دائمی قبض کو ختم کرنے کے چند قدرتی نسخے

قبض کی کوئی ٹھوس وجوہات یا کوئی طبعی وضاحت نہیں معلوم، اس مرض میں مردوں کے مقابلے میں عورتیں زیادہ متاثر ہوتی ہیں۔ قبض کے مختلف اسباب ہیں، مثلاً غذاء میں فائبر کی کمی، جسمانی سرگرمیوں میں کمی، پانی کم پینا، ادویات کے منفی اثرات یا مختلف اقسام کی ڈائیٹ وغیرہ وغیرہ۔ اپنی غذاء میں زیادہ سے زیادہ فائبر شامل کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ سبزیوں اور پھلوں کا استعمال کثرت سے کریں، یعنی کہ روزانہ دن میں کم از کم پانچ عدد سبزیاں یا پھل ضروری کھائیں۔ پھلوں میں کیوی، خشک آلوبخارے، تمام قسم کی بیریز، امرود، مالٹے، ناشپاتی، انگور، پپیتا، شکرکندی وغیرہ ایسے پھل ہیں جن میں فائبر کی مقدار زیادہ پائی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ چند گھریلو نسخے جن کے استعمال سے آپ قبض جیسے موذی مرض سے بچ سکتے ہیں۔

22

نہار منہ اسپغول

روزانہ صبح نہار منہ ایک گلاس نیم گرم پانی میں دو کھانے کے چمچ اسپغول کا چھلکا ڈال کر پی لیا کریں۔

32

گرم دودھ اور زیتون کا استعمال

روزانہ رات کو سونے سے پہلے ایک گلاس گرم دودھ میں ایک کھانے کا چمچ زیتون کا تیل ڈال کر پی لیا کریں، یاد رہے کہ رات کو یہ دودھ پینے کے بعد اور کچھ نہیں کھانا۔

321

دودھ اور ہلدی سے افاقہ

روزانہ رات کو نیم گرم دودھ میں ایک چٹکی ہلدی ڈال کر ساتھ دو عدد انجیر کے دانے کھالیں۔