Quick Weight Loss Tips in Urdu

13

سافٹ ڈرنک کے نقصانات

سافٹ ڈرنکس پینا بند کیجئے۔ جتنی بھی کولا مشروبات ہوتے ہیں اُن میں ایک چھوٹی ریگولر بوتل یا ایک نارمل گلاس 18-20 چمچ چینی کے ہوتے ہیں اور سوڈا کولا کی یہ بوتلیں آپکے وزن میں بے تحاشہ اضافہ کرنے کا موجب بنتی ہیں۔ جو کہ سر اسر غیر صحت مند ہوتا ہے۔

14

سبز قہوہ یا گرین ٹی

سبز قہوہ کا استعمال آپ کے وزن میں بتدریج کمی لانے کا سبب بنتا ہے کیونکہ اس میں کوئی حرارے یا کیلوریز شامل نہیں ہوتے بشرطیکہ آپ اس میں چینی کا استعمال نہ کریں۔ مزید برآں یہ کہ اس میں چکنائی کو جلانے والی خصوصیات بھی موجود ہوتی ہیں۔ چنانچہ دن میں دو سے تین کپ بغیر چینی سبز قہوہ کے پینے سے آپ کے بڑھے ہوئے وزن میں خاطر خواہ کمی واقع ہو سکتی ہے۔