Beauty Advise

جلد پر موجود چکنائی کم کرنے کے طریقے

جلد پر موجود چکنائی کم کرنے کے طریقے
جلد پر موجود چکنائی ایک اہم مسئلہ ہے جو موسمِ گرما میں خاص طور پر سنگین صورت احتیار کر جاتا ہے۔ کسی تقریب میں میک اپ بھی کیا جائے تو تھوڑی دیر میں خراب ہو جاتا ہے۔ چکنائی کے اس مسئلے کو حل کرنے کےلئے اس آرٹیکل میں آپ کو جن چیزوں کی معلومات فراہم کی جائے گی وہ یہ ہیں:

چکنی جلد کے لیے تجویز کردہ مصنوعات
چکنی جلد کے لیے اپنائی جانے والی عادات
چکنی جلد کو پہچاننا اور سمجھنا
چکنی جلد کی حفاظت

Shea_Butter_For_Oily_Skin.jpg

چکنی جلد سے چھٹکارا حاصل کرنے کا مرحلہ وار معمول
اگر آپ اپنی چکنی جلد سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے کوشیش کر رہیں ہیں، تو آپ یہ بات اچھی طرح جانتے ہوں گے کہ اس مشکل سے چھٹکارا حاصل کرنا اتنا آسان نہیں ہے۔ آپ کی مشکل میں اضافہ کرتے ہوئے ہم آپ کو یہ بھی بتاتے چلیں، یہ بھی ایک سچائی ہے کہ مارکیٹ میں بکنے والے وہ مصنوعات جو آپ کی جلد سے چکنائی ہٹانے کا دعویٰ کرتی ہیں اُن میں بہت ساری دراصل معاملات مزید پیچیدہ کرنے کا باعث بنتی ہیں کیونکہ ان میں ایسے اجزاء شامل ہوتے ہیں جو آپ کی جلد کو تکلیف پہنچانے کے ساتھ مزید تیل پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں جس کی وجہ سے آپ کی جلد خشک ہونے کے بجائے مزید چکنی ہو جاتی ہے۔

چکنی جلد کے لیے تجویز کردہ مصنوعات
چکنی جلد کے لئے رنگت نکھارنے والی کریم
ڈرما کوس فیس پالش کٹ

چکنی جلد کو پہچاننا اور سمجھنا
جلد کی چکنائی پر قابو پانا مشکل ہے کیونکہ اس کی بنیادی وجہ جینیاتی ہارمون کی مقدار میں تبدیلی ہوتی ہے اور آپ ہارمون کی مقدار میں تبدیلی پر اتنی آسانی سے قابو نہیں پا سکتے چکنی جلد کی اصل وجہ جسم میں موجود نر ہارمون انڈروجن کی مقدار میں تبدیلی ہے۔ یہ ہارمون مرد اور خواتین دونوں میں موجود ہوتا ہے۔

انڈروجن صحت مند تیل کی پیداور کی ترغیب کاری کا کام سرانجام دیتا ہے جو آپ کی جلد کے لیے بہت مفید اور ضروری ہوتا ہے لیکن اگر انڈروجن ضرورت سے زیادہ تیل پیدا کرنا شروع کردے تو جلد پر موجود پورس (سراخ) اس اضافی تیل کو اپنے اندر جمع کرنے کے لیےبڑے ہوجاتے ہیں۔ اضافی انڈروجن پور کی کھال کو موٹا کر دیتے ہیں جو اضافی تیل کو پور سے باہر نکلنے نہیں دیتا، نتیجتاً متاثرہ حصوں پر بلیک ہیڈ اور وائٹ بمپ نکل آتے ہیں۔

کیا آپ کو اب تک اس بات کا یقین نہیں کہ آپ کی جلد چکنی ہے بھی یا نہیں ؟؟

: اس کی پہچان کےلئے یہ چند خصوصیات ہیں
آپ کا چہرا کلینزنگ کے بعد ایک سے دو گھنٹے بعد ہی چمکنےلگ جائے، اور عموماً آدھے دن میں ہی چکنا نظر آنے لگے۔
جہاں تیل کی ذیادتی ہوگی ان حصوں پر بلیک ہیڈ، وائٹ بمپ اور دانے ہونگے۔
پورز اتنے بڑے ہوں گے کہ نظر آئیں، خاص طور پر ماتھے، ناک اور تھوڑی کی جلد پر اثرات واضح ہوں گے۔

چکنی جلد کی حفاظت
سب سے پہلی ایسی جلد کی حفاظت کے لیے جو اصول اپنایا جائے وہ اپنی جلد کی معمول کے مطابق حفاظت کرنا ہے۔ ایسی مصنوعات کا استعمال جن میں جلد خشک کرنے اور تکلیف دینے والے اجزا شامل ہوتے ہیں ان اجزا کے استعمال سے آپ کی جلد پر سے چکنائی کچھ وقت کے لیے کم ہوجاتی ہے۔ لیکن اس طرح کی مصنوعات کا استعمال صرف کچھ عرصے کے لیے قابل قبول ہے لمبے عرصے تک ان چیزوں کا استعمال درست نہیں۔

Cremetuben

تکلیف دینے والے اور خشک کرنے والے اجزاء تیل کے غدود کو تیل پیدا کرنے کے لیے مزید متحرک کرتے ہیں جس سے صورتحال مزید سنگین ہوجاتی ہے! ہماری نصیحت: جلن پہچانے والے اجزاء کے استعمال سے ہر صورت پرہیز کریں! ایسی مصنوعات جو آپ کی جلد میں جھنجھناہٹ پیدا کرے جیسے (منتھول، پودینہ، یوکلپٹس اور لیموں ) یا الکوحل والے اجزاء کا استعمال ترک کردیں۔ بے شک یہ اجزاء آپ کی جلد سے تیل کو کم کردیتے ہیں لیکن اس کے استعمال سے ہونے والی جھنجھناہٹ آپ کی جلد کے لیے کسی طرح بھی فائدہ مند نہیں۔ جھنجھناہٹ ایک ذریعہ ہے جس کی مدد سے آپ کی جلد بتاتی ہے کہ اُسے تکلیف ہورہی ہے ان تمام نقصانات کا اختتام مزید مسائل کی صورت میں بھگتنا پڑتا ہے۔

krim-dokter2

جانیئے کہ کون سے جلن والے اجزاء سب کو نطر انداز کرنے چاہیئے
وہ مصنوعات بھی جلد کے لیے نقصان دہ ہیں جن میں پور کو بند کرنے اور ملائم کرنے والے اجزاء شامل ہوتے ہیں۔ یہ آپ کی جلد کو مزید بد تر کر دیتے ہیں۔ عام طور پر وہ اجزاء جو مصنوعات کو ٹھوس شکل میں رکھتے ہیں جیسے (بار کلنیزر اور صابن یا اسٹک فاونڈیشن) یا جو جلد کو نرم کرنے والے لوشن اور کریم میں شامل ہوں ایسے اجزاء پور کی بندش کا سبب بننے کے ساتھ جلد کو چکنا بھی کرتے ہیں۔

Oil-free-Skin-Care-Products

چکنی جلد سے چھٹکارا حاصل کرنے کا مرحلہ وار معمول
جلد کے لیے چند ضروری ہدایات، کلینزر، ٹونر، جلد کے مردہ خلیوں کی صفائی، سورج سے محفوظ رکھنے والی دن کی کریم، رات میں جلد نم رکھنے والی کریم، اور تیل جذب کرنے والے مصنوعات آپ کی جلد پر موجود تیل پر قابو پانے، پور کم کرنے اور خؒلیوں کی توڑ پھوڑ بالکل کم کرنے میں مدد کریں گے ۔

face care #11

چہرے کی صفائی
ایک اچھا، پانی میں حل ہونے والا کلینزر دن میں دو مرتبہ استعمال کریں، مثالی فیس واش سے چہرہ دھوتے وقت سارا گند اپنے ساتھ لے کر اترتا ہے۔ ہمیشہ خیال رکھیں کے آپکے کلنسر میں جلد خشک کرنے والے اجزا جیسے سوڈیم لوریل سلفیٹ شامل نہ ہو اور آپ کا کلینزر ہر قسم کی خوشبو سے پاک ہو کیونکہ خوشبو ہمیشہ جلن کرنے والے اجزاء سے پیدا کی جاتی ہے۔

rosehip-seed-oil-uses-health-benefits-skincare-1

ٹونر
الکوحل سے پاک ٹونر جس میں انٹی اکسیڈنٹ اور سل کمیونیکیٹنگ اجزاء شامل ہوں یہ جلد کی چکنائی دور کرنے کے لیے نہایت اہم اقدام ہے۔ ایسا ٹونر جس میں یہ تمام اجزاء شامل ہوں جلد کو سکون پہنچاتا ہے جبکہ سوجن کے ذریعے پور کا سائز کم کردیتا ہے اور مردہ خلیوں کو آخری حد تک صاف کرتا ہے یہ مردہ خلیے بھی پور کا راستہ بند کرنے کا باعث ہوتے ہیں اگر ان کی صفائی ٹھیک سے نہ کی جائے تو بلیک ہیڈ اور وائٹ بمپ ہونے کا خدشہ رہتا ہے۔

woman-applying-face-mask_rhux46.jpg

مردہ خلیوں کی صفائی
چکنی جلد کو قابو کرنے کے لیے مردہ خلیوں کی صفائی کا عمل انتہائی ضروری ہے۔ چکنی جلد پر مردہ خلیوں کی موٹی تہہ جم جاتی ہے اور پور کی اندر کی کھال موٹی ہوجاتی ہے جس سے تیل باہر نکلنے کا راستہ بند ہو جاتا ہے اور تیل جلد پر ہی رہ جاتا ہے۔ exfoliateمردہ خلیوں کی صفائی کا بہترین ذریعہ ہے جس کی مدد سے بند پور کھلولے جا سکتے ہیں، بلیک ہیڈ اور وائٹ بمپ ختم کرنے کا بھی یہ بہترین طریقہ ہے اس عمل سے آپکی جلد نرم و ملائم بھی ہوجائے گی۔
چکنی جلد کی صفائی کے لیے استعمال ہونے والا سب سے بہترین اجزاء سیلی سائکلک اسیڈ ((BHAہے۔ سیلی سائکلک اسیڈ یہ نا صرف جلد کی سطح کی صفائی کرتا ہے بلکہ پور کی اندر تک صفائی کرتا ہے جس سے پور کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے یہ پور کو بند نہیں ہونا دیتا اسکے ساتھ ہی یہ چہرے پر موجود سرخ دھبوں کو بھی ختم کردیتا ہے۔ سیلی سائلک اسیڈ میں سوجن ختم کرنے والے اجزا بھی شامل ہوتے ہیں جو جلن کو کم کرنے کے ساتھ تیل کی پیداوار کو بھی قابو میں رکھتے ہیں۔گارنیر کا ایکسفولیٹ جلد کو صاف کرکے اُسے تروتازہ کرتا ہے۔

سورج سے محفوظ رکھنے والی دن کی کریم

why-you-should-use-sunscreen-for-your-hair-704x400

اگر آپ کی جلد چکنی ہے اسکے بعد بھی سورج سے بچاو کی کریم استعمال کرنا چاہیئے اس سے آپ کا چہرا جھریوں اور لال دھبوں سے پاک رہے گا۔ اگر بازار میں ملنے والے سن بلاک سے آپ کا چہرا بہت چکنا ہوجاتا ہے تو ہم آپ کو ایسی کریموں کا تعارف کرواتے ہیں جن کے استعمال سے آپ کے چہرے پر چکنا ئی نہیں آئے گی۔ فیڈ آؤٹ جلد کے لئے بہترین ہے۔ آپ اس کریم کو دیکھ سکتے ہیں آپ اس کا بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ یہاں پر سن بلاک کی وسیع مصنوعات سے بھی استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔

جلد نم کرنے والی رات کی کریم

article-new-thumbnail-ehow-images-a02-21-24-treat-dry-skin-oatmeal-800x800

رات میں ہلکے وزن والی کریم کا استعمال کریں۔ جیسے جیل یا سیرم جن میں پور بند کرنے والے اجزاء شامل نہ ہوں اور جلد کو نم کرنےوالےاجزاء شامل ہوں ۔ ہر طرح کی جلد کو ٹریٹمنٹ کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ ان کی کارکردگی بہتر رہ سکے۔

غیر ضروری تیل کو جذب کرنا

se9rxmddukm5dqmqhhv3

اگر آپ اپنی چکنی جلد کا تیل قابو کرنا شروع ہوگئے ہیں اس کے بعد بھی آپ کو غیر ضروری تیل جذب کرنے والے مصنوعات استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔ ہفتے یا دو ہفتے میں ایک بار یا پھر روزآنہ اس کا استعمال ضروری ہے۔ یہ آپ کی مرضی پر ہے کہ آپ اس مرحلے کو مکمل کرتے ہیں یا نہیں لیکن اس مرحلے کو بہت سے لوگ ضروری سمجھتے ہیں۔ پہلے اپنی جلد پر تیل سوکھنے والے پیپر کی مدد سے تیل جذب کریں اس کے بعد Christine Oil & Shine Control Compact Powder کا استعمال کریں۔

Categories: Beauty Advise, Oily Skin

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s