Beauty Advise

روٹین بیس میک اَپ : پرائمر کا استعمال

میری بیس میک اپ روٹین

میں روزانہ مکمل میک اپ نہیں کرتی لیکن جب کبھی بھی میں مکمل میک اپ کرتی ہوں تو میں ان دو مصنوعات کا استعمال لازمی کرتی ہوں۔

DMGM اسکن پرائمر

100000608734559pizapw1422625826

جولائی کے مہینے سے پہلے میرا میک اپ روٹین پرائمر کے بغیر ہی چلتا تھا ۔ میں نے بہت سارے بیوٹی گرو کو دیکھا جو پرائمر کا نہ صرف استعمال کرتے ہیں بلکہ یہ ان کے میک اپ کا سب سے اہم حصہ بھی ہے۔ میں نے یہ سنا بھی ہے اور پڑھا بھی ہے کہ یہ کس طرح آپ کو نرم اسموتھ  بیس  مہیا کرنے کے ساتھ چہرے کے دانے بھی کم کرتا ہے ۔میک اپ زیادہ دیر تک چہرے پر رہتا ہے اور میک اپ چاہیے کتنا ہی جدید کیوں نہ ہو جلد کو نقصان پہنچاتا ہے لیکن پرائمر کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ جلد اور میک اپ کے درمیان دیوار بن جاتا ہے جس سے میک اپ کے مضر کیمیکل جلد کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔ تو یہ تمام فوائد جاننے کے بعد میں نے یہ فیصلہ کیا کہ میں پرائمر خریدوں گی اور میں نے فوری طور پر DMGM کا اسکن پرائمر خرید لیا۔

1__64303.1416227716.1280.1280.jpg

پرائمر ایک خوش نما ٹیوب میں آتا ہے جس کا گھومنے والا ڈھکن ہوتا ہے آپ با آسانی اسے کہیں بھی لے جا سکتے ہیں ۔ یہ ٹیوب چھوٹی ہوتی ہے جو آسانی سے آپ کے میک اپ بیگ میں آجاتا ہے۔ اور زیادہ جگہ بھی نہیں لیتا۔

DMGM پرائمر ایک شفاف جیل ہے۔ اس کا ایک چھوٹا سا قطرہ بھی پورے چہرے کے لیے کافی ہوتا ہے اس لیے یہ پوری بوتل کافی مہینوں تک استعمال کی جاسکتی ہے۔ اب اگر اس پروڈکٹ کی کارکردگی کی بات کی جائے تو میں یہ کہوں گی کہ نہ میں اس کی کارکردگی سے بہت متاثر ہوں اور نہ ہی اس سے مایوس ہوں۔  پرائمر یہ دعویٰ کرتا ہے کہ یہ بڑے پورزکو چھوٹا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ چہرے کی لکیریں بھی چھپا دیتا ہے لیکن مجھے کوئی خاص فرق نہیں دکھا ، یہ ان نشانات کو دھندلا ضرور کرتا ہے اور آپ کی جلد نرم  وملائم  کردیتی ہے جس کی وجہ سے جلد کو بار بار چھونے کا دل چاہتا ہے۔ جب یہ میرے پورز کم نہیں کرسکتا تو کیا یہ میری جلد دھندلی کرے گا ؟ نہیں یہ میری جلد پر تین سے چار گھنٹوں سے زیادہ اثر نہیں دکھا سکتا ( جب میں میٹ فاونڈیشن استعمال کروں )۔ وہ واحد چیز جس نے مجھے بے انتہا خوشی دی تھی وہ یہ تھی کہ اس کی وجہ سے میرا میک اپ دیر تک رہتا تھا میری جلد دھندلی نہیں رہتی تھی لیکن میرا فاوئنڈیشن ختم نہیں ہوتا تھا وہ میری جلد پر موجود رہتا تھا ۔

download (4).jpg

اس پروڈکٹ میں سلیکون کے پولی مر شامل ہوتے ہیں جو دانوں والی اور حساس جلد پر الرجی پیدا کر دیتے ہیں ۔ شکر ہے کہ یہ میرے لیے بہت اچھی ثابت ہوئی اور میرے ساتھ  کوئی برا تجربہ پیش نہیں آیا۔

میرے خیال سے یہ پروڈکٹ نارمل اور خشک جلد کے استعمال کے لیے بہترین ہے۔ اگر آپ یہ سوچ رہے ہیں کہ میں نے اس پراڈکٹ کا انتخاب اپنی روٹین میں کیوں کیا تو میں آپ کو بتا دو کہ میں کسی اور پرائمر کو بھی استعمال کرنے کے لئے تلاش کر رہی ہوں لیکن تب تک یہ میرا  بہترین انتخاب رہے گی اور اس کا انتخاب کرنے کی بنیادی وجہ یہ ہی تھی کہ میرا میک اپ بہت دیر تک رک جاتا ہے اور ہلکے سے پاوڈر کی تھپکی سے میرے چہرے کا تیل ختم ہوجاتا ہے۔

قیمت: میں نے یہ پروڈکٹ آن لائن http://www.saloni.pk سے 1795 روپے میں خریدا تھا۔

Dmgm Double Perfection Foundation 

foundations_double_perfection_shine1__06852.1416302336.1280.1280.jpg

جب بھی میں مکمل میک اپ کرنے لگتی ہوں ، فاونڈیشن میرا انتخاب ہوتا ہے اور Dmgm Double Perfection Foundationمیری روٹین میں شامل ہو چکا ہے۔ مجھے شائد یہ بات یہاں بتانے کی ضرورت بھی نہیں ہے کہ اس پروڈکٹ کو میں نے اپنے چہرے کے لیے اس لیے منتخب کیا کیونکہ اس میں کوئی خطرناک کیمیکل موجود نہیں تھے یہ مکمل طور پر حلال اور قدرتی اجزاء سے تیار کیا جانے والا پروڈکٹ تھا۔ میں نے اس مخصوص پروڈکٹ کے بارے میں یہ جاننے کے لیے بہت وقت لیا کہ میں اس سے کیا توقع رکھ رہی تھی لیکن آخر کار مجھے یہ اندازا ہوگیا اور میں نے بلا آخر اس کے بارے میں درجہ بندی کرتے ہوئے اپنی رائے کا اظہار کردیا۔

FireShot Capture 509 - DMGM - Double Perfection Shine_ - http___www.maxcarecosmetics.co.uk_index.php.png

مجھے اس فاؤنڈیشن کی پیکنگ بہت ہی  پسند ہے ۔یہ پروڈکٹ ایک شیشے کی بوتل میں ہوتا ہے اور میں اس بات سے خوف زدہ ہوں کے کہیں یہ گر کے ٹوٹ نہ جائے۔ البتہ اب تک ایسا کوئی واقعہ درپیش نہیں آیا اور میں امید کرتی ہون کہ مستقبل میں بھی اس طرح کا کوئی واقعہ پیش نہ آئے۔ بوتل میں ایک پمپ ہوتا ہے جسے ایک بار دبانے سے ہی اتنا محلول آجاتا ہے جو آپ کے چہرے کو با آسانی پوری طرح چھپا لیتا ہے ۔پمپ پر بہت جلدی داغ لگ جاتے ہیں جو صاف کرنے میں صدیاں لگ جاتی ہیں۔ بوتل بہت بڑی نہیں ہوتی آپ اسے باآسانی اپنے میک اپ کے ڈبے میں رکھ سکتے ہیں۔ اس محلول کی ساخت ہلکی ہوتی ہے یہ اتنا گاڑھا نہیں ہوتا کہ استعمال میں مشکل پیش آئے اور یہ با آسانی خشک ہوجاتا ہے۔ اس کی ساخت ہلکی ہوتی ہے اس لیے میں مکمل ڈھکنے کے لیے دو تہہ کا استعمال کرتی ہوں۔

ختم ہوتے وقت یہ جلد کو دھندلا نہیں کرتا بلکہ یہ شبنم نما ہوجاتا ہے اور اگر زیادہ دیر لگا رہ جائے تو چکنا ہوجاتا ہے۔ میں نے نچرل وارمتھ کا شیڈ آن لائن منگوایا تھا، یہ میری جلد سے ہم آہنگ نہیں ہوا لیکن شکر خدا کا یہ میری جلد پر بہت خوبصورت لگا اسے لگا کر میں کسی بھوت کی طرح نہیں دیکھی دراصل یہ میں گردن کے اوپری حصے کی رنگت سے مل رہا تھا اس لیے یہ اس حصے پر لگانے کے بعد اچھا تاثر دے رہا تھا اس وجہ سے مجھے یہ بہت پسند آیا۔ میں اسے 5/5  ریٹنگز اسٹارز دیتی ہوں 

FireShot Capture 506 - DMGM - Double Perfection Shine_ - http___www.maxcarecosmetics.co.uk_index.php.png

foundation بیس کے انتخاب میں ہمیشہ اپنی جلد کی قسم اور قدرتی رنگت کا ضرور خیال رکھیں

یہ فاؤنڈیشن خشک اور نارمل جلد کے لیے بہترین ہے اور چکنی جلد پر  استعمال سے پہلے پاوڈر لگانا ضروری ہے۔

دستیابی : یہ فاؤنڈیشن خواتین میں بہت تیزی سے  مقبول  ہورہا ہے آپ اسے آن لائن بھی آرڈر کر سکتی ہیں http://www.saloni.pk

Categories: Beauty Advise, Makeup, Reviews

1 reply »

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s