Beauty Advise

ڈاکٹر بلقیس شیخ کی آزمودہ ٹپ: چہرے کے غیر ضروری بالوں کا خاتمہ

oatmeal-powder-honey-and-lemon-juice.jpg

چہرے کے غیر ضروری بالوں کا حل

جو کا آٹا ڈیڑھ کھانے کا چمچ، شہد ایک کھانے کا چمچ اور آٹھ سے دس لیموں کے قطرے ۔ان تمام چیزوں کو مکس کر کے چہرے کے غیر ضروری بالوں پر لگائیں۔ بیس منٹ لگا رہنے دیں اور پھر چہرہ دھو لیں اور کوئی کریم لگا لیں۔ بیس دن کے استعمال سے غیر ضروری بال ختم ہو جائیں گے

بیسن، دہی اور ہلدی کا روائتی محلول فالتو بالوں کو کم کرنے کے طور پر جانا جاتا ہے۔مذکورہ لیپ چہرے پر لگائیں اور جب سوکھ جائے تو دھو لیں۔

۔ چھ سے آٹھ سیشن آکسیجن تھراپی یا بلیو پیل لے لیں۔
۔ ملتانی مٹی، باڑ کے درخت کی گوند، اُبٹن اور عرقِ گلاب لے کر مکس کرکے پیسٹ تیار کرلیں۔ اب اس پیسٹ کو چہرے پر آدھے گھنٹے کے لئے لگا دیں اور بعد میں عرقِ گلاب سے سے دھو کر صاف کرلیں۔
اس کا ایک اور آسان طریقہ یہ ہے کہ مُٹھی بھر موئسچرازنگ دودھ یا لوشن لے کر مٹر کے دانے کے سائز کے برابر وٹامن اے کریم میں مکس کریں اور رات کو سوتے وقت چہرے پر لگائیں اور صبح کو دھو لیں۔ تیس دن (ایک ماہ) تک یہ مسلسل استعمال کریں۔

اگر  بالوں کی تعداد ذیادہ ہو تو ویکس کے زریعے بھی ان سے چھٹکارہ حاصل کیا جا سکتا ہے ہر پندرہ دن کے بعد چہرے کی ویکسنگ کرنے سے بالوں کی جڑیں کمزور ہو جاتی ہیں۔  ڈاکٹر بلقیس شیخ  نے  نہایت آزمودہ اور آسان ویکس گھر پہ بنانے کا طریقہ  بتایا ہے

index1.jpg

یہ ویکس نہ صرف بال ختم کرتی ہے بلکہ یہ جلد کو صاف بھی کرتی ہے۔ عرب میں خواتین حلاوہ ویکس استعمال کرتی ہیں کیونکہ اِس سے جلد بھی ٹائٹ ہوتی ہے۔عام ویکس جلد کے مسام کھول دیتی ہے جبکہ حلاوہ ویکس سے مسام نہیں کھلتے اور یہ بالوں کو جڑ سے اُکھاڑتی ہے۔ اور اِس سے کوئی انفیکشن بھی نہیں ہوتا کیونکہ یہ صرف ایک بار استعمال ہوتی ہے آپ اِسے دوبارہ استعمال نہیں کر سکتے۔

گھر میں حلاوہ ویکس بنانے کا طریقہ 

:اجزاء

لیکویڈ گلوکوس ایک کپ

لیموں کا رس ایک کھانے کاچمچ

شہد دو چائے کے جمچ

نمک ایک چوتھائی چائے کا چمچ

پانی ایک چوتھائی کپ

:ترکیب

پین میں لیکویڈ گلوکوس ، لیموں کا رس، شہد، نمک اور پانی ڈالیں ۔

اِس کو اچھی طرح ہلائیں جب یہ یکجان ہو جائے تو چولہے سے اُتار کر کسی بائول میں ڈالیں

اور گرم ویکس کو کانٹے سے زور زور سے پھینٹیں۔

پھینٹتے وقت احتیاط کریں کیونکہ ویکس گرم ہوگی۔

GET SAME ARTICLE IN ENGLISH

Categories: Beauty Advise, Skincare

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s