پائیے خشکی سے پاک خوبصورت جلد

موسم چاہے گرم ہو یا سرد خشک جلد ہمیشہ ہی مسائل پیدا کرتی ہے نہ صرف خواتین بلکہ مرد حضرات بھی خشک جلد سے بہت تکلیف میں رہتے ہیں اسی لیے آج ہم نے مردوں اور خواتین کے لیے ایک گھریلو ٹوٹکہ تلاش کیا ہے جس سے انہیں بہت حد تک فوائد حاصل ہونگے۔

2

اجزاء

دہی       ایک کھانے کا چمچہ

ملتانی مٹی ایک کھانے کا چمچہ

پودینہ کا پاؤڈر  ایک چائے کا چمچہ

ٹماٹر کا رس    ایک چائے کا چمچہ

3

ترکیب اور فوائد

ملتانی مٹی اور پودینے کے پاؤڈر کو آدھے گھنٹے تک دہی میں بھگو دیں، اس میں ٹماٹر کا رس شامل کریں اور اسے اچھی طرح مکس کرلیں، چہرے پر لگائیں۔ پندرہ منٹ کے بعد چہرے کو دھولیں۔