رنگ گورا کرنے کے 3 مفید قدرتی طریقے

یہ بات تو تسلیم کرنی پڑے گی کہ ہمارے ہاں گورا رنگ ہر کسی کو پسند ہے۔ ہر لڑکی یہی چاہتی ہے کے وہ گوری اور دلکش نظر آئے۔ اسی لئے وہ ہر وہ طریقہ استعمال کرنے کے لئے تیار رہتی ہیں چاہیے اس سے انکے چہرے پر بُرے اثرات پڑنے کا بھی ڈر ہو۔ اسی لئے آج ہم نے اپنے قارئین خاص طور پر خواتیں کے لئے چہرے کی رنگت کو گورا کرنے کے مختلف طریقے لائے ہیں جن کے استعمال کے بعد وہ پہلے سے زیادہ خوبصورت اور پراعتماد نظر آئیں گی۔

2

دہی کا استعمال

دہی کے استعمال کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ اِس میں لیسٹک ایسڈ پایا جاتا ہے جو رنگت کو گورا کرنے کے لئے بہترین سمجھا جاتا ہے۔ صبح منہ دھونے سے بھی پہلے آپ دہی کو آہستگی سے اپنے چہرے پر لگائیں اور آرام آرام سے چہرے کی جلد پر سے مسلتی جائیں۔ جب اچھی طرح دہی آپ کے چہرے اور گردن پر لگ جائے تو تھوڑی دیر لگا رہنے دیں تا کہ لیسٹک ایسڈ اچھی طرح اپنا کام کر سکے۔ 12-15 منٹ کے بعد منہ کو ٹھنڈے پانی سے دھو لیں اور آہستگی سے خشک کر لیں۔ اِس طریقے کو روزانہ تقریباً ایک سے 2 ماہ دہرانے سے آپ دیکھیں گے کے آپ کے چہرے اور گردن کی رنگت میں گورے پن کا اضافہ ہو چکا ہو گا۔

3

دہی اور شہد کا استعمال

ویسے تو صرف دہی کے استعمال سے ہی آپ کو کافی نتائج حاصل ہو سکتے ہیں لیکن اگر دہی میں ایک چمچ شہد ملا کر بھی منہ پر استعمال کیا جائے تو بھی آپ کی رنگت کافی صاف سُتھری اور گوری ہو جائے گی۔ دہی اور شہد کے مکسچر کو آہستگی سے چہرے اور گردن کی جلد پر لگائیں اور 20 سے 25 منٹ بعد ٹھنڈے پانی سے منہ دھو لیں۔

4

بیسن کا استعمال

بیسن پکوڑوں کے لئے تو لازم ملزوم ہے ہی، پر رنگ گورا کرنے کے لئے بھی بیسن کا استعمال مفید سمجھا جاتا ہے۔ بیسن کے اندر بہت سے اجزاء ہوتے ہیں جو چہرے کی جلد کو گورا بنانے میں بہت مدد کرتے ہیں۔
بیسن کو تھوڑے سے عرق گلاب میں ملا کر گاڑھا سا پیسٹ بنا لیں اور اِسے چہرے اور گردن کی جلد پر لگائیں اور تھوڑی دیر کے لئے چھوڑ دیں۔ جب سارا پیسٹ خشک ہو جائے تو چہرے کو اچھی طرح ٹھنڈے پانی سے دھو لیں اور نرم کپڑے سے خشک کر لیں۔