Beauty Advise

ہاتھوں کی بہترین نگہداشت کے لئے قدرتی لوشن گھر میں بنائیے

خوبصورتی کے حوالے سے خواتین زیادہ اہمیت چہرے کو دیتی ہیں اور اس خوبصورتی میں کئی گنا اضافہ کیلئے ہر ممکن ترکیب سے نبرد آزما ہوتی ہیں جبکہ ہاتھوں پر ان کی توجہ بہت کم ہوتی ہے۔ چہرے کے ساتھ ساتھ ہاتھ بھی ہماری بھرپور توجہ اور دیکھ بھال کے طالب ہوتے ہیں۔ خاص طور پر سرد اور خشک موسم میں ان کی حفاظت کا باقاعدہ خیال رکھنا چاہیے۔

123

انڈہ اور روغن بادام لوشن

ایک عدد انڈے میں دو کھانے کے چمچ روغن بادام اور ایک کھانے کا چمچ عرق گلاب اچھی طرح ملالیں۔ جب یہ اجزاء مکمل طور پر مکس ہو جائیں تو آدھے چائے کے چمچ کے برابر Tincture benzoin کو قطرہ قطرہ کرکے اس آمیزے میں شامل کرلیں۔ اس لوشن کو اپنے ہاتھوں پر لگائیں اور دو گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں، پھر دھولیں۔ ہاتھوں کی جلد نرم وملائم ہو جائےگی۔

34

دودھ

اس لوشن کی تیاری کیلئے دو کپ گرم دودھ کو ایک کھلے منہ کے برتن میں نکال لیں اور پندرہ منٹ مساج کے بعد ہاتھ دھولیں۔ یہ لوشن ہاتھوں کی بے رونق جلد کو تروتازہ کردے گا۔

1234

عرق گلاب ہینڈ لوشن

دو تہائی کپ عرق گلاب میں ایک تہائی دہی ہاتھوں کی نگہداشت کیلئے بہت مفید سمجھی جاتی ہے۔ ایک کپ کے برابر دہی میں تھوڑی سی مقدار عرق لیموں کی شامل کریں۔ پھر اس آمیزے کو خوب پھینٹیں اور ایک کھلے منہ کے برتن میں نکال لیں۔ اس برتن میں اپنے ہاتھ ڈال کر ہاتھوں کا مساج کریں۔ دس منٹ مساج کے بعد ہاتھ سادے پانی سے دھولیں۔ یہ لوشن ناصرف دھوپ کی تمازت سے جھلنے والی جلد بلکہ صابن، ڈیڑجنٹ کے زائد استعمال سے ملائمت کھو دینے والے ہاتھوں کے لئے بھی مفید ہے، اس کی خاصیت یہ ہے کہ یہ جلد پر بام کی طرح کام کرتا ہے اور ہاتھوں کی رنگت بھی نکھارتا ہے۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s