جانیئے گھر میں درُست آئی لائنر لگانے کا آسان طریقہ

droopy-eyes-mascara

گھر میں آنکھوں پر آئی لائنر لگانے سے پہلے اس بات کا پتا ہونا ضروری ہے کہ پنسل آئی لائنر لگانے کا درُست طریقہ کیا ہے؟ اِس میں کوئی شک نہیں کہ پنسل آئی لائنر بازار میں موجود سب سے پُرانا آئی لائنر ہے۔ ان میں اب بھی جادو ہے کہ یہ آپ کو شاندار اور خوبصورت بنا سکے۔بازار میں موجود پنسل آئی لائنر سب سے بنیادی قسم کا آئی لائنر ہے ۔ بہت سے میک اپ آرٹست کا خیال ہے کہ پنسل آئی لائنر استعمال میں آسان ہیں۔ اِن کی نوعیت پاؤڈر کی طرح ہوتی ہے اِس لئے یہ آنکھوں پر زیادہ دیر تک لگے رہتے ہیں۔ پنسل آئی لائنر کو لگانا دوسرے آئی لائنر کی نسبت آسان ہے خاص طور پر اُن لوگوں کےلئے جو میک اپ میں ماہر نہیں ہوتے، پنسل آئی لائنر کی باریک نوک کی وجہ سے وہ آرام سے بہترین شکل میں آئی لائنر لگا لیتے ہیں۔ پنسل آئی لائنر کو بلینڈ کرنا بھی آسان ہوتا ہے۔
پنسل آئی لائنر صحیح لگانے سے آنکھیں ڈرامائی اور بڑی نظر آتی ہیں اِس کے علاوہ اِس کو لگانا لیکوڈ آئی لائنر سے زیادہ آسان ہے اور یہ بہت سے دلکش رنگوں میں دستیاب ہے۔ تھوڑی سی پریکٹس اور کچھ بنیادی باتوں کا خیال رکھنے سے آپ پنسل آئی لائنر کو ماہرانہ طور پر آنکھ کے اوپر والے پپوٹے پر لگا سکتی ہیں۔

FireShot Capture 188 - dad-define-art-duet-thick-thin-24hr-l_ - http___www.mirenesse.com_68128-lar

• سب سے پہلے آپ اپنی آنکھوں کو آئی لائنر لگانے کےلئے تیار کریں اِس کےلئے چہرہ دھو لیں اور آنکھیں صاف کریں تاکہ اگر پہلے سے میک کیا ہوا ہے تو وہ صاف ہو جائے۔

• چہرہ دھونے کے بعد موئسچرائزر لگائیں اور پھر پرائمر لگائیں ، پرائمر لگانے سے میک اپ زیادہ دیر تک قائم رہتا ہے۔
• اب اپنی جلد سے ملتا جُلتا فاؤنڈیشن لیں اور اِسے چہرے پر اچھی طرح نفاست سے لگائیں۔ آپ اپنی جلد کے مطابق لیکوئڈ یا پاؤڈر فاؤنڈیشن کا انتخاب کر سکتی ہیں۔

• اِس کے بعد کنسیلر لگائیں اور آنکھوں پر آئی شیڈو پرائمر لگائیں اِس سے آئی شیڈ طویل وقت تک آنکھوں پر لگے رہتے ہیں۔ اب آئی شیڈ بیس لگا کر آئی شیڈ لگا لیں۔

Eye-Liner-for-Small-EyesYouTube-Makeup-for-Small-EyesWedding-Makeup-for-Small-EyesEye-Makeup-for-Small-EyelidsEye-Makeup-for-Small-LidsMakeup-for-Small-Eyes-VideoMakeup-for-Small-Eyes-Tutorial-03

پنسل آئی لائنر لگانے کے لئے آپ کے پاس رنگوں کی وسیع تعداد ہے لیکن بہتر یہی ہے کہ اپنی آنکھوں کے رنگ کی مناسبت سے پنسل آئی لائنر کا انتخاب کریں۔ سبزر نگ کی آنکھوں پر برؤنز یا براؤن پنسل آئی لائنر اچھا لگتا ہے۔ براؤن آنکھیں براؤن اور جامنی لائنر کے ساتھ دلکش لگتی ہیں جبکہ نیلی آنکھوں کے لئے سیاہ، نیوی بلو یا براؤن بہترین پنسل آئی لائنر رنگ ہیں۔

1-pencil-eye-liner-for-eyes• خریدتے وقت ایسے آئی لائنر کا انتخاب کریں جو لگانے میں آسان ہو اِس لئے بہتر ہے کہ دوکاندار سےپہلے سیمپل آئی لائنر مانگیں اور اِس سے ہاتھ کی پُشت پر لائن لگا کر دیکھیں کہ صحیح لائن لگانے میں کتنا پریشر درکار ہے۔ ایسی پنسل کو منتخب کریں جس کو لگانے کےلئے کم پریشر درکار ہو۔ اگر پنسل نرم ہوتو یہ بہت اچھی بات ہے کیونکہ اِس سے آئی لائنر کی شیپ بہت اچھی آئے گی۔

perfect-winged-eyeliner-8-OPT

• ایک آنکھ سے شروع کریں۔ آنکھ کو بند کرکے پپوٹے کو اُنگلی کی مدد سے کھنچے نہیں کیونکہ جب آپ پپوٹا چھوڑیں گے تو وہاں لائنیں سی نظر آئیں گی جو آنکھ کا سارا میک اپ خراب کردیں گی۔

As-Eye-liner

• پپوٹے کے اوپر آنکھ کے اندر کی طرف سے شروع کریں اور پلکوں کے جتنا قریب ہو سکے لائن کھنچے اور اِس کو باہر آنکھ کے آخر تک لے جائیں۔ آنکھ کے اندر کی طرف باریک لائن لگائیں اور باہر کی طرف اُس کو موٹاکر دیں۔
• اب زیادہ دلکش نظر آنے کےلئے آئی لائن کو پنسل کی اُلٹی طرف سے یا اپنی اُنگلی کی مدد سے ہلکا سا بلینڈ کریں۔
• ہمیشہ آئی شیڈز کو آئی لائنر لگانے سے پہلے آنکھوں پر لگائیں کیونکہ بعد میں لگانے کی صورت میں آئی شیڈز کے پاؤڈر گرنے سے لائنر خراب ہو جاتاہے۔

apply-eyeliner

Buy Eyeliner online
Christine Water Proof Pen Eyeliner
CAKE EYELINER
Oriflame Beauty Kajal Eye Liner

Christine Water Proof Pen Eyeliner