Basic Hair Care

جانئے بالوں کو لمبا کرنے کے کچھ مفید اور آسان طریقے

سر کا مساج

بالوں کو لمبا کرنے کیلئے سر کا مساج بہت ضروری ہے۔ مساج کرنے کیلئے ایک انڈہ، ناریل کا تیل اور شہد لیں۔ ان سب چیزوں کو مکس کرکے ہلکے ہاتھوں سے مساج کریں اس طرح مساج کے ذریعے دوران خون تیز ہوتا ہے اور بالوں کی افزائش میں اضافہ ہوتا ہے۔ بالوں کو لمبا کرنے کیلئے ہرچھ ہفتوں کے دو سینٹی میٹر سے ایک انچ کٹنگ ضرور کروائیں۔ اس سے بھی بالوں کی لمبائی میں اضافہ ہوتا ہے۔ بالوں کو لمبا کرنے کیلئے یہ طریقہ بہت فائدے مند ہے۔

2

ایلو ویرا اور شہد کا استعمال

ایلو ویرا کو کاٹ کر اسکی جل نکال لیں۔ جل کو شہد میں مکس کرکے بالوں کی جڑوں میں لگائیں اور ہلکا ہلکا سا مساج کریں۔ بیس منٹ بعد سر دھولیں۔ بالوں کو لمبا کرنے کا یہ طریقہ نہایت آسان اور آزمودہ ہے ایلو ویرا کوکاٹ کر اسکی جل نکال لیں اور اس کو بالوں میں تقریباً دو گھنٹے تک لگا رہنے دیں۔ بال بہت کم وقت میں لمبے ہونا شروع ہو جائیں گے۔

3

بالوں کیلئے شیمپو

بالوں کو لمبا کرنے کیلئے یہ بہترین دیسی نسخہ ہے۔ اس سے بال لمبے اور چم دار ہو جائیں گے۔

اشیاء

آملہ۔۔ ایک پاؤ

سیکا کائی۔۔ ایک پاؤ

ریٹھے۔۔ آدھا کلو

ان سب چیزوں کو الگ الگ پیس لیں۔ جب بھی نہائیں ایک کلو پانی میں ایک چمچ آملے کا، ایک چمچ سیکا کائی اور دو چمچ ریٹھے کے ڈال کر ابال لیں۔ جب پانی آدھے کے قریب خشک ہو جائے تو اس سے بالوں کو دھوئیں۔ کچھ دیر بعد صاف پانی سے سر دھولیں۔

4

بالوں کو لمبا کرنے کیلئے موسچرائزر

بالوں کو لمبا اور مضبوط کرنے کیلئے موسچرائزنگ کی ضرورت ہوتی ہے بالوں کو موسچرائزنگ فراہم کرنے کیلئے، دو چمچ زیتون کا تیل اور چمچ لیموں کا رس لے لیں ان دونوں کو مکس کرکے سر پر لگائیں اور پوری رات لگا رہنے دیں۔ صبح اُٹھ کر سر دھولیں۔

 تل کا تیل۔۔ دو سو ملی لیٹر

سیکا کائی کا پوڈر۔۔آدھی پیالی

دونوں چیزوں کو ابال لیں۔ ٹھنڈا ہونے پر بوتل بھر کر رکھ لیں اور رات کو سوتے وقت بالوں میں خوب اچھی طرح لگا کر سو جائیں۔ صبح اٹھ کر بال دھولیں۔ اس سے آپ کے بال نرم وملائم چمکدار اور خوبصورت ہو جائیں گے اور بالوں کی لمبائی میں کافی حد تک اضافہ ہو گا۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s