Hair Care

ریبونڈنگ کے اثرات

ریبونڈنگ کے اثرات

خوبصورت چمکدار اور لہراتے بال ہر لڑکی کا خواب ہے اور اس خواب کی تکمیل اب بہت آسان ہے ۔جدید کیمیات کی ایجاد نے لڑکیوں کے لیے اس خواہش کی تکمیل بہت آسان کردی ہے ۔ مارکیٹ میں بالوں کو حسین بنانے کے لیے ریبونڈنگ متعارف کروائی تو ہر لڑکی اپنی تمنا دل میں لیے بالوں کو دلکش اور چمکدار بنانے بیوٹی پارلر پہنچ گئی۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کے اس جدید ٹیکنولوجی کے فوائد سے زیادہ نقصانات بھی موجود ہیں ۔ اگر ریبونڈنگ کے بعد بالوں کی دیکھ بھال میں کوتاہی برتی جائے تو خواتین قدرت کی طرف سے عطا کردہ بالوں کے اس انمول تحفے سے ہاتھ بھی دھو سکتیں ہیں ۔ آج ہم آپ کو ریبونڈنگ کے بعد اختیار کی جانے والی احتیاطی تدابیر کے ساتھ اسکے فوائد اور نقصانات سے بھی آگاہ کریں گے ۔

ریبونڈنگ کیا ہے ؟

ریبونڈ کیےی ہوئے بال نارمل بالوں سے زیادہ کمزور ہوجاتے ہیں ۔ اس مرحلے کا مقصد گھنگھریالے اور گھنے بالوں کو سیدھا اور چمکدار کرنا ہوتا ہے اس کام کے لیے بہت سخت قسم کے کیمائی مادہ کا استعمال ہوتا ہے ، اگر یہ عمل صحیح طریقہ کار سے مکمل کیا جائے تو اس کے مثبت اثرات مہینوں اور کبھی کبھی سالوں تک نظر آتے ہیں ۔

Volume-Rebonding-before-and-After-600x400

ریبونڈنگ کے بعد اختیار کی جانےوالی احتیاطی تدابیر

گرم پانی بالوں کے لیے خطرناک

گرم پانی بالوں کی صحت اور ساخت خراب کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے شمپو کے استعمال کے بعد بہتر یہ ہے کے نارمل پانی سے بالوں کو دھویا جائے۔

ہیر کنڈشنر کا استعمال

ریبونڈ بالوں میں کنڈیشنر کا استعمال لازمی ہے ،جب بھی بالوں میں شیمپو کا استعمال کریں تو کنڈشنر بھی لگائیں تاکہ آپ کے بال صحت مند رہیں جیسا کہ پہلے بھی ذکر ہوا ریبونڈڈ بال کمزور ہوتے ہیں اور ان پر زیادہ توجہ کی ضرورت ہوتی ہے اچھے معیار کے کنڈشنر آپ کے بالوں کی نشونما میں نمایاں کردار ادا کرتے ہیں ۔

کلئیرفائی شمپو کا استعمال 

مہینے میں ایک بار کلئیرفائی شمپو کے استعمال سے نہ صرف سر میں موجود گندگی پوری طرح صاف ہوجائے گی بلکہ اس کے استعمال سے کنڈشنر کے مضر اثرات سے بھی چھٹکارا مل جائے گا ۔

بڑے دانتوں کی کنگھی کا استعمال

جب آپ بالوں میں کھنگا کریں تو اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ آپ کا کنگھا بڑے دانتوں کا ہو تاکہ بالوں کو نقصان نہ پہنچے ۔ بال سنوارنے کے لیے اکثر لوگ ہیئر برش کا استعمال کرتے ہیں جو ریبونڈڈ بالوں کے لیے بہت مضر ثابت ہوتے ہیں ۔

بلو ڈرائے اور بال باندھنے کے نقصانات 

ریبونڈنگ کے ایک ماہ تک بالوں کو باندھنے سے گریز کریں کیونکہ اس سے بالوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے اور اس نقصٓن کی بھاری قیمت بھی چکانی پڑ سکتی ہے۔ گیلے بالوں کو سکھانے کے لیے بلو ڈرائے کا استعمال بھی ریبونڈ بالوں کے لیے نقصان دہ ہے۔

بالوں کا اسٹائل تبدیل نہیں کریں 

سب سے ضروری بات جو ریبونڈنگ کروانے والی خواتین کے گوش گزار کرنی ضروری ہے وہ یہ کہ آپ ریبونڈنگ کے بعد مزید اپنے بالوں کا اسٹائل تبدیل کرنے کا خیال اپنے دماغ سے نکال پھنکیں کیونکہ اس عمل کو اختیار کرنے سے آپ کو خطرناک نتائج کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے اکثر ایسا بھی ہوتا ہے کہ اسٹائلسٹ آپ کو خود مشورہ دیتی ہے کہ آپ اپنے بالوں میں ہائی لائٹ کروا لیں یا کوئی دوسرا اسٹائل بنوا لیں لیکن آپ کو اپنے بالوں کا خیال خود رکھنا ہے آپ جانتی ہیں کہ ریبونڈنگ میں استعمال ہونے والے خطرناک کیمکل نے بالوں کو پہلے ہی کمزور کر دیا ہے اب مزید کسی کیمیائی مادہ کا استعمال آپ کو بال گنوانے پر بھی مجبور کر سکتا ہے ۔ ریبونڈنگ کے بعد بظاہر حسین اور لہراتے نظر آنے والے بال اندرنی طور پر کمزور ہو جاتے ہیں جنہیں مکمل توجہ کی سخت ضرورت ہوتی ہے ۔ 

ماہرین سے مشورہ 

ریبونڈنگ کے عمل سے گزرنے سے پہلے کوشش کریں کہ کسی ہیئر اکسپرٹ کے پاس جا کر اپنے بالوں کا معائنہ کروالیں اور اُس سے مشورہ بھی لے لیں کہ کیا آپ کے بال ریبونڈنگ کی سختیاں برداشت کرنے کے قابل ہیں بھی یا نہیں ، ریبونڈنگ کے بعد بھی ماہرین سے رابطے میں رہیں اور اسکی ہدایات پر مکمل عمل کریں تاکہ آپ کے بال اُتنے ہی دلکش اور حسین نظر آئیں جن کی آپ نے خواہش کی تھی ۔

پلاسٹک اور ربر سے بنے کلپ کا استعمال ترک کردیں

اپنے بالوں میں ربر یا پلاسٹک سے بنے کلپ کا استعمال نہیں کریں کیونکہ یہ آپ کے بالوں میں ہمیشہ کے لیے نشان چھوڑ جاتے ہیں جن کا نتیجہ بال ٹوٹنے کی صورت میں سامنے آتا ہے ۔ اپنے بالوں کو کس کے باندھنے کے ساتھ انہیں کان کے پیچھے رکھنے سے بھی گریز کریں ۔اگر آپ اپنے بالوں کو سمیٹنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے کاٹن سے بنے ہیر بینڈز کا استعمال کریں ۔

بالوں کی نمی کا خاص خیال رکھیں 

ریبونڈنگ کے بعد ضروری ہے کہ آپ اپنے بالوں کو خشک نہ چھوڑیں کیونکہ کیمائی مادہ کے استعمال کے بعد بالوں کو خشک چھوڑنے سے وہ بے جان ہو جاتے ہیں اس لیے ضروری ہے کے کنڈشنر کا استعمال کیا جائے اس کے استعمال سے بالوں میں نمی برقرار رہے گی ۔

سوئمنگ پول کا پانی خطرناک ہے 

سوئمنگ پول میں موجود پانی کے اندر خطرناک قسم کے کیمکل موجود ہوتے ہیں جو بالوں کو شدید نقصان پہنچا سکتے ہیں اس لیے سوئیمنگ پول میں بنا کیپ نہیں جانا چاہیئے ۔

ریبونڈڈ بالوں میں بلیچ کرنا بھی شدید نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے ایسا کرنے سے پہلے ایک بار اپنے اسٹائلش سے مشورہ ضرور کریں ۔

ہیئر ٹریٹمنٹ 

ریبونڈنگ کے بعد بالوں کی ٹریٹمنٹ انتہائی ضروری ہے ،میوکوٹا ہیئر ٹریٹمنٹ ایسے بالوں کے لیے نہایت مفید ثابت ہوتی ہے اس کی مدد سے آپ کے بالوں میں نمی کا تناسب برقرار رہتا ہے۔ اس ٹریٹمنٹ کے بعد آپ کے بال لچکدار اور خوبصورت دکھتے ہیں۔ 

بالوں کی نوکیں برابر کٹوانے سے بھی بالوں کی نشونما اور صحت بہتر ہوتی ہے اس ٹریٹمنٹ کی مدد سے خراب بال نکل جاتے ہیں جب کہ بالوں کا شیپ بھی برابر رہتا ہے ۔

اچھا کھانا بالوں کی صحت کا ضامن ہے غذائیت سے بھرپور غذا کو اپنی زندگی کا حصہ بنانے سے بالوں کے بے شمار مسائل کو حل کیا جاسکتا ہے ، تازہ سبزیاں ، بادام ، کاجو وغیرہ کا استعمال بالوں کی نشونما میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔

بال زیادہ دھونا نقصان دہ ہے 

ریبونڈنگ کے بعد روزانہ بال دھونے سے بھی بالوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے کیونکہ اس طرح بال خشک ہوجاتے ہیں ماہرین کے مطابق تین دن کا وقفہ دینا لازمی ہے ۔ بال دھونے کے بعد تولیا میں لپیٹنا بھی بالوں کی نمی کم کرنے کا باعث بن جاتا ہے تولیا کے استعمال سے بہتر ہے کے کاٹن کے کپڑے سے بالوں کو خشک کیا جائے ۔

کنڈشنر لگاتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کے اسے بالوں کی نوکوں پر لگائیں آپ کے بالوں کی نوکوں کی حفاظت کی ضرورت ہوتی ہے چاہے وہ ریبونڈڈ ہوں یا نہیں۔

آرگینک شیمپو اور کنڈشنر بالوں کے لیے مفید ہیں 

اپنے بالوں کی لیے ہمیشہ معیاری مصنوعات کا استعمال کریں ، آرگینک شیمپو اور کنڈشنر کا استعمال ریبونڈنگ کے بعد بہتر ثابت ہوتا ہے کیونکہ اس میں کیمیائی اجزاء کی تعداد کم ہوتی ہے آپ کے بالوں کے لیے ان کمپنی کی مصنوعات بہتر ثابت ہوسکتی ہیں۔

لیبل ٹریٹمنٹ رینج 

اگر آپ آرگینک شیمپو کا استعمال نہیں کرنا چاہتے تو آپ ان کمپنیوں کی چیزیں بھی استعمال کر سکتے ہیں 

لوریل پروفیشنل لیس الٹائم شمپو

دا بوڈی شاپ مویسچر رینج آف شیمپو ، کنڈشنر اور ہیئر کریم

اگر آپ کے بال ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں تو آپ لوریل کا اکسپرٹ ابسلیوٹ رپیر سیلولر رینج کا استعمال کر سکتے ہیں اس کے علاوہ ڈوو انٹنس رپیر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

IMG_4148

Categories: Hair Care

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s