وزن کم کرنے کیلئے پھلوں اور سبزیوں کی افادیت

پھلوں کے بکثرت استعمال سے آپ مجموعی طور پر صحت مند ہونے کے ساتھ ساتھ کافی حد تک اپنا وزن بھی کم کر سکتے ہیں۔

کیونکہ پھلوں اور سبزیوں میں کیلوریز کم ہوتی ہیں۔ جبکہ وٹامنز اور دیگر غذائی اجزاء بہت زیادہ ہوتے ہیں۔ جن کے باقاعدہ استعمال سے جسم میں باقاعدہ نشوونما ہوتی ہے۔

علاوہ ازیں پھلوں میں چکنائی بالکل نہیں ہوتی جس سے دل کے امراض پیدا ہونے کا خدشہ نہیں ہوتا۔ پھلوں میں فائٹو کیمیکلز بھی ہوتے ہیں۔ جو بلڈپریشر کو حد سے زیادہ بڑھنے سے روکتے ہیں۔ کینسر، ذیابیطس اور موٹاپے سے بھی نجات دلاتے ہیں۔

موٹاپے اور زیادہ وزن کا شکار ہر انسان یہ خواہش رکھتا ہے کہ وہ سمارٹ اور دبلا پتلا نظر آئے اس کیلئے ہزاروں افراد سلمنگ سینٹر سے تکلیف دہ ورزشیں اور ادویات استعمال کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں کئی طرح کے دیگر حربے استعمال کرتے ہیں جن کے فوائد کم اور نقصان زیادہ ہوتا ہے۔ جبکہ پھلوں کے استعمال سے بہتر طور پر وزن کم کیا جا سکتا ہے۔

56

                                                                    وزن کم کرنے کیلئے پھلوں اور سبزیوں کا کیلری چارٹ                                                               

 123