ناخنوں کے ٹوٹنے اور چِھلنے سے بچاؤ کے چند بہترین طریقے

ناخنوں کی حفاظت کے لئے آپ کو ان کے ٹوٹنے اور چھلنے کا خیال رکھنا چاہیے۔ کیوٹیکلز ناخنوں کے گرد موجود ہوتے ہیں، یہ ناخنوں کی صحت کا سبب ہوتے ہیں۔ اگر ان کا خیال نہ رکھا جائے تو یہ خشک اور بدنما ہو جاتے ہیں، بعض اوقات اس وجہ سے بیماریاں بھی پیدا ہو جاتی ہیں۔ کیوٹیکلز کی حفاظت کا طریقہ درج ذیل ہے۔

2344

موسچرائزنگ کریم کا استعمال

موسچرائزنگ کریم سے دن میں دو مرتبہ اپنے ناخنوں کو موسچرائزر کریں۔ اس سے آپ کے ناخن زیادہ محفوظ اور صحت مند رہیں گے۔

1234

ناخنوں کی کٹائی میں احتیاط

ناخن کاٹتے وقت یہ خیال رکھیں کہ کیوٹیکل نہ کٹ جائے، کیونکہ یہ جراثیم سے حفاظت کا سبب ہے۔

23444

نہاتے وقت احتیاط

ہمیشہ نہانے کے بعد کیوٹیکلز کو ناخن کے پیچھے سے آگے کی طرف دبائیں۔

21

کیوٹیکل روموور کر استعمال

تیل یا کریم کے بجائے صرف کیوٹیکل روموور لگائیں۔

32

اسٹک کا استعمال

گیلے کیوٹیکلز کو دبانے کے لئے اسٹک کا استعمال کریں۔ مردہ جلد کو ہٹانے کے لئے اسٹک کو ناخنوں کے نیچے کی سطح پے گول گھمائیں۔

applying hand lotion

مزید احتیاط

ناخن کاٹتے وقت اگر خون نکل آئے تو فوراً مرہم لگائیں۔ ناخنوں کی اشیاء خریدتے وقت یہ ضرور خیال رکھیں کہ وہ اشیائ (Acetone) سے پاک ہوں، کیونکہ (Acetone) ناخنوں کی صحت کے لئے مضر ہے۔