Beauty Advise

اس خاص فیس ماسک کا استعمال کریں اور موسم گرما کے مزے لیں۔

گرمیوں میں جلد کی خفاظت کےلئے گھر کا بنا فیس پیک

موسم گرما کا آغاز ہوتے ہی سب کو اپنی جلد کی فکر لاحق ہوجاتی ہے کیونکہ یہ موسم اپنے ساتھ بے پناہ گرمی اور نمی بھی لاتا ہے جس سے آپ کا نکھار بھی گھٹنے لگتا ہے۔ اس موسم میں ہمیں صحت مند غذا کی ضرورت ہوتی ہے ۔اس کے علاوہ پانی کی مقدار بھی بڑھانا ضروری ہے۔ جب تک آپ کی کی صحت بہتر نہیں ہوگی آپ کا چہرہ بھی مرجھایا ہوا نظر آئے گا۔ غذا اور پانی کے ساتھ اس موسم میں ایک اچھا اور تر و تازہ فیس پیک بھی جلد کی نگہداشت کےلئے ضروری ہے۔ میری جلد بہت چکنی تھی لیکن اب میری جلد ڈل نظر آتی ہے۔ ایک بہت گرم دن گزارنے کے بعد میری جلد کو تروتازہ رکھنے کہ لیے گرمیوں میں استعمال کیئے جانے والے ایک پیک کی ضرورت ہوتی ہے، آج میں اُس پیک کی آسان ترکیب آپ لوگوں کو بھی بتاؤ گی تاکہ آپ لوگ بھی گرمی کے موسم میں اپنی جلد کی حفاظت بہتر انداز سے کر پائیں۔ اس پیک کے استعمال سے میری جلد تروتازہ ہونے کے ساتھ حسین نظر آتی ہے۔ یہ پیک بہت آسان ہے اور حساس جلد پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اب آپ کو  میں اس کی تفصیلات سے آگاہ کرتی ہوں۔

mahnoor

کھیرا

کھیرا جلد کو چمکدار بنانے اور گورا بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ یہ جلد  تروتازہ بناتا ہے. یہ جلد  کی جلنے سے حفاظت کرتا ہے اور ٹھنڈک پہنچاتا ہے۔ کھیرے کا استعمال ایکنی اور بدنما لال دھبوں سے بھی چھٹکارا دلواتا ہے۔ قدرت کی طرف سے پیش کردہ یہ انمول تحفہ جلد پر آنے والے تیل کو قابو میں رکھتا ہے۔

59ea109362f1a50f_unnamed-3.xxxlarge.jpg

تلسی

تلسی جلد کے لیے بہت کارآمد ہے۔ یہ چہرے سے کیل مہاسے اور ایکنی کے خاتمے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ جلد پر ہونے والا کسی بھی قسم کا انفکشن اس کے استعمال سے کم ہوجاتا ہے۔ یہ جلد کو شفاف کرنے کے ساتھ ایسے تقویت بھی بخشتی ہے۔ یہ کالے دھبوں سے نجات دلواتی ہے اور مردہ جلد کو چمکدار بناتی ہے۔ چہرے پر تیل کی مقدار بھی قابو میں رکھتی ہےاور  اس سےآپ کی جلد تازہ اور جوان رہتی ہے۔ اس کی تاثر اتنی تیز اور کارآمد ہے کہ یہ ادویات بنانے میں بھی استعمال کی جاتی ہے۔

tulsi.jpg

تربوز

تربوز گرمیوں کی سوغات ہے۔موسم گرما میں اس کا استعمال بہت سی پریشانیوں سے دور رکھتا ہے۔ تربوز ایک ایسا پھل ہے جس کے استعمال سے تازگی کا احساس پیدا ہوجاتا ہے۔ اس میں تقویت پہنچانے کی صلاحیت ہوتی ہے یہ نا صرف جلد کے لیے ضروری ہے بلکہ یہ چہرے پر استعمال کے لیے بھی بہترین چیز ہے۔ جلد پر استعمال کرنے سے یہ جلد کو نرم و ملائم بنا دیتی ہے اور جلد کی ساخت میں نرمی پیدا کرتا ہے۔ چہرے پر پیدا ہونے والا اضافی تیل بھی یہ جذب کر لیتا ہے۔تربوز ایکنی کو بھی ختم کرتا ہے۔ یہ جلد کو صحت مند اور تروتازہ رکھتا ہے ۔

watermelon-toner_iosfgg.jpg

سبز چائے

سبز چائے کے بارے میں سب جانتے ہیں کہ یہ انٹی آکسیڈنٹ ہوتی ہے۔ یہ کالے سیاہ دھبوں کو کم کرنے کے ساتھ مردہ جلد کو تقویت دیتی ہے۔ یہ چہرے پر تیزی  سے چمک لاتی ہے۔ یہ چہرے پر موجود دانے اور ایکنی ختم کرنے کے ساتھ جلد کی ساخت ہموار کرتی ہے۔ یہ چہرے کو تروتازہ رکھنے میں مدد دیتی ہے۔

Home-Made-Milk-Face-Masks-with-rose-petals.jpg

دودھ

دودھ ایک موسچرائزنگ جُز کے طور پر جانا جاتا ہے۔ یہ جلد کو نرم و ملائم رکنے کے ساتھ اس کی موسچرائزنگ گہرائی سے کرتا ہے ۔جس سے یہ موسچرائزنگ لمبے عرصے تک رہتی ہے۔ یہ بدنما داغ دھبوں سے بھی نجات دلواتا ہے اور داغ دھبے دور بھگانے کے لیے اپنی بہترین خدمات سر انجام دیتا ہے۔ یہ جلد کو چمکدار بنانے کے ساتھ چہرے کی بے رونقی ختم کرتا ہے۔ جلد کو چمکدار بنانے کے علاوہ دودھ کا کام یہ بھی ہے کہ وہ ایکنی سے نجات دلواتا ہے.

طریقہ کار

ایک چمچ تلسی کے پتوں کو پیس کر گاڑھا پیسٹ بنا لیں اب اس پیسٹ کو آدھے چمچ کے برابر تربوز کے رس میں شامل کریں۔

اب کھیرے کو پیس کر پیسٹ بنا لیں اورایک کھانے کا چمچہ پیسٹ باقی اجزاء میں شامل کر کے اچھی طرح ملائیں۔

اب اس مکسچر میں آدھا چمچہ ٹھنڈا دودھ اور آدھا چمچہ سبز چائے شامل کریں اور اس آمیزے کو اچھی طرح یکجاں کر لیں۔

بس اتنا آسان طریقہ اور آپکا تروتازہ فیس پیک تیار ہوگیا۔ میں اس پیک کو ٹھنڈا کر کے استعمال کرتی ہوں۔ اگر آپ کو کم درجہ حرارت پر استعمال کرنا ہے تو آپ کم درجہ حرارت پر بھی بلاجھجک استعمال کرسکتے ہے۔ اس پیک کو اپنے چہرے اور گردن پر اچھی طرح لگائیں اور بیس منٹ بعد چہرا نارمل پانی سے دھولیں۔

photodune-5210385-happy-woman-enjoy-summer-time-xs.jpg

میری جلد گرمیوں کے موسم میں ہر وقت پسینے سے چمکتی ہے جو بہت بدنما نظر آتی ہے اس موسم میں مجھے ایکنی کی بھی شکایت ہوتی ہے۔ یہ پیک میری جلد کو تروتازہ بناتا ہے اور ایسے تقویت پہنچاتا ہے۔ میں عام طور پر اس پیک کو ایک گرم دن گزرنے کے بعد استعمال کرتی ہوں۔ اس سے پورے دن کی تھکان اور گرمی کے اثرات ختم ہوجاتے ہیں اور مجھے فوراً ہی تازگی کا احساس ملتا ہے  جلد پر سورج کی مضر اثرات بھی کم ہوتے ہیں۔ یہ میری جلد کی تہہ میں جا کر توانائی بخشتی ہے اور ایسے نم رکھتی ہے۔ یہ میری جلد کی سرخی کم کرتا ہے۔ تلسی اور کھیرا جلد کی گہرائی سے صفائی کرتے ہیں اور ہر طرح کے انفکشن سے ہماری جلد کی حفاظت کرتے ہیں۔

یہ دراصل ایک ایسا پیک ہے جو تروتازہ رکھنے کے ساتھ جلد کو ٹھنڈک پہنچاتا ہے یہ جلد کی بے رونقی ختم کر تا ہے۔ میں اس کے نتائج دیکھ کر بہت خوش ہوں۔ یہ ہر طرح کی جلد کے لیے فائدہ مند ہے اور کسی طرح کی جلن کا احساس نہیں دیتا۔ اس ماسک کا آپ بھی استعمال کریں اور موسم گرما کے مزے لیں۔

photodune-8948373-smile-free-and-happy-woman-l.jpg

Categories: Beauty Advise, Skincare

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s