Beauty Advise

گھریلو خواتین مصروف رہنے کے ساتھ باآسانی رکھیں اپنی جلد کا خیال

جلد کی حفاظت بہت ضروری عمل ہے اس عمل کو ہر روز باقاعدگی سے ادا کرنے سے نہ صرف آپ کی جلد خوبصورت ہو جاتی ہے بلکہ یہ جلدی بوڑھی بھی نہیں ہوتی۔ شادی شدہ  اور آفس جانے والی خواتین کو ہمیشہ سے یہ شکایت رہتی ہے کہ وہ اپنی شدید مصروفیت میں  جلد کا روزانہ خیال رکھ کر مزید مشکل میں نہیں پڑ نا چاہتی ہیں دوسرے لفظوں میں یہ کہنا چاہیے کہ وہ ذرا سا  ٹائم خود پہ لگا کر  اسے ضائع کرنا سمجھتی ہیں خیر چاہئے کوئی بھی عمر ہو یا موسم  ہمارا ماننا ہے کہ جلد کی حفاظت کریں تا کہ جب آپ کے بچے جوان ہوں تو آپ خود بھی فٹ اور دلکش نظر آئیں ۔

bigstock-Mother-With-Baby-In-Kitchen-46438867.jpg

جیسا کہ ہم بہار کا موسم عبور کر چکے ہیں اور موسم گرما کی شرعات ہو چکی ہے، ہمیں چاہیئے کہ اپنی جلد کی حفاظت کے لیے تیار کیئے گئے منصوبے میں ترمیم کریں تاکہ بدلے ہوئے موسم کیےتیور ہماری جلد کا کچھ نہ بیگاڑ سکیں۔اس کے علاوہ ہماری جلد ان ترامیم کو اختیار کر کے موسم گرما کو اپنانے کے لیے مکمل طور پر تیار ہو جائے گی۔ بہت زیادہ لمبے وقت کے لیے گھر سے باہر رہنے (اپنی جلد کو سورج کی بے رحم شعاعوں کے حوالے کرنے) سے لے کر آب و ہوا میں خشکی بڑھنے  تک بے شمار وجوہات ہیں جن کی بناء پر ہمیں اپنے اسکن کیئر کے مصنوعات تبدیل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے جن کی مدد سے  ہم اپنی جلد کو بدلنے والی آب و ہوا برداشت کرنے کے قابل بناتے ہیں،۔ہماری  بیوٹی ایکسپرٹ موسم گرما میں جلد کی حفاظت کے لیے تیار کیئے گئے اپنے سات اصول ہم سے بانٹ رہی ہیں۔ جانیئے موسم گرما میں جلد کی حفاظت کے سات سنہری راز

skin-care-tips-for-summer-season.jpg

موسم گرما میں جلد کی حفاظت کا راز # 1

جیسا کے آپ جانتی ہیں سورج جلد کو نقصان پہنچانے یا یوں کہیں کہ جلد کو  جلدی بوڑھا کرنے کا سب سے بنیادی ذریعہ ہے( جس کا نتیجہ مرجھائی ہوئی ، خشک اور جھریوں والی جلد کے ساتھ ہائپر پیگمنٹیشن کی صورت میں نکلتا ہے)۔آپ کو سورج کی زد میں آنے والی جلد کی حفاظت کے لیے براڈ اسپکٹرم SPF  سن اسکرین(کم سے کم SPF 30 کا استعمال کریں )۔ سورج سے حفاظت کرنے والی یہ کریم UVA اور UVB شعاعوں سے آپ کی جلد کی حفاظت کرے گی۔ کسی اسے اسکن کیئر پروڈکٹ کا انتخاب کریں جو واٹر پروف ہو۔ اپنے ہونٹوں، کانوں اور گردن کے پچھلے حصے کی حفاظت کرنا نہ بھولیں ۔ اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ اسکن کیئر پروڈکٹ کو جلد ہی دوبارہ لگانا ہے۔ ہماری ایکسپرٹ کے مطابق آپ  Neutrogena Sensitive Skin Sunscreen اور Eveline Whitening Sun Protection میں سے کسی کا استعمال کر سکتی ہیں۔

summer-skin-850x388.jpg

موسم گرما میں جلد کی حفاظت کا راز # 2

آپ شائد روزانہ چہرے کی کلنز نگ، ایکسفلوٹنگ اور موسچرائزنگ پر خاص وقت اور توجہ صرف کرتے ہوں۔لیکن کیا  آپTLC  کا استعمال اپنے جسم پر کرتے ہیں ؟ اس بات کو یقینی بنائیں کہ اپنے جسم کی ایکسفلوئٹن ہفتے میں دو مرتبہ لازمی کریں ( باڈی اسکرب کا استعمال کرتے ہوئے) اور اگر ممکن ہو تو اپنے کسی بھی پسندیدہ لوشن کا گاڑھا لیپ ( نہانے کے بعد) اپنے جسم پر لگائیں۔ Saeed Ghani Body Freshener Scrub اور Oriflame Milk & Honey Gold Smoothing Sugar Scrub بہتر ین نتائج کا حامل سکرب ہیں۔

Exfoliate-The-Skin.jpg

موسم گرما میں جلد کی حفاظت کا راز # 3

کیا اپنے کبھی غور کیا کہ جب آپ گرم مقام پرہوتی ہے تو جلد میں جلن اور گرماہٹ کا احساس ہوتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ آپ کی جلد جل رہی ہے اور ضرورت سے زیادہ گرم ہو گئی ہے۔اس گرماہٹ کے مضر اثرات سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ اپنے پاس ٹونر یا پانی کا اسپرے رکھیں جسے جلد پر فوراً استعمال کر لیں اس سے آپ کی جلد پر دھوپ اور گرمی سے جلنے کا اثر اتنا سخت نہیں ہوگا اور آپ کی جلد تروتازہ رہے گی۔

Face-spray-post-workout-toner-skin-calmer.jpg

موسم گرما میں جلد کی حفاظت کا راز # 4

موسم گرما کا وہ عرصہ جس میں ہوا نم ہوتی ہے، ایسے موسم میں جلد پر پرفیوم لگانے سے گریز کریں۔  جلد پر پرفیوم کا استعمال کرنے کا نقصان یہ ہے کہ جب ان حصوں پر سورج کی شعاعیں پڑتی ہیں تو جلن ہوتی ہے۔ اس کے بدلے میں اپنے بالوں میں خوشبو کا استعمال کریں ہیئر برش میں اپنی من پسند خوشبو کا ہلکا سا اسپرے کر کے اپنے بالوں میں کنگھی کریں۔

Spray-on-hair-Step-9.jpg

موسم گرما میں جلد کی حفاظت کا راز # 5

کیا آپ جانتے ہیں کہ سورج اور لیپ گلوس کی کچھ خاص نہیں بنتی۔ یہ آپ کے ہونٹ جلانے کا امکان بڑھا دیتا ہے اس کے علاوہ انہیں پھٹا ہوا اور بدنما بنا دیتا ہے۔ ایسا ہونے سے روکنا چاہتے ہیں تو فوراً لیپ گلوس کا استعمال ترک کر کے لپ بام کا استعمال کریں۔ جس میں SPF شامل ہو، اگر آپ اپنے ہونٹوں کو رنگ دینا چاہتے ہیں تو آپ ٹنٹ لیپ بام کا استعمال کریں یا کسی لیپ پینسل کی مدد سے آوٹ لائن بنائیں ( اسکے بعد اوپر سے لیپ بام لگالیں )۔

lip-balm.jpg

موسم گرما میں جلد کی حفاظت کا راز # 6

کیا کبھی الکوہل کے بہت زیادہ استعمال کرنے یا بہت زیادہ وقت سورج کی مضر شاعوں میں گزارنے سے آپکی جلد پھٹی ہوئی یا خشک ہوجاتی ہے؟ فوراً ہی اپنی جلد کو نم کرنے کے لیے اسنشیل تیل جیسے کہ جوجوبا کا  تیل استعمال کریں۔ تو یہ non-comedogenic تیل ( مطلب ایسا تیل جو آپ کے پورز کو جمنے نہیں دے گا) تیل آپ کی جلد کو چکنا کیئے بغیر نم کرتا ہے۔ اگر آپ کو سن برن پہلے ہی ہوچکا ہے تو اپنی جلد کو آرام پہنچانے کے لیے خالص الوویرا کا لیپ دن میں تین سے چار مرتبہ لگائیں۔

Uses-For-Aloe jpg.jpg

 موسم گرما میں جلد کی حفاظت کا راز # 7

موسم گرما میں جسم کو پانی کی شدید ضرورت ہوتی ہے جلد اُس وقت اچھی اور تروتازہ دکھتی ہے جب آپ اندرونی طور پر فٹ ہوں اپنے آپ کو اندرونی طور پر نم رکھنے کے لیے بہت سا پانی پینا بے حد ضروری ہے۔ یہ عمل آپ کے جسم کی کارکردگی بہتر بناتا ہے اور جسم میں موجود زہریلے اثرات کا خاتمہ کرتا ہے۔ اس کا نتیجہ تروتازہ جلد کی صورت میں نکلتا ہے۔

WomanDrinkingWater.jpg

Categories: Beauty Advise, Skincare

3 replies »

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s