بغلوں سے آنے والی ناخوشگوار بو ناصر ف شرمندگی کا باعث ہوتی ہے بلکہ سماجی اور پیشہ ورانہ تعلقات قائم رکھنے میں بھی رکاؤٹ کا باعث بنتی ہے کیونکہ اگر آپ سے بدبو آئے گی تو کوئی بھی آپ سے بات کرنا پسند نہیں کرئے گا۔ اس ناخوشگوار بو کی بڑی وجہ کیفین والے مشروبات پینا، منشیات کااستعمال، تنگ لباس پہننا، مسالے دار کھانے کھانا ، پانی کی کمی، دباؤ اور کشیدگی ، شراب پینا، ہارمون کی تبدیلی ، بلوغت ، گرم موسم ، سخت ورزش وغیرہ کرنا ہے۔ کبھی کبھی ، بھی مضبوط deodorants استعمال کرنے کے بعد ، بھی گندی بدبوآسانی سے نہیں جاتی ۔
Deodorants اس مسئلہ کا عارضی حل ہیں۔ اس کی بجائے اگر آپ گھریلو ٹوٹکے استعمال کریں تو زیادہ بہتر نتائج حاصل کر سکتے ہیں۔
بغلوں کی صفائی
روزانہ صابن اور پانی کے ساتھ بغلوں کو صاف کرنے کی کوشش کریں اس سے بغلوں سے پسینے کی بو اور جراثیم کا خاتمہ ہو جائے گا۔ بہترین نتائج کے لئے اینٹی بیکٹیریل صابن کا استعمال کریں ۔
پانی کا استعمال
پانی زیادہ مقدار میں پینا بغلوں کی بو سے بچنے کے لئے بہترین اور سستا علاج ہے۔ خاص طور پر خالی پیٹ صبح پانی پینا بہترین ہے
۔شہد
آپ نہانے کے بعد جب آخری بار جسم پر پانی ڈالنا ہو تو پانی میں ایک چمچ شہد شامل کریں۔ یہ ٹوٹکہ بھی بغلوں کی بو دور کرنے میں فائدہ مند ہے۔
بیکنگ پاؤڈر کا استعمال
بیکنگ پاؤڈر اور کارن سٹارچ کی برابر مقدار لیں اور ایک پاؤڈر کی بوتل میں ڈالیں اور اس مکس پاؤڈر کو بغلوں میں چھڑکیں۔ آپ اس میں خوشبو کے لئے پاوڈر کو بھی شامل کرسکتے ہیں۔ یہ علاج جادوئی کام کرتا ہے۔
عرقِ گلاب
آپ کے باتھ ٹب میں عرقِ گلاب کا اضافہ واقعی بہت اچھا کام کرتا ہے۔ جب آپ غسل لینے کے لئے جا رہے ہوں پانی میں عرقِ گلاب کے چند قطرے شامل کریں۔ عرقِ گلاب کی حیرت انگیز خوشبو آپ کے جسم کو تازہ اور ایک طویل وقت کے لئے خوشبودار رکھے گی۔
سیب کا سرکہ
بغلوں کی بو کنٹرول کرنے کے لئے سیب کا سرکہ استعمال کریں۔ سیب کا سرکہ جلد کے ایچ پی کو کم کرکے بدبو کو ختم کرتا ہے۔ ایک گلاس میں سرکہ شامل کریں اور غسل کرتے ہوئے بغلیں صاف کرنے کے لئے استعمال کریں۔
گھر کا بنا deodorant استعمال کریں
مولی اور گلیسرین کا استعمال کرتے ہوئے گھر کا بنا deodorant تیار کریں۔ ایک چوتھائی کپ گلیسرین میں ایک گلاس مولی کا رس ملائیں۔ تیار مکسچرایک سپرے بوتل میں ڈالیں اور بغلوں کی بو سے نمٹنے کے لئے استعمال کریں۔
پودینہ
پودینہ میں تازگی اور پرسکون رکھنے کی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔پانی میں پودینہ شامل کریں اور غسل کے پانی کے ٹب میں اس پانی کو ڈال کر غسل کریں۔ آپ کا جسم مہکنے لگ جائے گا۔
لیموں
لیموں اپنی تیزابی خصوصیات کی وجہ سے بو پیدا کرنے والے بیکٹیریا کو ختم کرنے میں مدد دیتا ہے۔اس کے علاوہ لیموں جلد کے ایچ پی سطح کو تبدیل کرنے کے لئے جانا جاتا ہے۔ایک لیموں کا سلائس لیں اور بغلوں پر آہستہ سے رگڑیں۔ یا پھر ایک سے دو تازہ لیموں سے کچھ رس نچوڑئیں۔ یہ براہ راست اپنی بغلوں میں لگائیں اس سے بو اور سیاہ پن دور ہوگا۔
پھٹکری
پھٹکری کو بھی ایک قدرتی deodorant کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے. پھٹکری کے ایک ٹکڑے پر تھوڑا پانی ڈالیں۔ کچھ وقت کے لئے اپنی بغلوں پر آہستہ سے رگڑیں۔ یہ خود ہی خشک ہو جائے گی اور بو بھی ختم کرنے میں مدد دئے گی۔
صحت مند خوراک کھائیں جو پھل، سبزیوں ، اناج اور گری دار میوے پر مشتمل ہو۔·
پروسیڈ خوراک کھانے سے پر ہیز کریں کیونکہ یہ جسمانی بو کا باعث بنتی ہے۔ ·
ٹنشن سے بچنے ، تخقیق سے ظاہر ہوتا ٹنشن بھی بو کی ایک وجہ ہو سکتی ہے .
· اپنے روز مرہ مینو میں مولی کا اضافہ کریں۔·
کافی، چائے اور کفین مشروبات پینے سے پرہیز کریں۔ ·
بغلوں سے بالوں کی صفائی کریں۔
Categories: Beauty Advise, Natural Care