Diet

پانچ عادتیں جو آپ کو رکھیں صحت مند اور خوش باش – پارٹ ٹو

شکریہ کا تحریری اظہار

سننے میں عجیب تو لگے گا، مگر چھوٹی چھوٹی باتوں پر شکریہ کا تحریری اظہار کسی بھی فرد کے مزاج اور رشتوں پر حقیقی اور دیرپا مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔ حالیہ تحقیقی رپورٹس کے مطابق ہفتہ وار شکرگزاری کا تحریری صورت میں اظہار انسان کے اندر امید کی کرن جگاتا ہے اور زندگی پر اطیمنان بناتا ہے۔

2

لفٹ کی جگہ سیڑھیاں

اپنے دفاتر یا اپارٹمنٹس بلڈنگ میں لفٹوں میں ہجوم کا حصہ بننے کی بجائے سیڑھیوں کا راستہ اپنائیں جو کہ ایک ورزش سے کم نہیں۔ سیڑھیاں چڑھنے کا دورانیہ چاہے چند منٹ ہی کیوں نہ ہو اس سے جسم کو متعدد فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ ایک حالیہ تحقیق کے مطابق کچھ منٹ کی یہ ورزش پورا دن جسم کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتی ہے اور اس سے انہیں وہ فوائد بھی حاصل ہو جاتے ہیں جو لوگ عام طور پر روزانہ آدھے گھنٹے تک ورزش کرکے حاصل کرتے ہیں۔

3

پھلیوں، بیجوں اور اجناس کو ترجیح دیں

گوشت کو مکمل طور پر غذا سے نکال دینا بھی انتہا پسندانہ اقدام ہوگا بس کوشش یہ ہونی چاہئے کہ اس کا استعمال کم ہو۔ کم گوشت کا استعمال زندگی کی مدت میں اضافہ کر دیتا ہے اور متعدد خطرناک امراض جیسے ذیابیطس ٹائپ ٹو، موٹاپے، میٹابولک، سینڈورم، فشار خون اور کینسر وغیرہ سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

4

پودوں کو گھر کا حصہ بنائیں

کچھ پھول اپنے رہائشی کمرے میں لائیں یا اپنی میز پر کوئی پودا رکھ دیں۔ آپ کے گھر یا دفتر میں سبزے کی یہ معمولی سی جھلک مزاج کو خوشگوار بنانے کے ساتھ جذباتی طور پر مستحکم شخصیت بنانے میں مدد فراہم کرتی ہے۔ یہ پودے گھر کی چار دیواری میں موجود مضر صحت آلودگی کو بھی جذب کرلیتے ہیں جو گلے کے راستے آپ کے پھیپھڑے میں جاکر تباہ کن اثرات کا سبب بن سکتی ہے۔

5

کمپیوٹر سکرین سے کچھ دوری

کمپیوٹرز، سمارٹ فون یا ٹیبلٹ کی سکرینوں کو ہر وقت گھورتے رہنا آنکھوں کی نمی کو خشک کرنے کا باعث بن جاتا ہے اور لوگ آنکھوں کے مختلف امراض کا شکار ہو جاتے ہیں۔ کمپیوٹر یا ٹیبلٹ کو دیکھتے ہوئے ہم نا صرف بہت کم پلکیں جھپکا رہے ہوتے ہیں بلکہ ہماری آنکھیں بھی زیادہ پھیلی ہوئی ہوتی ہیں جس سے نمی بہت تیزی سے خشکی کا شکار ہوجاتی ہے۔

6

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s