Beauty Advise

کمزور، ہلکے، پتلے اور آسانی سے ٹوٹ جانے والےبالوں کے لیے ماسک

جی ہاں !  بالوں پر اس ماسک کا استعمال کریں اور پندرہ منٹ کا انتظار کریں، اثرات آپ کو حیران کردیں گے

شہد اور دار چینی میں قدرتی خصوصیات کے ساتھ صحت کے لیے بہت سے فوائد موجود ہوتے ہیں یہ ہی وجہ ہے کے ان کو فولک ادویات میں استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ اجزاء آپ کو صرف فائدہ ہی پہنچاتے ہیں ان کا کوئی نقصان نہیں ہوتا۔ اگر آپ اپنے بالوں کو حسین بنانے کے لیے یہ ترکیب استعمال کریں گی تو آپ کا یہ تجربہ نہایت خوشگوار ہوگا اور آپ کے بالوں پر حیرت انگیز نتائج مرتب ہوں گے۔ 

Cinnamon-essential-oil-537x386

شہد اور دارچینی سے کی جانے والی بالوں کی یہ ٹریٹمنٹ آپ کے سر کی جلد کی نشونما کرنے کے ساتھ اسے نم بھی رکھے گی اس کے علاوہ گرتے ہوئے بال روکنے، دو منہ کے بال ختم کرنے اور سر سے خشکی ختم کرنے میں بھی موثر کردار ادا کرے گی کیونکہ اس میں خون کی روانگی بہتر کرنے کی قدرتی صلاحیت ہوتی ہے۔ دارچینی میں بال لمبے کرنے کے ساتھ انہیں چمک دار بنانے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے یہ نہ صرف بالوں کو لچکدار بناتی ہے بلکہ انہیں گھنا بھی کرتی ہے۔ 

یہ خوشبودار جڑی بوٹی کی اپنے اندر انٹی اُکسیڈنٹ کی خوبی رکھتی ہے جو بالوں کو باہر کے منفی اثرت جیسے (پریشانی ، گرمی، دھوپ اور الٹرا والیٹ روشنی) سے محفوظ رکھتی ہے۔

webmd_rf_photo_of_thin_hair_on_crown

یہ بالوں کا ماسک عام طور پر اُن لوگوں کو تجویز کیا جاتا اہے جن کے بال کمزور، ہلکے، پتلے اور آسانی سے ٹوٹ جانے والے ہوں۔ اس کے علاوہ بھی یہ تمام بالوں کے لیے یکساں مفید ہے اور اسے چکنے بال رکھنے والے لوگ بھی بلا تکلف استعمال کرسکتے ہیں۔

FireShot Capture 449 - honey olive il - Google Search_ - https___www.google.com.pk_

picture-5

ماسک کی تیاری کا طریقہ: 

اجزاء
ایک چائے کا چمچ دار چینی
ایک چائے کا چمچ شہد
آدھا کپ زیتون کا تیل 

طریقہ
آدھا کپ زیتون کے تیل کو ایک چھوٹے ساس پین میں ڈالیں اور چولھا جلا دیں۔ تیل کو نیم گرم کرنے کے بعد چولہے سے اتار لیں ۔ 

زیتون کے تیل کو ایک پیالے میں نکال لیں۔ اب اس تیل میں ایک چائے کا چمچ دار چینی اور ایک چائے کا چمچ شہد شامل کریں۔ اس آمیزے کو چمچ کی مدد سے اچھی طرح حل کرلیں۔

برش اپلیکیٹر کی مدد سے اس آمیزے کو اپنے سر میں لگائیں۔ اپنے بالوں کو کنگھے کی مدد سے مختلف حصوں میں تقسیم کردیں تاکہ دارچینی کا ماسک جڑوں میں آرام سے لگایا جا سکے۔اپنے پورے سر میں پیچھے سے آگے کی جانب لگائیں۔

اب اس ماسک کو تقریباً پندرہ منٹ تک اپنے سر میں لگا چھوڑ دیں۔ پھر شیمپو سے بال دھونے کے بعد اچھی طرح کنڈیشنر لگائیں جیسا کہ آپ عام دنوں میں کرتی ہیں۔

اپنے بالوں کی نشونما اچھی کرنے کے لیے ضروری ہے کہ اس ماسک کو ہفتے ہیں ایک مرتبہ لازمی استعمال کیا جائے اس کے استعمال سے نا صرف بالوں کی نشونما بہتر ہوگی بلکہ آپ کے بال گرنا بھی بند ہوجائے گے اور ان میں قدرتی چمک پیدا ہوجائے گی۔

Homemade-Olive-Oil-Hair-Conditioner-.jpg

1 reply »

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s