گلے اور سینے کی جُھریاں دور کرنے کے لئے سات گھریلو ٹوٹکے

گلے اور سینے کی جُھریاں دور کرنے کے لئے سات گھریلو ٹوٹکے

آپ کے چہرے کی جلد تو بے شمار توجہ کے بعد نکھر جاتی ہے، مگر گردن اور سینے کے جلد کی طرف آپ کا دھاان بھی نہیں جاتا جبکہ اس جلد کو بھی اتنی ہی توجہ اور وقت کی ضرورت ہوتی ہے جتنا کے چہرے کی جلد کو ہے۔ اگر اپ 5 یا 10 سال مزید چھوٹا لگنا چاہتے ہیں تو اپنے چہرے کے ساتھ گردن اور سینے کی جلد بھی صحت مند، اور نم ہونی چاہیئے۔ اس آرٹیکل میں، ہم یہاں یہ بات زیرِ بحث لائیں گے کہ سینے اور گردن کی جلد کو مضبوط اور جوان کیسے رکھا جائے جیسے دیکھ کر آپ پھر سے اچھا محسوس کرنے لگیں۔

گلے اور سینے کی جھریاں— یہ کیا ہیں اور ہم اس سے چھٹکارا کیسے پا سکتے ہیں؟

آپ کے چہرے کی طرح گردن اور سینے کی جلد پر بھی جھریاں نمودار ہو سکتی ہیں۔ جیسے جیسے آپ کی عمر بڑھتی ہیں، جلد میں کولیجن کی پیداور کم ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے جلد میں موجود کھچاؤ کم ہوتا جاتا ہے اور یہ لٹکنے لگتی ہے۔ یہ سورج میں زیادہ رہنے کی وجہ سے بھی ہوتا ہے۔ کولیجن اور لچک کے بنا جلد میں خم پڑنے لگتا ہے اور وہ سکڑ کر ایک جگہ سمٹنے لگتی ہے اور اس طرح چہرے پر جھریاں نمودار ہوتی ہے۔ گلے اور سینے کی جلد پر پڑنے والی جھریوں کی بے شمار اقسام ہیں لیکن سب سے عام قسم ہار نما لکیریں ہیں۔ یہ گلے کے اطراف میں اُفقی طرز پر نمودار ہوتی ہیں اور بالکل گلے کے ہار کی طرح دکھتی ہیں اس لیے ان کا یہ نام رکھا گیا۔

جھریوں کے نمودار ہونے کی سب سے بڑی وجہ عمر ہے لیکن دوسرےعناصر بھی جھریاں پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر:

Best -Natural -Tips- to -Remove -Neck -Wrinkles.jpg

سورج کی شعائیں

سورج کی سب سے خطرناک شعائیں UV شعائیں ہوتی ہیں جو کہ کہ جلد پر پڑنے کے بعد کولیجن کی پیداوار کو شدید انداز میں متاثر کرتی ہیں ۔جس سے جلد کی لچک براہ راست متاثر ہوتی ہے، جبکہ عمر بڑھنے کا عمل بہت تیز ہوجاتا ہے اور جھریاں نمودار ہونے لگتی ہیں۔

skin-sunscreen.jpg

سن بیڈ

سن بیڈ کے بھی نقصانات بالکل ویسے ہی ہوتے ہیں جیسے کے اوپر بیان کئے۔ سن بیڈ کی وجہ سے جلد کی بے شمار بیماریاں بھی حملہ کر دیتی ہیں اور جِلد وقت سے پہلے بوڑھی اور بد نما دکھائی دینے لگتی ہے۔ 

checking-neck.jpg

دیکھ بھال میں کمی

ہم اپنے آس پاس ایسے بے شمار لوگ دیکھتے ہیں جو گردن اور سینے کی جلد کو یکسر نظر انداز کردیتے ہیں جبکہ انہیں اپنی جلد کی حفاظت کرنے کی ہدایت بہت سختی سے کی گئی ہوتی ہے، وہ صرف اپنے چہرے کی جلد کا خیال رکھنے میں مصروف رہتے ہیں جبکہ گردن اور سینے کی جلد نظر انداز کر دیتے ہیں۔ اس صورتحال کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ ان حصوں کی جلد کسی قسم کی غذائیت، اور نمی حاصل کرنے سے قاصر رہتی ہے جس کے باعث اس کی نرمی اور مضبوطی کھوتی جاتی ہے یہ تمام صوتحال جلد کے بوڑھا ہونے کے عمل کو تیز کرتی ہے۔ 

سونے کی حالت 

آپ کس طرح سوتے ہوں اس کا بہت گہرا اثر آپ کی جلد پر پڑتا ہے۔ مثال کے طور پر کروٹ لے کر سونے سے چہرے، گردن اور سینے کی جلد پر بہت سخت تناؤ ہوتا ہے اور جلد کی لچک ختم ہوتی جاتی ہے کیونکہ جلد کو پوری رات سکڑنے کے لیے کہا جاتا ہے اور اُس پر قوت پڑتی ہے جس سے وہ سکڑنے لگتی ہیں۔ بہتر یہ ہے کے آپ اپنی کمر کے بل پر یعنیٰ سیدھا سونے کی کوشش کریں۔ 

wrinkle-prevention-pillow.jpg

کپڑے

کیا آپ جانتے ہیں کہ وہ لباس اور انڈر وئیر جو آپ زیب تن کرتے ہیں جھریاں پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، مثال کے طور پر: اگر آپ بہت چست برا پہنتی ہیں تو یہ آپکی جلد کو سینے کی طرف سے سکیڑ دیتی ہے جس سے جھریاں پیدا ہوجاتی ہیں۔ دوسری طرف اگر آپ بہت بڑی برا پہنتی ہیں تو یہ بھی صحیح نہیں کیونکہ یہ آپکے سینے کو ڈھلکا دیتی ہیں۔ ایک تحقیق سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ امریکہ میں ہر دس میں سے آٹھ خواتین غلط سائز کی برا کا استعمال کرتی ہیں ان کو معلوم ہی نہیں ہوتا کہ دراصل اُن کا صحیح سائز کیا ہے۔

images.jpg

سگریٹ نوشی

سگریٹ نوشی آپ کی صحت کے لیے مضر ہونے کے ساتھ آپ کی جلد کو نقصان پہنچانے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ سگریٹ کا سب سے اہم حصہ نیکوٹن ہوتی ہے، نیکوٹن خون کی شریانوں کو جلد کی اُپری سطح سے سکیڑنا شروع کرتا ہے جس سے خون کی روانی متاثر ہوتی ہے۔ بدلے میں جلد وہ غذائیت حاصل نہیں کرپاتی جس کی مدد سے وہ مضبوط اور صحتمند رہتی ہے۔ 

 گردن اور سینے کی جلد کو کیسے مضبوط بنایا جائے

یہاں آپ کو کچھ ترکیب اور تجاویز بتائیں جائیں گی تاکہ آپ گلے اور سینے کی جلد کو ترو تازہ اور مضبوط رکھ سکیں اور ان پر موجودہ جھریوں سے ہمیشہ کے لیے نجات حاصل کرنے کے ساتھ نئی جھریاں پیدا ہونے سے روک سکیں۔

• روزانہ جلد کی نگہداشت کے دوران صرف اپنے چہرے پر توجہ دینے کے بجائے گردن اور سینے کی جلد پر بھی توجہ دیں۔ مردہ خلیوں کو ہٹانے کے لیے جس کلنزر کا استعمال کر رہی ہیں اُسے صرف چہرے تک ہی محدود نہ رکھیں بلکہ ہاتھ کی مدد سے پھیلاتے ہوئے نیچے گردن اور سینے تک لے آئیں تاکہ مردہ خلیوں کا صفایا ہونے کے ساتھ نئے خلیوں کے بننے کے عمل میں روانی آسکے۔

• اُن کپڑوں کو پہننے کے لیے منتخب کریں جو قدرتی کپڑےسے مل کے بنے ہوں 

Nuts.jpg

• صحت مند اور غذائیت سے بھر پور کھانے کا استعمال رکھیں۔ کوشیش کریں کے وہ غذا زیادہ استعمال میں لائیں جس میں وٹامن اے، سی، ای اور دیگر منرل شامل ہوں۔

19dd57ad8a48b90882dfce2662acddde.jpg

• ورزش اور ایسے کام جس میں آپ کا جسم شامل ہو جلد کے لیے فائدہ مند ہونے کے ساتھ صحت کے لیے بھی مفید ہے۔ 

• اپنی جلد کو نم رکھیں اچھی جلد کے لیے ایسے نم رکھنا بہت ضروری ہے۔

dark-neck.jpg

• معیاری کریموں کا استعمال کریں جو خاص طعر پر گردن اور سینے کی جلد کی مرمت کے لیے بنائی گئی ہیں مثال کے طور پر Kathy Dallas Skin Repair Cream And Moisturizer گردن اور سینے کی جلد کی مرمت کے لیے تیار کردہ کریم ایسے عناصر کا خاتمہ کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے جو گردن اور سینے کی جلد کو جلدی بوڑھا کرتے ہیں۔

• Himalaya Herbals Anti-Wrinkle Cream قدرتی اجزاء سے تیار کی گئی ہے جس میں موجود ایلوویرا جلد کو نرم و ملائم اور نمی دیتا ہے۔انگو ر اور لیموں میں پائی جانے والی اینٹی ایکسڈینٹ خصوصیات جلد کو دھبوں اور جھریوں سے بچاتی ہیں۔

گردن اور سینے کی جلد پر بھی جھریاں پڑتی ہے اور اگر چہرے کا خیال رکھا جائے اور باقی حصوں کو نظر انداز کردیا جائے تو یہ اچھا تاثر نہیں دیتا اس لیے چہرے کے ساتھ عام دنوں میں گردن اور سینے کی جلد کی خاص حفاظت نہ صرف آپ کو جواں سال نظر آنے میں مدد سے گی بلکہ آپ کی ظاہری خوبصورتی بھی بڑھا دے گی۔