Acne

چہرے پر کالے تِل اور پھٹے ہوئے ہونٹوں کا علاج

download (2)
سوال: میرے چہرے پر کالے کالے تِل بہت زیادہ ہیں اور میرا خیال ہے کہ ان کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ میری جلد نارمل ہے آپ برائے مہربانی کوئی ایسا نسخہ بتائیں جن سے یہ کالے تل ختم ہو جائیں۔ مجھے ہونٹ کاٹنے کی عادت ہے۔ اس کی وجہ سے ہونٹ پھٹ گئے ہیں۔ اس کے علاوہ میرے ہونٹوں پر جھریاں بھی ہیں۔ کوئی علاج بتائیں۔
 اس کے علاوہ میری بہن کے بال بہت زیادہ گھنگھریالے ہیں اور جب سر دھوتی ہے تو وہ اوپر کی طرف اُٹھ جاتے ہیں اور خشک یعنی روکھے ہوتے ہیں۔ اسے یہ بال بالکل اچھے نہیں لگتے اگر ان کو سیدھا کرنے کا کوئی طریقہ ہے تو پلیز وہ بھی بتا دیں۔
 
جواب:  چہرے کے تل کےلیےیہ ٹوٹکہ بہت مفید ہے
ایلویرا جیل ایک چائے کا چمچ
ناریل کا تیل ایک چائے کا چمچ
ان دونوں چیزوں کواچھی طرح مکس کر لیں کہ یہ دونوں یکجان ہو جائیں۔ پھر اس پیسٹ کو جہاں تِل ہوں لگا لیں آدھا گھنٹہ لگا رہنے کے بعد پانی سے دھو لیں۔ ایک ہفتہ اس عمل کو دہرائیں۔ آپ محسوس کریں گے کہ تِل ہلکے ہو رہے ہں۔ مسلسل استعمال سے چہرے سے تِل ختم ہوجائیں گے۔
چہرے کے تل عموماً ہارمونز کی خرابی سے ہوتے ہیں۔ کوئی ماہر ڈاکٹر ان کا خاطر خواہ علاج کر سکتا ہے۔ آپ اپنے چہرے کو دھوپ سے بچائیں۔ دھوپ سے ان میں اضافہ ہوتا ہے۔ 
 
 آپ ہونٹ کاٹنے کی عادت ترک کر دیں ورنہ ہونٹوں کی خوبصورتی ماند پڑ جائے گی۔ پھٹے ہوئے ہونٹوں کے لیے یہ نسخہ استعمال کریں:
تازہ گلاب کی پتیاں پیس کر تھوڑی سے مکھن میں حل کر لیں۔ رات کو سوتے وقت ہونٹوں پر اچھی طرح مل لیں۔ اس عمل سے آپ کے ہونٹ ملائم رہیں گے۔
ہونٹوں کی جھریاں دُور کرنے کے لیے سیب کے بیج پیس کر لگائیں۔
بال کسی بھی بیوٹی پارلر میں سیدھے کرائے جا سکتے ہیں۔ ان کے لیے کریموں کا استعمال کیا جاتا ہے
روزانہ ناشتے میں کینو اور سیب کا جوس استعمال کریں، دوپہر کو سیب چھلکوں سمیت کھائیں۔
رات کو سر میں بادام کے تیل کی مالش کریں۔ ہفتے میں ایک بار دہی میں لیموں کا رس ملا کر لگائیں۔ آدھا گھنٹہ لگا رہنے دیں پھر دھو لیں۔ بال نرم اور چمکدار ہو جائیں گے۔

Categories: Acne, Face Care

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s