Beauty Advise

DIY Oil-Absorbing Sheets/Blotting Paper & Holder (چکنائی جذب کرنے کے لئے ٹشو)

گھر میں بلوٹنگ پیپر اور ہولڈر بنانا

آپ کی جلد چکنی ہے   یا نہیں اس کے باوجود ہر کسی کو  بلوٹنگ پیپر (چکنائی جذب کرنے کے لئے ٹشو) کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگرچہ میری جلد خشک ہے لیکن میں  اپنے ساتھ ہمیشہ  بلوٹنگ پیپر رکھتی ہوں  کیونکہ کم گرم دنوں میں بھی  میں اپنی پیشانی پر چمک سی محسو س کرتی ہوں۔ اس اضافی چمک کو دور کرنے اور جلد کو نارمل دکھنے کےلئے  بلوٹنگ پیپر کا پرس میں ہونا ضروری ہے۔اس کے علاوہ آپ بلوٹنگ پیپر سے اپنے میک اپ کو خراب کئے بغیر اضافی چمک کو صاف کر سکتے ہو۔ کاغذ سے زیادہ نرم اس ریشمی شیٹ کو آپ بہت آرام سے اپنے ناک اور چہرے کے دوسرے حصوں پر استعمال کر سکتے ہو۔ بلوٹنگ پیپر کسی بھی وقت، کسی بھی جگہ سارےدن میں چہرے کی چکنائی صاف کرنے کے لئے بہترین ہے۔

best-blotting-papers-oily-skin-1.jpg

آج میں آپ کو بتاؤں گی کہ آپ کس طر ح گھر میں  بلوٹنگ پیپر اور ان کا ہولڈر بنا سکتے ہیں۔

:اس کے لئے آپ کو ضرورت ہے

ٹشو پیپر رول

قنچی

پین

پرانا کمپیکٹ پاؤڈر پین

الکوحل

کارڈ پیپر

FireShot Capture 530 - justa9url_ DIY Blotting Paper.jpg

نمبر ایک

سب سے پہلے آپ کو پاؤڈر پین کو کمپیکٹ سے باہر نکالنا ہے جس کے لئے آپ پین کے پاس الکوحل کو رگڑے تاکہ  پین کے نیچےگیلو کمزور ہوجائے اور آپ  پین کو باآسانی باہر نکال سکیں۔

FireShot Capture 531 - justa9url_ DIY Blotting Paper-.jpg

نمبر دو

کمپیکٹ سے پین نکالنے کے بعد اب جتنا بڑا سوراخ ہوا ہے اُس سائز کا کارڈ پیپر کاٹ لیں۔

FireShot Capture 533 - justa9url_ DIY Blotting Paper-.jpg

نمبر تین

ٹشو پیپر رول کوکھول لیں اور اُس کی موٹی تہہ کے اُوپرگول کارڈپیپر رکھ کے ٹشو کاٹ لیں جیسا کے تصویر میں نظر آرہا ہے۔اب کٹے ہوئے ٹشو کمپیکٹ باکس کے سوراخ میں رکھ دیں۔

FireShot Capture 532 - justa9url_ DIY Blotting Paper-.jpg

نمبر چار

اب کارڈ پیپر سے ایک چھوٹا ٹکڑا کاٹیں اور اس کو بلوٹنگ پیپر کے آگے لگا دیں  جیسا کے تصویر میں  ہے۔اِس سے بلوٹنگ پیپر گرنے سے مخفوظ رہے گے۔

FireShot Capture 534 - justa9url_ DIY Blotting Paper-.jpg

آپ کا بلوٹنگ پیپر ہولڈر تیار ہے اس کو اپنے پرس میں رکھیں اور جب آپ کو محسوس ہو آپ کے چہرے پر اضافی چکنائی ہے تو اُسے آرام سے صاف کرلیں۔

maxresdefault (3).jpg

 Oil-Absorbing Sheets instantly soak up excess oil and remove shine from your face, without smudging makeup or leaving behind powder. Softer than paper, these silky sheets can be used easily around your nose and other area of your face. Use them anytime, anywhere to remove oil and shine throughout the day

diy-oil-blotting-papers_lifebymom.jpg

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s