3 Natural Homemade Sunscreen/Sunblock گھر میں سن سکرین بنانے کا طریقہ

sunscreen-lotion-636x310

گھر میں سن سکرین بنانے کا طریقہ
عام طور پر لوگوں کو دھوپ میں بیٹھنے کا مشورہ دیا جاتا ہے کیونکہ ہمارے جسم کو وٹامن ڈی کی ضرورت ہوتی ہے اور سورج وٹامن ڈی حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے لیکن اِس کا یہ مطلب بھی نہیں کہ سورج کی گرمائش سے جسم کو جلا لیا جائے۔ سادہ الفاظ میں اگر یہ کہا جائے کہ زیادہ دیر دھوپ میں رہنا ہماری جلد کے لئے نقصان دہ ہے اور دوسری طرف سارے جسم کی جلد کو دھوپ سے بچانا بھی ممکن نہیں۔ ایسی صورتِحال میں آپ کو چاہیے کہ اپنی جلد پر سن سکرین لگائیں تاکہ سورج کی الٹرا وائلٹ شعاعوں سے خود کو بچا سکیں۔ ذاتی طور پر مجھے بازار کی کیمیکل سے بنی ہوئی سن سکرین مصنوعات پسند نہیں ہیں اور نہ ہی میں کسی دوسرے کو اِن کے استعمال کا مشورہ دیتی ہوں۔ اِس لئے میں گھر میں قدرتی اجزاء سے بنی ہوئی سن سکرین استعمال کرتی ہوں۔ اِس آرٹیکل میں آپ تین طریقے سے سن سکرین بنانا سیکھے گے اور اِن سب کے نتائج بہت زبردست ہیں۔

IMG_4152

شیبٹر سے بنی سن سکرین
اجزاء
ناریل کا تیل پانچ کھانے کے چمچ
شیاہ بٹر آدھا کپ
تِل یا سورج مکھی کا تیل دس قطرے
زنک آکسائڈ دوکھانے کے چمچ
وٹامن ای آئل دو کھانے کے چمچ
لیونڈر یا پیپر منٹ ایسنشیل آئل پندرہ قطرے
طریقہ
ساس پین کو آدھا پانی سے بھر لیں اور اُس کے اوپر ہیٹ پروف باؤل رکھیں اور اُس باؤل میں ناریل کا تیل، شیاہ بٹر اور تِل یا سورج مکھی کا تیل ڈالیں۔
اِس کو گرم کریں یہاں تک کہ شیاہ بٹر پگھل جائے۔
باؤل کو پانی کے اوپر سے ہٹا لیں اور مکسچر کو ٹھنڈا ہونے دیں۔
اب اس میں زنک آکسائڈ ، وٹامن ای آئل اور لیونڈر یا پیپر منٹ ایسنشیل آئل مکس کریں۔
سن سکرین کو کسی گہرے رنگ کے جار میں مخفوظ کرکے فریج میں رکھ دیں۔
نوٹ: آپ اِس سن سکرین کو چھ ماہ تک استعمال کرسکتے ہیں۔
جب استعمال نہیں کرنا ہو تو فریج میں رکھیں۔

woman-applying-sunscreen

بی ویکس سن سکرین
اجزاء
بادام یا زیتون کا تیل آدھا کپ
ناریل کا تیل ایک چوتھائی کپ
بی ویکس ایک چوتھائی کپ
زنک آکسائڈ دوکھانے کے چمچ
وٹامن ای آئل ایک چائے کا چمچ
شیاہ بٹر دو کھانے کے چمچ
طریقہ
زنک آکسائڈ کے علاوہ سب اجزاء ایک شیشے کی بوتل میں ڈالیں اور ڈھکن بند کر دیں۔
ایک ساس پین میں کچھ اِنچ تک پانی ڈالیں اور اِسے چولہے پر رکھ دیں۔
جب پانی کھولنے لگے تو اِس میں بوتل رکھ دیں۔ بوتل کو اچھی طرح ہلائیں کی سب اجزاء مکس ہو جائے۔
اب اِس میں زنک آکسائڈ شامل کرکے دوبارہ اچھی طرح مکس کرلیں۔
اس تیار شدوہ سن سکرین کو کسی دوسرے جار میں ڈال لیں اور استعمال کریں۔

Ingredients-to-prepare-alovera-sunscreen-lotion-300x169

 

ایلوویرا سن بلاک
اجزاء
ایلوویرا جوس ایک کپ
بادام کا تیل ایک چوتھائی کپ
ایسنشیل آئل پندرہ قطرے
طریقہ
سب اجزاء کو کسی باؤل میں اچھی طرح مکس کرکے اسپرے بوتل میں ڈال لیں۔
استعمال سے پہلے اچھی طرح ہلا لیں۔

باہر جانے سے پہلے سن سکرین کو اچھی طرح اپنی جلد پر لگائیں۔ چند گھنٹوں بعد دوبارہ لگائیں خاص طور پر پسینہ آ جائے یا سوئمنگ کے بعد۔

Natural Homemade Sunscreen

Normally this is suggested to take sun bath because human body needs a get good amount of Vitamin D and sunshine is a massive source of this. But, this is not advised to keep you under sun to burn the body. In simple words exposing under sun for long time is harmful for the skin and on the other side this is not possible to cover all the body. In this situation you need to apply sunscreen to avoid you from ultra violet rays of sun. Personally I don’t like commercial sunscreen products made with chemicals. So I prefer to use homemade sunscreen consists on naturals products. In this article I am sharing my three sunscreen recipes and all these have wonderful results.

Shea Butter Sunscreen Recipe

Ingredients

Coconut oil 5 tbsp
Shea butter ½ cup
Sesame/sunflower oil 10 drops
Zinc oxide 2 tbsp
Vitamin E oil 2 tbsp
Lavender/peppermint essential oil 15 drops

Directions

Half fill a cooking pan with water and place a small heat proof bowl on boiling water (this is called double boiler). Now add coconut oil, shea butter and sesame/sunflower oil in small heat proof bowl.
Heat gently until shea butter melts.
Remove bowl from boiling water and let it cool.
Now add zinic oxide, Vitamin E oil and essential oil. Stir well to combine everything.
Store sunscreen in dark jar and keep in refrigerator and use when going under sun۔

Note: You can use this homemade sunscreen for about 6 months.
It should be refrigerated when not being used.

Bees Wax Sunscreen

Ingredients

Almond or olive oil ½ cup
Coconut oil ¼ cup
Beeswax ¼ cup
Zinc oxide 2 tbsp
Vitamin E oil 1 tsp
Shea butter 2 tbsp

Directions

Put all ingredients except zinc oxide in a glass bottle and close the lid.
Fill a medium saucepan with a couple inches of water and place over medium heat.
Set the bottle over boiling water until ingredients start to melt. Shake the bottle to mix all ingredients.
Now add zinc oxide and again shake well. Be sure everything is incorporated.
Now pour sunscreen in your storage jar and use.

Aloe Vera Sun Block

Ingredients

Aloe Vera juice 1 cup
Almond oil ¼ cup
Essential oil 15 drops

Directions

Mix all ingredients in a bowl and pour in spray bottle.
Shake well before use.

Apply sunscreen liberally to exposed skin. Do application again after every few hours, especially after sweating or swimming.