Face Care

Best Beauty Tips for Housewives

خوبصورتی کی پہلی شرط دمکتی ہوئی، پُرکشش اور تروتازہ جلد ہے۔

اس اصل خوب صورتی کو آپ تھوڑی سی توجہ اور تھوڑی سی محنت سے نہ صرف قائم رکھ سکتی ہیں بلکہ مزید نکھار بھی سکتی ہیں۔ اس کے لیے سب سے پہلے تو س بات کا خیال رکھیے کہ آپ متوازن اور صحت بخش غذائیں استعمال کریں۔ آپ کی غذا نہ صرف جلد پر اثر انداز ہوتی ہے بلکہ آپ کا وازن بھی متوازن رکھتی ہے۔ جلد کے نکھار کے لیے آپ کے کچن سے بھی بہت سی چیزیں مل سکتی ہیں۔

ایک بادام دو چمچے دودھ میں پیس کر پیسٹ بنا لیں۔ رات کو ہلکے ہاتھوں سے مساج کریں۔ یہ بہترین اسکرب ہے۔ صبح منہ دھو لیں۔ دودھ میں نمک ملا کر مساج کرنے سے بھی جلد ملائم ہوتی ہے۔ اس سے غیر ضروری رواں بھی جھڑ جاتا ہے۔ دہی کھانے سے بڑھاپا دیر سے آتا ہے۔ دہی میں چند قطرے سفید سرکہ ملا کر مساج کریں۔ خشک ہونے پر دھو لیں۔ ہفتے میں کم از کم تین بار یہ عمل کریں۔ ملائمت اور شادابی لازمی ہے۔

روزانہ ایک کیلا کھائیے۔ توانائی کے فوری حصول میں اکسیر ہے۔ کیلے کو دہی یا دودھ کے ساتھ مسل کر مساج کریں۔ تھوڑی دیر بعد ٹھنڈے پانی سے منہ دھو لیں۔
روزانہ ایک کھیرا کھائیں اور ایک کھیرے کا رس نکال کر ہم وزن لیمن جوس اور عرق گلاب کے ساتھ اسکرب کرنے کے بعد ٹونر کے طور پر لگائیے۔
پودینے کو اُبال کر پانی پائیں۔ رنگت نکھارنے، پیٹ کے مسائل اور کیل مہاسوں کے لیے بے حد مفید ہے۔ چند پتوں کو پیس کر پیسٹ بنا کر، رات کو لگائیں، صبح منہ دھو لیں۔
ہفتے میں دو انڈے ضرور کھائیں۔ اُبلا ہوا کھائیں تو زیادہ بہتر ہے۔ کولسٹرول کا مسئلہ ہو تو صرف سفیدی استعمال کریں۔ انڈے کی سفیدی بہترین ماسک ہے۔ ہر فیشل یا مساج کے بعد ایک چمچہ شہد اور ایک چمچہ لیموں کا رس ملا کر چہرے پر لگائیں پندرہ منٹ بعد خشک ہونے پر دھو لیں۔

ان گھریلو ٹوٹکوں پر عمل کرنے کے بعد جب آپ کسی تقریب کے لیے ہلکا سا میک اپ کریں گی تو چہرہ دمک اُٹھے گا۔
خاتون خانہ ہونے کی حیثیت سے کچن کی ذمے داریاں بھی آپ پر عائد ہوں گی لہٰذا گھر کی دعوتوں میں ہلکا میک اپ کریں جو دیکھنے والے کو ناگوار نہ گزرے اور آپ بھی اُلجھن محسوس نہ کریں۔

وینشنگ کریم لگا کر فیس پاؤڈر کا ایک کوٹ لگائیں، فاؤنڈیشن ہرگز استعمال نہ کریں۔ پاؤڈر کی شکل میں ہی بلش آن اور آئی شیڈو لگائیں مگر اس کا بھی صرف ایک کوٹ۔ مسکارا اور آئی لائنز سے پرہیز کرنا بہتر ہو گا۔ آئی پنسل البتہ لگا سکتی ہیں۔ لپ اسٹک لائٹ براؤن یا پنک شیڈ میں لگائیں۔
البتہ رات یا شام میں تیاری کے وقت آپ گہرے شیڈز استعمال کر سکتی ہیں اور آنکھوں کا بھی مکمل میک اپ کر سکتی ہیں لیکن میک اپ ہلکا رکھیں۔
آئی شیڈو اپنے لباس کے حساب سے منتخب کریں۔ کاجل لگائیں اور مسکارا بھی لگا سکتی ہی

لباس کے انتخاب میں بھی سب سے اہم چیز موسم ہے گرمی ہو تو دن میں لان کے خوش رنگ سوٹ کا انتخاب کریں البتہ شام میں آپ بھاری کپڑے بھی پہن سکتی ہیں۔
ایک خاتون خانہ کے میک اپ کی خوبی یہ ہے کہ یہ محسوس نہ ہو کہ اس نے میک اپ کر رکھا ہے، اس کا حسن فطری اور قدرتی نظر آئے، ہلکے میک اپ سے چمکتا چہرہ اور دلکش مسکراہٹ آپ کو فطری دلکشی اور حسن عطا کرے گی۔

Categories: Face Care, Homemade Tips

2 replies »

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s