Beauty Advise

گھر میں فیشل بلیچ بنانے کا طریقہ

Natural-Facial-Bleach

گھر میں فیشل بلیچ بنانے کا طریقہ

فیشل بلیچ سے مُراد گھر یلو، کاسمیٹک یا ڈرمیٹالوجییکل مصنوعات کا استعمال ہے جن کے استعمال سے سے جلد پر گندگی اور نشانات کو مِٹا کر رنگ صاف کیا جاسکے۔ فیشل بلیچ جھائیوں اور سیاہ نشانات کو ختم کرتی ہے جو دھوپ، ہارمون کی تبدیلی یا کسی بیماری کی وجہ سے جلد پر نمودار ہو جاتے ہیں۔
دہی
دہی میں لیکٹک ایسڈ موجود ہوتا ہے جس میں بلیچ کی خصوصاھت پائی جاتی ہیں۔ اَس سےجلد کے رنگ کو بہتر بنانے مں مدد ملتی ہے. سادہ دہی کو روزانہ چہرے پر ملیں اور کچھ دیر کےلئے لگا رہنے دیں اور پھر دھو لیں۔ دہی کو شہد کے ساتھ مکس کرکے بھی فیس پیک کے طور پر چہرے پر لگایا جا سکتا ہے۔ یہ ہر قسم کی جلد کےلئے بہترین ہے۔
سنگترہ
سنگترے میں وٹامن سی کی بھرپور مقدار پائی جاتی ہے جو جلد کی خفاظت کا لازمی جُز ہے۔ اِس کے علاوہ اس میں بلیچنگ کی خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں جو رنگت کو نکھارنے میں مدد دیتی ہے۔ روزانہ سنگترے کا جوس پینے سے جلد کی مجموعی ساخت کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔ سنگترے کا رس اور ہلدی کو ملا کر فیس پیک بنائیں اور اس کو رات سونے سے پہلے اپنے چہرے پر لگائیں اور پندرہ منٹ بعد دھو لیں۔ ایک اور طریقہ یہ ہے کہ سنگترے کا چھلکا سوکھا کر اس کا پاوڈر پیس لیں اور اسے دہی میں مکس کرکے پیسٹ بنا لیں اور اس کو چہرے اور گردن پرپندرہ منٹ تک لگا رہنے دیں اور پھر دھو لیں۔یہ چہرے سے نشانات کو صاف کرکے رنگت کو بھی نکھارتا ہے۔
بیسن
بیسن جلد کےلئے بہترین قدرتی جُز ہے جو رنگ گورا کرنے میں مدد دیتا ہے۔ بیسن اور پانی کو مِلا کر ایک گاڑھی پیسٹ بنا لیں اور اسے جلد پر لگا کر دس منٹ چھوڑ دیں اور پھر دھو لیں۔
شہد
شہد میں جراثیم کش خصوصیات پائی جاتی ہیں جو چہرے سے عمر رسیدگی کے نشانات اور داغ دھبوں کو مٹاتا ہے۔ یہ چہرے کی بلیچ کرکے اِس کو نمی فراہم کرتا ہے۔شہد کو چہرے پر لگا کر تھوڑی دیر بعد دھونے سے مُردہ خلیات ختم ہوتے ہیں اور جلد کو تازگی اور چمک ملتی ہے۔
اس کے علاوہ شہد، لیموں کا رس، روغن بادام اور خشک دودھ کو ملا کر فیس ماسک بنا لیں اور اِسے جلد پر لگا کر دس منٹ لگا رہنے دیں اور پھر صاف کر لیں۔
لیموں
لیموں چونکہ تیزابی خاصیت کے مالک ہوتے ہیں اِس لئے یہ قدرتی طور پر بلیچ کا کام کرتے ہیں۔ اِن میں کافی مقدار میں وٹامن سی پایا جاتا ہے جو نئے خلیوں کو اُگانے میں مدد دیتا ہے۔ لیموں کے رس اور ہلدی کو ملا کر پیسٹ بنا لیں اور اسے چہرے پر لگائیں ۔ آدھا گھنٹہ لگا رہنے دیں اور پھر چہرہ دھو لیں۔
ایک اور ٹوٹکہ یہ ہے کہ لیموں کا رس، شہد اور خشک دودھ کو ملا ئیں اور چہرے پر بیس منٹ لگا رہنے دیں اور بعد میں سادہ پانی سے دھو لیں۔
ایلوویرا جیل
ایلوویرا جیل کی خوبی ہے کہ یہ چہرے سے نشانات کو ختم کرکے جلد کی اصل رنگت کو بحال کرتا ہے۔ ا یلوویرا کی ٹھنڈی تاثیر نئے خلیات کو بنانے اور خراب خلیات کو درست کرنے میں مدد دیتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ سیاہ دھبوں کو ہلکا کرکے ساری جلد کی رنگت کو ٹھیک کرتا ہے۔

فیشل بلیچ کے ٹوٹکے

ایک کھانے کا چمچ لیموں کا رس اور ایک کھانے کا چمچ عرقِ گلاب مکس کریں، روئی اس محلول میں بھگو کر چہرے پر گولائی میں ملیں۔ پانچ منٹ تک یہ عمل کریں، اس کے بعد پانی سے دھو لیں۔

ایک بائول میں ایک کھانے کا چمچ کھیرے کا رس اور ایک کھانے کا چمچ لیموں کا رس لیں، روئی کو اس محلول میں بھگو کر چہرے پر لگائیں اور پانچ منٹ تک آہستہ آہستہ چہرے پر ملیں ۔ اس کے بعد ٹھنڈے پانی سے صاف کر لیں۔

ایک بائول میں ایک کھانے کا چمچ لیموں کا رس اور ایک کھانے کا چمچ شہد مکس کریں ، ا۔سے پندرہ منٹ چہرے پر لگا رہنے دیں اور پھر چہرہ ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔

ایک کھانے کا چمچ ٹماٹر کا رس، ایک کھانے کا چمچ کھیرے کا رس اور ایک کھانے کا چمچ آلو کا رس لیں اِن کو ایک بائول میں مکس کر لیں ۔ اب اِسے چہرے پر لگائیں اور دس منٹ بعد دھو دیں۔

دو کھانے کے چمچ کالے مسور اور چار سے پانچ بادام تھوڑے سے پانی میں ساری رات کےلئے بھگو دیں۔ صبح اَسی پانی کے ساتھ پیس کر ہموار پیسٹ بنا لیں اور اِس پیسٹ کو چہرے پر لگا لیں۔ دس سے پندرہ منٹ بعد دھو لیں۔ یہ پیسٹ چہرے پر قدرتی بلیچنگ کا کام کرئے گا۔

ایک کھانے کا چمچ مالٹے کے چھلکے کا پائوڈر، ایک کھانے کا چمچ گاڑھی دہی اور ایک کھانے کا چمچ لیموں کا رس لیں۔ تمام اجزاء اچھی طرح مکس کریں اور پورے چہرے پر لگا لیں۔ پندرہ منٹ تک خشک ہونے دیں اور پھر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔

ایک چھوٹا پپیتے کا ٹکرا لیں اور اِس کو بائو ل میں ڈال کر میش کر لیں، اب ایک سے دو کھانے کے چمچ کچے دودھ کے میش پپیتے میں مکس کریں۔ یہ ماسک پورے چہرے پر لیپ کریں اور پندرہ منٹ بعد دھو لیں۔
گھریلو بلیچ کے یہ تمام طریقے استعمال کرکے دیکھیں۔ فیشل بلیچ کو ہفتہ میں ایک بار لگائیں۔ یہ فیشل بلیچ رنگ صاف کرکے جلد کو قدرتی چمک دئے گی۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s