کریں۔
images (2).jpg
 
تیس برس کی دلکشی
خواتین تیس برس کی ہونے کے باوجود اس طرح تروتازہ اور شاداب دکھائی دے سکتی ہیں، جس طرح وہ بیس برس کی عمر میں تھیں، بشرطیکہ انھوں نے اپنی جلد کو سورج کی تیز شعاعوں سے بچا کر رکھا ہوا ہو۔
جب جلد پر جھریوں کے آثار نمایاں ہونے لگیں تو بہتر اسکن کیئر کریم کا استعمال انتہائی مؤثر ثابت ہو سکتا ہے اور آپ کے چہرے پر نمودار ہونے والی شکنیں آہستہ آہستہ غائب ہو سکتی ہیں۔ اس کے لیے ایسی مصنوعات کا استعمال بہتر رہتا ہے جن میں الفائیڈرو آکسی ایسڈ یعنی اے ایچ اے موجود ہو۔
images (1).jpg
جبکہ عام اور معمولی درجے کے موئسچرائزر اتنے مؤثر ثابت نہیں ہو سکتے۔
اے ایچ اے پروڈکٹس کو خریدتے ہوئے و باتوں کو اپنے دھیان میں رکھیں۔ نمبر ایک تو یہ کہ مصنوعات معیار ہوں۔ نمبر دو ان میں پی ایچ شامل ہو۔
مختلف قسم کی اے ایچ اے مصنوعات آج کل بازاروں میں باآسانی دستیاب ہیں، جو آپ کی کیلوں اور مہاسوں کے لیے مفید ثابت ہوتی ہیں۔ اگر تیس برس کی عمر تک یہ مہاسے برقرار رہیں تو پھر اے ایچ اے کلینر کا استعمال بھی شامل کر لیں، سن اسکرین کا استعمال اس عمر میں اس لیے زیادہ ضروری ہو جاتا ہے کہ اس عمر میں جلد خشک ہونے لگتی ہے۔
001.jpg

Categories: Beauty Advise, Skincare

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s