چہرے کی خوبصورتی کے لیے پیش ہے کھیرے کا ماسک

طبی ماہرین کے نزدیک کھیرا ایک بہترین سبزی ہونے کے ساتھ ساتھ بہت ہی عمدہ جزو ہے جس سے ہمیں کئی فوائد حاصل ہوتے ہیں انہی فوائد میں سے ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ یہ ہمارے چہرے کے لیے ایک قدرتی غذا کا کام کرتا ہے۔ چلیے آج ہم آپ کو کھیرے سے بننے والا ایک بہت ہی عمدہ فیس ماسک بتاتے ہیں جس سے یقیناً آپ کی جلد کو ایک نئی زندگی ملے گی۔

22

اجزاء

کھیرا                  ایک عدد

لیموں کا رس        ایک کھانے کا چمچ

انڈے کی سفیدی     ایک عدد

پودینہ                 آدھا کھانے کا چمچ

شہد                    ایک کھانے کا چمچ

عرق گلاب           ایک کھانے کا چمچ

23

ترکیب اور فوائد

کھیرا لیں اور اسے چھیل کر اچھی طرح پیس لیں۔ اتنا پیسیں کہ پیسٹ بن جائے۔ اب اس میں عرق گلاب، لیموں کا رس، پسا ہوا پودینہ، شہد ڈال کر اچھی طرح مکس کریں، پھر انڈے کی سفیدی کو اچھی طرح پھینٹ کراس مکسچر میں ڈال دیں۔ جب اچھی طرح مکس ہو جائے تو اسے چہرے اور گردن پر ل گا لیں۔ آنکھوں کو بچانا ہے۔ پچیس منٹ لگا رہنے دیں۔ پھر نیم گرم پانی سے دھولیں۔ آپ کی سکن میں تازگی اور چمک آجائے گی۔ بہترین رزلٹ کے لیے ہفتے میں ایک دفعہ ضرور استعمال کریں۔