گرمیوں میں میک اپ برقرار رکھنے کے چار اہم اُصول

واٹر پروف اور پسینے سے پاک میک اپ حاصل کرنے کی ٹپس

گرمیاں آگئی ہیں اور ہم اپنا زیادہ وقت پول اور سمندر کے کنارے گزارتے ہیں۔ گرم اور نم موسم میں پسینہ آتا ہے اور میک اپ بہہ جاتا ہے۔ خوش قسمتی سے ہمارے  ماہرین کے پاس کچھ ایسی ٹپس موجود ہیں جن کےاستعمال سے آپ سخت دھوپ میں بھی اپنا میک اپ برقرار رکھ سکتی ہیں۔

گرمیوں میں میک اپ برقرار رکھنے کے چار اُصول

Sweat-proof-Makeup.png

کچھ مصنوعات کا استعمال کریں، گرمیاں آپ کا قدرتی حسن بڑھانے کا اہم ذریعہ ہوتی ہیں۔

مصنوعات کی پتلی تہہ چہرے پر لگائیں۔

ایسی میک اپ مصنوعات کاانتخاب کریں  جو واٹر پروف اور آئل فری ہوں۔

پاوڈر میک اپ  کے بدلے کریم کا استعمال کریں ( پاوڈر چہرے کو خشک اور مرجھایا ہوا بنا دیتا ہے)۔

amazing-cosmetics-anti-aging-face-primer-swatch.jpg

چہرے پر پرائمر کا استعمال

گرمیوں میں پرائمر آپ کا سب سے اچھا دوست ہے۔ گرمیوں میں فاؤنڈیشن کو چہرے  پر قائم رکھنے کا یہ سب سے اچھا ذریعہ ہے۔ پرائمر کا اچھا نتیجہ حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ اس کی بہت کم مقدار چہرے پر لگائی جائے۔ مٹر کے دانے برابر کوئی بھی رنگ صاف کرنے والا آئل کنٹرول پرائمر کا چہرے پر استعمال کریں اس سے آپ کا میک اپ بہت دیر تک ترو تازہ رہتا ہے۔ پرائمر جلد پر چکنائی نہیں آنے دیتا اور فاؤنڈیشن کا اثر چہرے پر رہتا ہے  اسے چہرے سے ہٹنے نہیں دیتا۔

(ٹِپ-سیلی کون فارمولا پر مشتمل پرائمر کا  انتخاب کریں۔ اس میں شامل سیلی کون چیز کو دیر پا رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ آپ کی جلد اور آپ کے اردگرد آب و ہوا میں موجود نمی کے درمیان رکاوٹ پیدا کرتا ہے جس سے جلد پر پسینہ نہیں آتا اور آپ کا میک اپ پسینے سے پاک رہتا ہے۔

skin-care-tips-22

فاؤنڈیشن

فاؤنڈیشن کی جگہ کوئی موسچرائزر یا بی بی کریم کا استعمال کریں۔ کیونکہ آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا چہرا خوبصورت لگے! آپ کی جلد کو بھی سانس لینے کی ضرورت ہے۔ یہ آپ کی جلد کو ہلکی سی تہہ مہیا کرے گا جس سے آپ کا رنگ بھی چمک جائے گا اور شدید گرمی میں آپ کا چہرا میک اپ سے بہت زیادہ ڈھکا ہوا نہیں لگے گا۔

مجھے GARNIER B.B. CREAM بہت پسند ہے کیونکہ یہ ہماری جلد کو ہموار کرنے کے ساتھ شبنمی نکھار دیتی ہے جبکہ اس میں شامل spf سورج کی شعاعوں سے بھی چہرے کی حفاظت کرتا ہے

summer3

کنسیلر

کنسیلر کا استعمال آپ کی اپنی مرضی ہے اس کا استعمال اتنا اہم نہیں ہے۔ اگر آپ کی آنکھوں کے گرد جھائیاں موجود ہیں یا چہرے پر بدنما داغ دھبے ہیں تو آپ کو کنسیلر کے استعمال کی ضرورت ہے کوئی بھی اچھا کنسیلر متاثرہ حصوں پر لگائیں۔ مجھے ہمیشہ سے Oriflame The One IlluSkinکنسیلر پسند ہے۔

maybelline-age-rewind-dark-circle-eraser-concealer-002

آئی برو کو شکل دیں

آئی بروکو اپنے چہرے.کی مناسبت سے شکل دیں ۔ آئی برو کے لیے ایسی پینسل خریدیں جو ویکس- بیس فارمولا رکھتی ہو۔ اپنے اند ر ویکس رکھنے والی برو پینسل کی خصوصیات یہ ہوتی ہیں کہ یہ موٹی تہہ جماتی ہے اس طرح دیر تک لگی رہتی ہے اور ویکس کی موجودگی کے باعث واٹر پروف ہوتی ہے اس لیے نم موسم میں بھی جلدی نہیں  اترتی۔

FireShot Capture 524 - eyebrow - Google Search_ - https___www.google.com.pk_search.png

گرمیوں میں میک اپ برقرار رکھنے کے چار اُصول

آئی شیڈو

 کریم آئی شیڈو دیرپا ہوتے ہیں اور یقیناً گرمیوں کا بہترین انتخاب ہوسکتے ہیں۔ یہ لگنے کے  بعد بہت نرم احساس دیتا ہے اور بہت دیر تک لگارہتا ہے۔ مجھے ذاتی طور Christine 28 Professional Eye Shade Kit اور Stage Line Sphere Eye Shadow Mattپسند ہے کیونکہ یہ سارا دن اپنی جگہ پر رہتے ہیں۔ آپ ان شیڈز کو دوبارہ ان پر ہی استعمال کر سکتے ہیں یہ بہت ہی آسان ہے اور بہت جلدی ہوجاتا ہے۔ البتہ اگر آپ آئی شیڈز پاوڈر کا استعمال کرتے ہیں تو آئی پرائمر کا استعمال ضرور کریں۔ آپ کی آنکھیں بعد میں آپ کا شکریہ ادا کریں گی اس کے استعمال سے نہ صرف آپ کی آنکھوں کے میک اپ پر شکن نہیں آئے گی بلکہ پرائمر اسے جگہ پر ٹھہرا کے رکھے گا جس سے میک اپ دیرپا ہوجائے گا۔

maxresdefault (2).jpg

پرائمر نہیں ہے؟ تو آپ کنسیلر یا موسچرائزر کا استعمال کریں۔ کسی بھی قسم کا موسچرائزرآنکھوں پر شیڈز کو دیرپا بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

آئی لائنر

واٹر پروف لیکوڈ اور جل لائنر کے پاس دیر تک اثر دکھانے کی طاقت ہوتی ہے جیسا کہ پینسل لائنر  دھندلاہٹ کی وجہ سے مشہور ہے۔ تو آپ کو چاہیئے کہ اس لائنر کے اوپر آئی لینر سیلر کا استعمال کریں اس سے آپ کا لائنر محفوظ ہوجائے گا اب یہ دھندلائے گا بھی نہیں اور پھیلے گا بھی نہیں اور سب سے اہم بات یہ کہ اس طرح یہ دیر پا ہوجائے گا۔ مجھے سب سے زیادہ Maybelline Eye Studio Lasting Drama Gel Liner. پسند ہے۔ اگر آپ پینسل آئی لائنر کا استعمال کررہے ہیں تو ایسی پینسل خریدیں جو واٹر پروف ہو جیسے Sweet Touch Oriental Kajal Water Proof Pencil ایک بار پھر بتا دیں، یہ پینسل اپنے اندر ویکس کی خوصوصیات رکھتی ہے جس کی بناء پر واٹر پروف ہوتی ہے۔

53a05772551fb_-_cos-13-wedding-trail-de.jpg

مسکارا

گرمیوں کے موسم میں واٹر پروف مسکارے کا استعمال لازمی کرنا چاہیئے! اپنی پلکوں کو ہلکا سا بل دینے کے بعد ان پر واٹر پروف مسکارہ لگائیں اس سے آپ دھندلاہٹ سے بچ جائیں گی کیونکہ کوئی بھی نہیں چاہتا کہ ان کی آنکھیں جانور جیسی لگیں اگر آپ کے پاس پہلے ہی آپ کی پسندکا مسکارہ موجود ہے تو ایک کوٹ واٹر پروف مسکارے کا بھی لگائیں تاکہ آپ کا مسکارہ دیر تک لگا رہے۔ آپ یہ مسکارہ بھی استعمال کر سکتے ہیں  Christine Mascara Water Proof

secrets-for-sweat-proof-makeup-1-size-3

گال

 لمبے اور دیر تک چلنے والے بلش کے لیے کریم بلش کا استعمال پاوڈر بلش سے زیادہ بہتر ثابت ہوگا یہ آپ کی جلد کے اُوپر رہے گا اور دھوپ اور گرمی میں بھی دیر پا رہے گا۔ کریم بلش ہلکی ہوتی ہیں اور چہرے پر جمے بغیر ہی آپ کو بہت اچھا ، قدرتی اور نرم و ملائم نکھار دیتی ہیں ۔

 ٹِپ: اپنے من پسند پاوڈر بلش کو کسی اچھے موسچرائزر کے ساتھ ملا کر آپ اپنا کریم بلش بنا سکتے ہیں )۔

VineVera-Sweatproof-Makeup-Tips-504x224.jpg

ہونٹ

 گرمیوں کے موسم میں اپنے لیے لیپ اسٹین کا انتخاب کریں۔ کیونکہ یہ گرمیوں کے موسم میں جلدی نہیں پگھلتا ۔ آپ صرف رنگین بام بھی ہونٹوں پر لگا سکتے ہیں تاکہ آپ کے ہونٹ رنگین نظر آئیں( لیپ بام کا انتخاب کرتے ہوئے آپ اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ اس میں ایس پی ایف شامل ہو تاکہ سورج کی تیز شعاعوں سے ہونٹ محفوظ رہ سکیں )۔

1-sam_1816.jpg

پاوڈر اور سیٹنگ اسپرے

 اپنے فاؤنڈیشن کو سیٹ کرنے کے لیے ہمیشہ مینرل پاوڑد میک اپ کا استعمال کریں کیونکہ ان کی زیادہ تر مصنوعات واٹر پروف ہوتے ہیں۔ پاوڈر تمام تیل جذب کر لے گا ۔ گرمی کے موسم میں اس کا زیادہ استعمال بھی درست نہیں کیونکہ گرمی میں بھی آپ کی جلد شبنمی دیکھائی دینا چاہیئے۔

 اپنے میک اپ کا اختتام سیٹنگ اسپرے کے ساتھ کریں اور اس سے آپ کا میک اپ چہرے پر سیٹ ہوجائے گا اور دیر تک اثر دیکھائے گا ۔ سیٹنگ اسپرے گرمیوں میں آپ کا بہت اچھا ساتھی ہوتا ہے ۔ اس کے استعمال کا آسان طریقہ یہ ہے کہ اپنے چہرے پر دو سے تین مرتبہ اسپرے کریں اور پسینے سے پاک واٹر پروف میک اپ حاصل کریں۔

et_lock_n_summer_fixer_11_large.jpg

ٹِپ:  نم آب و ہوا اور پسینےسے نبٹنے کےلئے اپنے ساتھ بلوٹنگ پیپر رکھیں یہ اضاٖفی تیل جذب کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور آپ کے میک اپ کوتروتازہ رکھے گا۔

 اعلی کوالٹی میک اپ  اب  آپ بذریعہ آن لائن باآسانی گھر بیٹھے خرید سکتے ہیں
http://www.saloni.pk/  پروڈکٹ آرڈر کرنے کےلیے وزٹ کریں ہماری ویب سائٹ
http://www.saloni.pk/shipping-delivery/   ڈیلیوری سروس کی معلومات یہاں سے حاصل کریں
:فیس بک پیج جوائن کریں  
https://www.facebook.com/SaloniPK/