Acne

چکنی جلد چہرے پر دانےاور داغ

میری عمر 30 سال ہے میرے دو بچے ہیں۔ میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرے چہرے کی جلد بہت چکنی ہے خاص طور پر ناک، ماتھے اور ٹھوڑی پر ہر وقت تیل رہتا ہے۔
شادی سے پہلے میرے چہرے پر دانے نکلتے تھے اور خود ہی ختم ہو جاتے تھے۔ اب بھی نکلتے ہیں لیکن اب دانوں کی جگہ واضح نشان رہ جاتے ہیں جو بدنما لگتے ہیں۔ چکنی جلد کی وجہ سے میں جوبھی کریم استعمال کرتی ہوں اس سے زیادہ دانے نکلتے ہیں اور داغ رہ جاتے ہیں۔ میں داغ کی وجہ سے کوئی کریم استعمال نہیں کر سکتی۔
چہرے کی جلد ڈھیلی پڑ گئی ہے۔ منہ دھونے کے باوجود چہرہ میلا لگتاہے۔ اسکن اسپیشلسٹ سے رجوع کر چکی ہوں لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔
جواب: عموماً بہت ساری خرابیاں صحیح نظام ہضم نہ ہونے کی وجہ سے ہوتی ہیں۔ چھائیاں، چہرہ بے رونق ہونا، کھردری جلد اور چہرے پر کیل ہاسے نظا ہضم کی خرابی کی وجہ سے ہوتے ہیں۔ نظام ہضم صحیح ہو تو جسم میں خون بنتا ہے اور جلد صاف شفاف اور چمک دار نظر آتی ہے۔ چہرے پر دانے نکلنے کی ایک وجہ قبض بھی ہے۔
چونکہ آپ کی جلد چکنی ہے اس لیے آپ کسی بھی قسم کی کوئی کریم اسعمال نہ کریں۔ چہرہ کسی اچھے صابن سے دھونے کے بعد خشک کر لیں اور ایک سفید پھٹکڑی کا ٹکڑا گیلا کر کے چہرے پر پھیریں۔ دانے ختم ہو جائیں گے اور نشان بھی باقی نہیں رہیں گے۔ صابن میڈیکیٹڈ ہو تو زیادہ اچھا ہے۔
کھانے میں آپ پھل اور سبزیوں کا استعمال زیادہ کریں۔ دن بھر یں کم از کم چودہ گلاس پانی پئیں۔ صبح فجر کے بعد نہار منہ دو گلاس پانی پئیں۔ ناشتہ کم از کم ایک گھنٹہ بعد کریں۔

ایسا میک اپ استعمال کریں جو آئل فری ہو اور سونے سے پہلے میک اپ ضرور صاف کریں۔

تکیے کا کور اور تولیہ اگر گندا ہو تو یہ بھی داغ دھبوں اور دانوں کا باعث بنتے ہیں اس لئے ان کی صفائی بھی بے حد ضروری ہے۔

ہم میں سے بہت کم لوگ اس بات سے آگاہ ہوں گے کہ شمپو بھی دانوں کا باعث بن سکتا ہے۔ شمپو اور کنڈشنر میں موجود خوشبو اور کیمیل سوزش کا باعث بنتے ہیں جس کی وجہ سے پیشانی، گال، گردن اور کمر پر دانے نکل آتے ہیں۔ اس لئے بہتر ہے کہ خوشبو کے بغیر شمپو کا انتخاب کریں اور اسے اچھی طرح بالوں سے نکالیں۔

دھوپ میں جانے سے ہر ممکن پرہیز کریں کیونکہ سورج کی شعاعیں جلد کےلئے بہت نقصان دہ ہیں۔ جب بھی گھر سے باہر نکلیں سن سکرین لگا کر جائیں۔

Best-Home-Remedies-to-Remove-Pimple-Marks-Scars-From-Face-2

یاد رکھیے کوئی بھی چیز مستقل استعمال سے ہی فائدہ دیتی ہے۔ اس لیے اگر بہترین نتائچ چاہیں تو کوئی بھی نسخہ کچھ عرصہ مسلسل استعمال کریں۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s