رمضان میں جلد کو تروتازہ اور صحت مند رکھنے کے آسان طریقے

اِس سال بھی رمضان کا مہینہ اپنی تمام تر برکتوں کے ساتھ بس شروع ہونے ہی والا ہے۔ لیکن پچھلے سال کی طرح اِس سال بھی گرمی کافی شدید ہے اور یہ گرمی آپ کی نازک جلد کے لئے بالکل بھی مفید نہیں۔ اور روزہ رکھنے کے دوران پانی سے لمبا وقفہ بھی جلد میں سوکھا پن پیدا کر دیتا ہے۔ جس سے جلد اور خشک ہو جاتی

ہے۔
انہی مسائل کو مدِ نظر رکھتے ہوئے آج ہم آپکو کو چند آسان اور مفید طریقے بتائیں گے جو رمضان میں بھی آپکی جلد کو اور دلکش رکھنے میں مدد دیں گے۔

135180298-jpg_101040

افطار اور سحر
اِس بات کو یقینی بنائیں کے سحر اور افطار کے وقت آپ پانی زیادہ مقدار میں پیئیں۔ تھوڑے تھوڑے وقفے سے دونوں اوقات میں زیادہ پانی پینا اِس بات کی ضمانت ہے کے جسم میں پانی کی مقدار ضرورت کے مطابق ہے۔ تقریباً 8 گلاس تک روزانہ پانی پینا ویسے بھی صحت کی ضمانت ہے۔

دودھ کی مصنوعات سے پرہیز
اگر آپکی جلد زیادہ حساس اور چکنائی والی ہے، تو آپ کو چاہیئے کے آپ دودھ والی مصنوعات سے پرہیز کریں کیوں کے اِس سے آپ کے چہرے پر دانے اور کیل مہاسے اُبھر آئیں گے۔

softdrinks

سوفٹ ڈرنکس اور کیفین سے پرہیز
رمضان کے مہینے میں اپنی جلد کو صحت مند اور دلکش رکھنے کے لئے یہ بھی ضروری ہے کے آپ سوفٹ ڈرنکس، چائے اور کافی سے بھی پرہیز کریں کیوں کے اِس سے جسم میں موجود منرلز کی کمی ہو جاتی ہے جس سے آپ کی جلد خشک اور کھردری ہو جاتی ہے۔

images

میٹھے سے پرہیز
رمضان کے مہینے میں لوگ افطاری کے وقت میٹھے کا بھی بے تحاشہ استعمال کرتے ہیں جو بالکل بھی فائدہ مند چیز نہیں ہے۔ بہت زیادہ میٹھا بھی جلد پر داغ دھبوں اور کیل مہاسوں کے باعث بنتا ہے۔

Easy-Beauty-Tips-at-Home-598x354

آنكھوں کے گرد حلقوں سے نجات
رمضان کے مہینے میں پانی کی کمی کی وجہ سے ہماری آنكھوں کے ارد گرد ہلکے بھی پڑ جاتے ہیں جو تھوڑی سی احتیاط اور توجہ سے ٹھیک کئے جا سکتے ہیں۔ پُورا رمضان دن میں 2، تِین مرتبہ ٹی بیگ کو آنکھوں پر رکھنے سے یہ سیاہ ہلکے ختم کئے جا سکتے ہیں۔

    a08c0e5352091063cd49c014cd42bf30  

سبزیوں اور سلاد کا استعمال
کوشش کریں آپ رمضان کے مہینے میں سبزیوں اور سلاد کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔ اِس سے آپکی جلد خصوصًا چہرے کی جلد بہت تروتازہ اور صحت مند رہے گی۔

6-Side-Effects-Of-Using-Sunscreen-You-Should-Be-Aware-Of

سن سکرین اور سن بلاک کا استعمال
رمضان کے مہینے میں کوشش کریں کے بازار اور مارکیٹ افطاری کے بعد جائیں لیکن اگر آپ دن میں بھی جاتے ہیں تو کوشش کریں چہرے پر سن بلاک یا اچھی سن سکرین لگا کر نکلیں۔ سن سکرین کا استعمال سورج کی نقصان دہ شعاعوں کو جلد پر اثر انداز ہونے سے کافی حد تک بچائے رکھتا ہے۔