Face Care

بلیک ہیڈز‘چہرے پہ بال اور ان کا حل

deep_blackheads

:سوال
میرے منہ پر بلیک ہیڈز بہت زیادہ ہیں۔ اس کے علاوہ پھنسیاں بنتی ہیں اور نشان چھوڑ جاتی ہیں اور میرے چہرے پر بال بھی کافی ہیں۔ جاتی ہےپلیز مجھے ان سب مسئلوں کے لیے کچھ بتائیں اور رنگت نکھارنے کے لیے بھی۔ میری جلد چکنی ہے میں تنگ آچکی ہوں پلیز مجھے ان مسئلوں سے نجات دلا دیں۔

:جواب
بلیک ہیڈز کے لیے ایک سخت ٹماٹر کاٹ کر پورے چہرے پر رگڑیں۔ ایک گھنٹے بعد منہ دھو لیں۔ دانوں اور پھنسیوں یا رنگت نکھارنے کے لیے غیر معیاری کریمیں یا ادویات استعمال کرنے کے بجائے پھلوں اور سبزیوں سے علاج کریں۔
پھنسیاں عموماً چکنی جلد پر نکلتی ہیں۔ آپ روزانہ دو مرتبہ بیسن سے منہ دھوئیں۔ بیسن جلد کی چکنائی جذب کر لیتا ہے۔ اس سے دانے نکلنا آہستہ آہستہ ختم ہو جاتے ہیں۔ دانوں کو ہرگز مت چھیڑیں اور نہ ہی دبا کر ان کا مواد نکالنے کی کوشش کریں۔ ہاتھوں پر جراثیم ہوتے ہیں جو دانوں میں مزید انفیکشن پیدا کرنے کا باعث بنتے ہیں اور اسی وجہ سے دانے اپنا نشان چھوڑ جاتے ہیں۔ اس لیے دانے نکلنے اور ختم ہونے کے عمل میں مداخلت نہ کریں۔
رات کو سوتے وقت کچے دودھ میں ایک چٹکی نمک ملا کر روئی کے پھاہے سے چہرے پر مساج کریں۔ ایک مہینہ مسلسل یہ عمل کرنے سے چہرے کا رواں جھڑ جاتا ہے۔
یاد رکھیے کوئی بھی چیز مستقل استعمال سے ہی فائدہ دیتی ہے۔ اس لیے اگر بہترین نتائچ چاہیں تو کوئی بھی نسخہ کچھ عرصہ مسلسل استعمال کریں۔

Categories: Face Care, Homemade Tips

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s