براؤن آنکھوں کو مزید خوبصورت بنائیں

گورے رنگ اور براؤن آنکھوں کے لئے دُلہن کا میک اپ

black-makeup-for-brown-eyes.jpg

براؤن آنکھیں اور گورا چہرا جہاں حسن کی علامت ہے یہ خوبصورتی زحمت اُس وقت بنتی ہے جب اس کی تزین و آرائش میں مشکلات درپیش آتی ہیں۔ گوری رنگت اور براؤن آنکھوں والی لڑکی کو دلہن بنانے کے لیے میک اپ کے دوران کچھ پیچیدگیاں درپیش آتی ہیں ۔آپ کی اس مشکل کو آسان کرنے کے لیے ہم نے اس مضمون میں میک اپ کے کچھ آسان طریقے شامل کیے ہیں جنہیں پڑھ کر آپ کی پریشانی بہت حد تک حل ہوجائے گی اور آپ براؤن آنکھوں کو مزید خوبصورت بنا سکیں گی۔

Makeup-Styles-For-Brown-Eyes-

براؤن آنکھوں کی تزین و آرئش کے بے شمار طریقے موجود تو تھے لیکن اُنہیں ایک جگہ جمع اب تک نہیں کیا جا سکا اس آرٹیکل میں آپ کو بے شمار طریقے ایک ساتھ مل جائیں گے۔ براؤن آنکھوں کا چاہیے کوئی بھی شیڈ ہو وہ حسین ہی ہوتی ہیں بس ان کی تزین و آرئش کا طریقہ صحیح اپنانے کی ضرورت ہے۔ ان پر مٹیلک شیڈز کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔اِس کے علاوہ سنہری، برونز یہاں تک کے گلابی رنگ بھی آپ کی آنکھوں کو سب سے منفرد بنا سکتا ہے۔

neutral-makeup-for-brown-eyes

اپنی آنکھوں کا رنگ پہچانے
آنکھوں کا میک اپ خریدنے سے پہلے یہ جاننا ضروری ہے کے آپ کی براؤن آنکھوں کا شیڈ کون سا ہے؟ یہ پتا کریں کہ آپ کی آنکھیں امبر براؤن ، گہری براؤن یا پھر ہلکی براؤن ہیں، یہ پہچاننے کے بعد ہی آپ اپنے لیے اچھے میک اپ کا انتخاب کر پائیں گی۔ آنکھوں کا میک اپ ہمیشہ اپنی آنکھوں کہ شیڈ کے حساب سے لینا چاہیئے تاکہ آپ کی آنکھیں اُس میک اپ میں حسین نظر آئیں۔

8bbdbaa2f3ad2c37e50df68cbeb79598

دھاتی شیڈ کا انتخاب
براؤن آنکھیں بہت حسین ہوتی ہیں چاہے کسی بھی شیڈ میں ہوں۔ تو آپ اس رنگ پر دھاتی (مٹیلک ) شیڈ کا استعمال کیوں نہیں کرتے؟ سنہری، برونزیہاں تک کے گلابی شیڈ بھی آپ کی آنکھوں کو حسین بنا سکتا ہے۔

shimmer-eye-make-up-for-brown-eyes

غیر جانبدار رنگ کا انتخاب
اگر آپ ایک ایسے شیڈ کی تلاش میں ہیں جو آپ کی آنکھوں کو قدرتی نکھار دے تو آپ کو نیوٹرل شیڈ کا استعمال کرنا چاہیئے جس میں بادامی رنگ، پیچ رنگ یا پھر براؤن رنگ آپ کی آنکھوں کو قدرتی اور حسین نکھار دے سکیں گے ۔شیڈ کے علاوہ آپ صرف ان رنگوں کے آئی لائنر کا بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

metallic-colors-for-brown-eyes

سفید لائنر
بہت سے لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ سفید لائنر کا استعمال آنکھوں کو پر کشش نہیں بناتا، لیکن اگر آپ سفید لائنر کو مٹیلک رنگوں والے شیڈ کے ساتھ ملا کر لگائیں تو آپ کی آنکھیں بے حد حسین نظر آئیں گی۔ سفید لائنر آپ کی براؤن آنکھوں کو مزید نمایاں بنا دے گا۔

white-eyeliner-makeup-for-brown-eyes

شمر
آپ کی آنکھوں کا کوئی بھی شید ہو چمک (شمر) والا میک اپ ان کو دلکش بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ تھوڑا سا شمر اپنی آئی شیڈو میں شامل کر کے آپ اپنی آنکھوں کو مزید پُر کشش بنا سکتے ہیں اور براؤن آنکھوں کے لیے یہ ایک آئیڈیل میک اپ ہے۔

matching-eye-makeup-for-brown-eyes.jpg

آنکھوں کے حلقے چھپانا
بہت سی خواتین کو حلقوں کی شکایت ہوتی ہے جس کی وجہ سے ان کے چہرے کا حسن ماند پڑ جاتا ہے۔ لیکن ایسے بہت سے طریقے ہیں جن کی مدد سے خواتین اپنے حلقے چھپا سکتی ہیں۔ اپنی آنکھوں کے نیچے آئی کنسیلر لگائیں اور اُسے جلد میں جذب کریں پھر اُسے کسی بھی اچھے فاونڈیشن سے چھپا دیں، پھر دیکھیں کہ آپ کی براؤن آنکھیں حلقوں کے بغیر کتنی حسین لگتی ہیں۔

use-concealer-and-foundation-fo-rcircles

گہرا پلم آئی لائنر
ہاں آپ نے صحیح پڑھا۔ یہ گہرا پلم آئی لائنرہی ہے۔ جامنی رنگ ایک ایسا رنگ ہے جو براؤن رنگ کے ساتھ بہت خوبصورت نظر آتا ہے۔ تو اپنا براؤن یا کالا آئی لئنر کو پلم آئی لائنر سے تبدیل کریں ۔آپ دیکھیں گے کہ اس رنگ کے استعمال سے آپ کی آنکھیں کتنی حسین اور نمایاں نظر آتی ہیں۔

Trendy-Party-Make-Up-Collection-2015-For-Girls-3