Acne

فیشل ٹریٹمنٹ کتنی بار ضروری ہے؟

 فیشل تو بہت سے لوگ روٹین میں ہی کرواتے رہتے ہیں پر آج ہم آپکو یہ بتائیں گے کہ کون سی جلد کے لئے فیشل کتنی بار اور کتنے وقفے سے کروانا چاہیے تا کہ آپ زیادہ عرصے تک تروتازہ اور جاذب نظر دکھائی دیں۔ ہم یہ بتانے کی بھی کوشش کریں گے کہ کون سے عوامل ان سب باتوں کو پایا تکمیل تک پہنچانے میں ہماری مدد کرتے ہیں۔

2

سکن ایکسپرٹ کی تجویز

بہت سے جلدی ماہرین اِس بات پر متفق ہیں کہ ہماری جلد کو وقتاً فوقتاً فیشل ٹریٹمنٹ کی ضرورت پڑتی رہتی ہے کیوں ماحول کی آلُودَگی جلد کو صاف نہیں رہنے دیتی۔ اس لئے چہرے کی جلد کا فیشل ضروری ہو جاتا ہے۔ بنیادی طور پر فیشل کروانے سے ہماری جلد بالکل صاف شفاف ہو جاتی ہے اور ہم دلکش اور پُرکشش نظر آتے ہیں۔ عام حالت میں ہماری جلد کو 3 یا 4 ہفتے کے بعد فیشل کی ضرورت پڑتی ہے جس میں کلیزنگ اور ایکسفولیشن بھی شامل ہے۔

زیادہ چکنائی والی جلد; داغ دھبوں والی جلد

زیادہ چکنائی والی جلد جس پر داغ دھبے بھی ابھر آتے ہیں، ایسی جلد کو خاص خیال كے ضرورت ہمیشہ رہتی ہے۔ چکنائی والی جلد کا مطلب ہے آپ کے چہرے پر آلُودَگی زیادہ تیزی سے اثر کرے گی اور بعد میں نا مکمل صفائی کی وجہ سے اِس پر داغ دھبے ابھر آئیں گے۔ اِس لئے جلد کے لئے فیشل ٹریٹمنٹ اور بھی ضروری ہو جاتا ہے۔ لیکن یہاں دیکھنا یہ ہے کے آپ ایسی جلد کو کتنی بار فیشل کے مرحلے سے گزارتے ہیں۔ جلدی ماہرین کا کہنا ہے کہ زیادہ چکنائی والی جلد کے حامل لوگوں کو چاہیے کے وہ ہر 2 ہفتے بعد فیشل کروائیں۔ آپ دیکھیں گے کچھ ہی مہینوں میں آپ کی چکنائی والی جلد داغ دھبوں سے نجات حاصل کر لے گی۔

1

سیزنل فیشل

اِس بات کا ادراک بھی ضروری ہے کہ بار بار فیشل ٹریٹمنٹ ہر کوئی آفورڑ بھی نہیں کر سکتا اِس لئے ضروری ہے کہ فیشل ٹریٹمنٹ ضروری تو ہے لیکن اگر آپ ایک سیزن میں 2 یا تِین دفعہ بھی فیشل لیں تب بھی اِس کے اچھے نتائج حاصل ہوتے ہیں۔ کیوں کے فیشل ٹریٹمنٹ چہرے کو تروتازہ اور صاف شفاف بنا دیتی ہے۔

4

روٹین سے ہٹ کر فیشل ٹریٹمنٹ

کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ بار بار فیشل کروانا بھی کوئی عقلمندی نہیں ہے۔ کسی حد تک یہ بات کافی سہی بھی ہے، لیکن زیادہ تر روٹین سے ہٹ کر بھی فیشل ٹریٹمنٹ فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔ لیکن اِس بات کا خاص خیال رکھا جائے کے جہاں سے بھی آپ فیشل کروا رہے ہوں، وہ فیشل کرنے میں ماہر ہوں اور آپ کی جلدی ضروریات کا ادراک بھی رکھتے ہوں۔ آپ اپنے سکن کے اِسپیشَلِسٹ ڈاکٹر سے بھی اِس متعلق جان سکتے ہیں جو یقیناً آپ کو اچھی تجاویز دے گا۔

4 replies »

  1. Didi ap ki sari batain buhat hi informative hoti hain.please mujhe bhi email list may shamil kijiye ta kay main ap ki har post ko parh ke khud per apply kar sakoon.
    JazakAllah dear 🙂

    • Thanks for your appreciation. If you want to read any particular beauty article, please let us know. We will try to write your suggested article.

      Thank You

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s