Beauty Advise

بالوں سے انڈے کی نا خوشگوار مہک کیسے دور کی جا سکتی ہے؟

egg-smell

بالوں سے انڈے کی نا خوشگوار مہک کیسے دور کی جا سکتی ہے؟

انڈے صرف کھانے میں ہی فائدہ مند نہیں بلکہ اسکا ماسک جلد اور بالوں کے لیے بھی نہایت مفید ہیں انڈے غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں جن میں وٹامن اے ، ڈی اور ای کے ساتھ سلفر اور فیٹی اسیڈ کی وافر مقدار ہوتی ہے جو بالوں کو مضبوط اور چمکدار بناتی ہے، بالوں کو گرنے سے روکنے کے ساتھ ان کی خشکی دور بھگانے میں بھی انڈا نہایت مفید ہے ۔انڈے کا ماسک جہاں بہت سے مسائل کا حل ہے وہیں اسکی بدبو پریشانی کا باعث بنتی ہے جو بالوں میں بس جاتی ہے اور آسانی سے پیچھا نہیں چھوڑتی آج ہم آپ کو انڈے کی بدبو دور بھگانے کے آسان گھریلوں ٹوٹکے بتائیں گے جن کی مدد سے آپ انڈے میں موجود فوائد کا بھر پور فائدہ اٹھا سکیں گے ۔

کھانے کا سوڈا 

Baking-Soda7

پانی کے تین حصے اور بیکنگ سوڈا کا ایک حصہ لیں اور یکجاں کر لیں اب اپنے بالوں کو ہلکا سا گیلا کریں اور یہ مکسچر اپنے بالوں میں لگا کر کچھ دیر کے لیے چھوڑ دیں کچھ دیر بعد بالوں کو دھو لیں یہ ٹوٹکہ صرف انڈے کی مہک دور بھگانے میں ہی فائدہ مند نہیں بلکہ بالوں اور سر کی کھال میں موجود غیر ضروری چکنائی کو بھی دور کرتا ہے۔

شہد اور دارچینی

Honey-And-Cinnamon2

ایک کپ گرم پانی میں ایک سے دو چائے کے چمچے پسی دار چینی شامل کریں اب دار چینی کو پانی میں مکمل طور پر بھیگ جانے دیں۔ اسکے بعد ایک چائے کا چمچہ شہد شامل کر کےمکسچرکو اچھی طرح یکجاں کریں ، اب اس مکسچر کو اپنے بالوں اور جڑوں میں اچھی طرح لگا کر پینتالیس منٹ کے لیے چھوڑ دیں ۔اب اپنے بالوں کو شمپو کریں اور ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔ انڈے کی بد بو دور بھگانے کے علاوہ اس مکسچر میں موجود شہد آپ کے بالوں میں نمی کا تناسب برقرار رکھے گا جب کے دارچینی قدرتی انٹی بائیوٹک اور انٹی فنگل ہوتی ہے جو آپ کے بالوں کو خشکی اور دیگر انفکشن سے محٖفوظ رکھتی ہے۔

نارنگی کا رس 

Orange-Juice

تازگی سے بھرپور یہ پھل آپکے بالوں میں موجود ناخشگوار مہک دور بھگانے کے ساتھ تازگی کا احساس چھوڑ جائے گا ۔ نارنگی کا تازہ رس نکال کر اپنے بالوں اور جڑوں میں اچھی طرح لگائیں اور پانچ منٹ بعد سر دھو لیں ۔ یہ بالوں میں موجود بدبو دور بھگانے کے علاوہ غیر ضروری چکنائی بھی دور کر دیتا ہے نارنگی میں موجود وٹامن سی بال گرنے سے روکتا ہے اور خون کی روانی برقراررکھتا ہے اسکے علاوہ نارنگی کا رس استعمال کرنے سے بالوں میں خشکی کی شکایت بھی نہیں ہوتی۔

سرکہ 

White-Vinegar1

سرکہ انڈے کی ناخشگوار مہک تو دور بھگاتا ہی ہے ساتھ میں بالوں کے لیے قدرتی کنڈشنر کا بھی کام کرتا ہے سرکے میں موجود اسیٹک اسیڈ بالوں کو چمکدار بنانے کےساتھ گھنگریالے پن کو بھی کم کر دیتا ہے۔ آدھا کھانے کا چمچہ سرکہ ایک کپ پانی میں شامل کریں اور اپنے بالوں میں اچھی طرح لگا لیں پانچ منٹ بعد بال صاف پانی سے دھو لیں ۔

دہی 

392433-curd-1442506178-385-640x480

انڈے کی بدبو سے نجات حاصل کرنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ انڈے کے ماسک میں دہی بھی شامل کیا جائے ۔دہی کی مدد سے بالوں میں نمی رہتی ہے یہ سر کے لیے انٹی انفکشن کا کردارادا کرتا ہے بال گرنے سے روکنے کے ساتھ ان کوخشکی سے محفوظ رکھتا ہے ۔

لیموں کا رس 

Lemon-Juice3

نارنگی کے رس کی طرح لیموں کا رس بھی بالوں میں خوشنما مہک چھوڑ جاتا ہے ۔لیموں کے رس میں بھی سٹرس کی وافر مقدار سر کی جلد کو صاف رکھتی ہے اور انڈے کی بدبو دور بھگاتی ہے۔دو لیموں کا رس نکالنے کے بعد اس میں تھوڑا پانی شامل کریں ۔ شیمپو کے استعمال کے بعد اس مکسچر کو اپنے بالوں میں اچھی طرح لگائیں اور پانچ منٹ بعد صاف پانی سے دھو لیں ۔

ان تمام ٹوٹکوں کی مدد سے آپ نہ صرف نہ خوشگوار مہک سے نجات حاصل کر سکتے ہیں بلکہ بالوں کی بے شمار مسائل سے بھی چھٹکارا پا سکتے ہیں۔

Categories: Beauty Advise, Hair Care

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s