جانیئے پاؤں کی انگلیوں سےداغ دھبے دور کرنے کے مفید طریقے

کچھ لوگوں کے پاؤں کی انگلیوں پرداغ دھبے ابھر آتے ہیں جو بہت بدنما محسوس ہونے کے ساتھ ساتھ آپکی شخصیت پر بھی بُرا اثر ڈالتے ہیں۔ بعض اوقات یہ دھبے وراثتی بھی ہو سکتے ہیں لیکن زیادہ تر یہ دھبے پیروں کی صفائی سے لا پرواہی بر تنے کی صورت میں بھی ظاہر ہو جاتے ہیں۔ ان داغ دھبوں سے نجات کے لئے آج ہم آپ کے لئے کچھ خاص طریقے پیش کر رہے ہیں جو یقیناً آپ کے لئے کافی مفید ثابت ہوں گے۔

جسم کی صفائی اور دیکھ بھال

اپنے جسم کی مجموعی صفائی کا خاص خیال رکھنا بے حد ضروری ہے۔ جسم کی مجموعی دیکھ بھال کا مطلب ہے آپ بھرپور طریقے سے زندگی جیئیں۔ اچھا کھانہ کھائیں۔ دن میں تقریباً 8 سے 9 گلاس پانی پیئیں اور ہر طرح کی نشہ آوار اشیاء سے پرہیز آپ کو جسم کی بہت سی بیماریوں سے نجات دلاتا ہے۔

Feet

ایک اچھے اسپنج کا استعمال ایکسفولیشن کے لئے

اپنی روزانہ کی روٹین میں پیروں کی ایکسفولیشن کا عمل خاص طور پر شامل کریں۔ ایک اچھے اسفنج کو پھیلے گیلا کریں پِھر آہستگی سے اِسے پیروں کی انگلیوں کے بیچ میں سکربنگ کے انداز میں لگائیں۔ آپ اسپنج کو ایک خاص مکسچر کے ساتھ بھی استعمال کر سکتے ہیں جو آپ کو پیروں کے داغ دھبوں کو ختم کرنے میں بھرپور مدد فراہم کرے گا۔ اِس مکسچر کو بنانا بہت ہی آسان ہے۔ بس آپ کو ایک تازہ لیمن، تھوڑا سا شہد اور دودھ لینا ہے۔ ان سب اجزاء کو آہستگی سے مکس کریں اور ایک پیسٹ بنا لیں اور پِھر اِس مکسچر کو اسفنج کے ذریعے لگائیں اور تھوڑے تھوڑے پانی کے استعمال سے صاف بھی کرتے جائیں۔ آپ دیکھیں گے اِس عمل کو تِین یا چار بار دہرانے سے آپ کے پیروں کی انگلیوں سے دھبے دور ہونا شروع ہو جائیں گے۔

Sunscreen ka istamaal

سنسکرین کا استعمال

پیروں کی انگلیوں پر سنسکرین کا استعمال بھی کافی سود مند عمل ہے۔ خاص طور پر لڑکیاں جو کھلے جوتے پہننا پسند کرتی ہیں اُنہیں چاہیے کے وہ دھوپ میں باہر نکلنے سے اپنے پیروں کی انگلیوں میں اچھی کمپنی کی سنسکرین کا استعمال کریں جس سے ان کے پیروں کی انگلیاں دھبوں کی بدصورتی سے بچ سکتی ہیں۔

Taza lemon or tamatar kay juice ka istamaal

تازہ لیمن اور ٹماٹر کے جوس کا استعمال

تازہ لیمن اور ٹماٹر کا جوس پیروں کی انگلیوں پر لگانے سے آپ کے سیاہ دھبے واضع طور پر کم ہو سکتے ہیں۔ دونوں جوسز کو ایک مقدار میں مکس کریں اور تھوڑی دیر تک پیروں کی انگلیوں پر لگا رہنے دیں اور بعد میں ٹھنڈے پانی سے دھو کر خشک کر لیں۔

Vitamin E Waly moisturizer ka istamaal

وٹامن ای والے موئسچرائزر کا استعمال

رات کو سونے سے پہلے اگر ایک اچھے موئسچرائزر کا استعمال کر لیا جائے تو یہ عمل بھی کافی سود مند ثابت ہو سکتا ہے۔ لیکن خیال رہے کے موئسچرائزر میں وٹامن ای اور الوویرا کے اجزاء شامل ہوں کیونکہ یہ دونوں اجزاء آپ کے پیروں کی انگلیوں سے داغ دھبے آسانی سے ختم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔