Beauty Advise

آپ اپنی شخصیت میں بہتری کیسے لا سکتی ہیں؟

آپ کی شخصیت!
جی ہاں سب سے  اہم بات تو یہ ہے کہ آپ خود کو جان لیں کہ آپ کیا ہیں اور آپ کے اندر کتنی خامیاں ہیں
personality.jpg.653x0_q80_crop-smart.jpg
 
شخصیت کی تکمیل میں جہاں خوش لباسی، شکل و صورت اور میک اپ اہمیت رکھتا ہے وہاں اپنی ذات پر مکمل اعتماد، آپ کا رہن سہن اور خوش گفتاری بھی ایک اہم حصہ ہے۔
کیونکہ یہی سب چیزیں مل کر آپ کو ایک مکمل اور بھرپور شخصیت کا روپ دیتی ہیں لیکن ان باتوں سے بہت کم لوگ واقف ہیں۔ ہر انسان کی روزمرہ کی مصروفیات اور عادات اس کی شخصیت پر اثر انداز ہوتی ہیں کیونکہ بہت سی عادتیں ایسی ہوتی ہیں جو زندگی کو نکھارتی اور سنوارتی ہیں۔ مثال کے طور پر سچ بولنے کی عادت، صاف ستھرا رہنا، ہر کام وقت پر کرنے کی عادت اور رات جلد سونا اور صبح جلدی بیدار ہونا۔
download (1).jpg
یہ اچھی عادتیں انسان کی شخصیت اور اس کے ماحول پر خوشگوار اثرات مرتب کرتی ہیں۔ اس کے برعکس کچھ عادتیں ایسی ہوتی ہیں جو انسان لاشعوری طور پر اپنا لیتا ہے اسے احساس نہیں ہوتا کہ یہ عادتیں بری ہیں، جیسے چڑچڑے پن کا اظہار کرنا، ٹال مٹول سے کام لینا۔ اس کے ساتھ رہنے والے یا اس کے دوست احباب اسکی ان عادات کی وجہ سے اس سے کترانے لگتے ہیں۔
31333000_ml.jpg
اپنی شخصیت کو نکھارنے کے لیے ضروری ہے کہ جہاں آپ خوش گفتاری کے فن سے واقف ہوں وہاں آپ کو محفل میں بیٹھنے کے آداب بھی معلوم ہوں۔ ان باتوں کے لیے ضروری ہے آپ سامنے بیٹھے شخص کے مزاج کو پہچانتے ہوں۔
an-angry-woman-007.jpg
اپنے مدمقابل سے بات کریں کہ وہ آپ کی موجودگی میں بور نہ ہو رہا ہو۔
آپ صرف خود نہ بولتے رہیں بلکہ سامنے والے کو بھی بولنے کا موقع دیں۔
ea7df4_c2484b15a6fe4bee834ca03c72da807d.jpg
یعنی کسی کو متاثر کرنے کے لیے ضروری ہے کہ گفتگو کرتے وقت آواز دھیمی رکھی جائے کہ سامنے بیٹھا ہوا شخص آپ کی بات کو آسانی سے سن اور سمجھ سکے اپنے لہجے میں نرمی رکھنی چاہیے۔
77005122.jpg
محفل میں بیٹھ کر زور زور سے بولنا، بہت زیادہ آنکھیں چلانا یا اپنے ہاتھ پاؤں کو حرکت دیتے رہنا بھی آداب محفل کے خلاف ہے، جو آپ کی شخصیت پر برے اثرات ڈالتا ہے۔ کیونکہ جسمانی حرکات و سکنات اور چہرے کا اتار چڑھاؤ شخصیت پر کسی حد تک اثر انداز ہوتا ہے۔ اس بارے میں بہت کم لوگوں کو علم ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ اپنی شخصیت کو نکھارنے کے لیے آپ اپنی مصروفیات میں سے کچھ وقت نکال کر اپنی ذات کو دیں اور جو آپ کے لیے باعث شرمندگی ہیں یا احساس کمتری کا سبب بن چکی ہیں آپ کی تھوڑی سی توجہ اور کوشش سے آپ کا اپنی ذات پر اعتماد بحال کریں گی۔ کیونکہ ضروری نہیں قیمتی لباس یا زیورات اور میک اپ ہی انسان کو منفرد اور قابل توجہ بنائیں بلکہ آپ کا اعتماد آپ کی شخصیت کا اہم ترین عنصر ہے۔
tumblr_mhgxcxXTHh1ro2j07o1_1280.jpg
جیسے کہ کسی بھی محفل میں بہترین ملبوسات و زیورات زیب تن کیے خوب صورت خاتون کسی کونے میں الگ تھلگ ڈری سہمی بیٹھی نظر آئے تو بہت کم لوگوں کی توجہ کا مرکز بن پاتی ہے۔ جب کہ اس کے برعکس معمولی خدوخال رکھنے والی سلیقے سے میک اپ کیے ہوئے پُراعتماد شخصیت کی مالک خاتون بہت جلد محفل کی توجہ حاصل کر لیتی ہے۔

Categories: Beauty Advise

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s