Diet

رمضان المبارک کےلئے بہترین خوراک کا انتخاب

رمضان المبارک میں اس آرٹیکل کی روشنی میں بہترین خوراک کا انتخاب کریں جو نا صرف غذائیت اور توانائی سے بھرپور ہو بلکہ ذائقہ میں بھی اعلی ہو۔ رمضان المبارک میں بہترین خوراک اپنے خاندان کےلئے تیار کریں اور لطف اندوز ہوں۔

nutrition-in-ramadan

 رمضان المبارک میں آپ کےلئے سنہری موقع ہے کہ اپنی روزمرہ غذا کنٹرول کرکے انتہائی غذائیت سے بھرپور اور فائدہ مند کھانے کی چیزوں کے ساتھ جسم کو فائدہ دیں۔ کیا آپ اس بات سے واقف ہیں کہ اس میینے میں اپنا پیٹ بھرنے کےلئے ہم تیزابیت سے بھرپور، کم غذائیت والے اور دیر سے ہضم ہونے والی چیزیں کھاتے ہیں۔دن بھر کچھ نا کھانے کی وجہ سے ہم افطاری کے وقت اس طرح کھا رہے ہوتے ہیں جیسے ہم نے کسی ریس میں حصہ لیا ہو۔  ہمیں اعتدال میں رہ کر ایسی غذا کھانی چاہیے جو دن بھر کی کمی کو پورا کر سکے۔ اصل میں ہم اس غلط فہمی کا شکار ہیں کہ کم کیلوری والے لیکن زیادہ فائدمند اور غذائیت سے بھر پور کھانے کی اشیاء مزیدار اور لذیذ نہیں ہوتی جبکہ یہ بات بالکل غلط ہے۔

کھجوریں اور گری دار میوے

 کھجوریں اور گری دار میوے سب سے چھوٹی، سب سے زیادہ غذائیت اور توانائی سے بھرپور کھانے کی اشیاء میں سے ایک ہیں۔ کھجوروں کے بارے میں کچھ بھی کہنے کی ضرورت نہیں کیونکہ ہم سب ان کی اہمیت سے باخوبی آگاہ ہیں۔ لیکن ہماری نوجوان نسل سب جانتے ہوئے بھی ان کی غذائیت  سے فائدہ نہیں لیتی۔ اگر ہم اپنی ذہنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں تو ہم کھجوریں اور گری دار میوے سے نت نئے مشروبات اور میٹھی کھانے کی اشیاء بنا سکتے ہیں۔ کھجوریں اور گری دار میوے سے بننے والی اشیاء مصنوعی چینی سے بنی چیزوں سے کہیں زیادہ غذائیت اور توانائی سے بھرپور ہوتی ہیں۔

دہی اور پنیر

دہی اور پنیر دونوں ایسی چیزیں ہیں جو ہمارے جسم کو قوت فراہم کرتی ہیں۔ دہی اور پنیر صرف کیلشیم سے ہی بھرپور نہیں بلکہ ان میں ہر طرح کی غذائیت وافر پائی جاتی ہے اور آپ اسے دن میں جب مرضی بغیر کسی ڈر و خوف کے کھا سکتے ہیں۔ دہی اور پنیر بہت سے لوگوں کی پسندیدہ غذا ہے جو اکثر میٹھی چیزوں، پاسٹا، سینڈوچ اور بیکنگ میں استعمال ہوتیں ہیں۔ دہی ایک ہلکی پھلکی اور ٹھنڈی غذائیت سے بھر پور خوراک ہے۔ آپ دہی میں تھوڑی سی چینی شامل کرکے اس میں فروٹ مکس کرکے افطاری یا سحری میں لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ رمضان کے مہینے میں دہی کی خوبیوں سے فائدہ اٹھائیں اور اس سے چٹنی، ساس، اسموتھی، کری اور بٹر ملک بنا کر اپنی خوراک میں شامل کریں۔

تازہ پھل اور سبزیاں

پھل اور سبزیاں زیادہ فائدہ تب دیتے ہیں جب ہم ان کو تازہ کھائیں۔ پھلوں سے کوئی میٹھی چیز بنانے سے بہتر ہے کہ آپ ایک بائول تازہ پھلوں کا لیں اور ہر روز ایک نئی ڈریسنگ کے ساتھ لطف اندوز ہوں۔ سبزی سے بنی کری میں ہمیشہ غذائی اجزاء کی کمی ہوتی ہے اور یہ تیل اور مرچ مصالحوں سے بھرپور ہوتی ہیں جو جسم میں گرانی اور تیزابیت کا باعث بنتی ہے اس لئے سبزیوں کی کری بنانے کی بجائے تازہ سبزیوں کا سلاد، بھاپ میں پکی سبزی یا سبزی ابال کر کھائیں۔ اس کے علاوہ آپ تازہ یا بھاپ میں پکی سبزی کو اپنے پسندیدہ سینڈوچ، رول، لزانیا یا پاسٹا میں شامل کرکے مکمل غذائیت کے مزے لیں۔

اناج، دالیں اور پھلیاں

اناج، دالیں اور پھلیاں ریشہ (فائبر) اور کاربوہایڈریٹ کا عظیم ذریعہ ہیں۔ آپ سحری میں جو کے دلیہ کا بائول کھائیں اور افطاری میں دالوں یا پھلیوں سے بنا سوپ لیں۔

اگر آپ کھانے کو ایک نیا ذائقہ دینا چاہتے ہیں تو گیہوں کی خستہ روٹی کو پنیر، تازہ سبزیوں کے سلاد یا دہی کی چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔ اس کے علاوہ برائون چاول سبزی یا گوشت کے ساتھ مزا بھی  دیتے ہیں۔ یہ آہستہ آہستہ ہضم ہو کر آپ کو سارا دن روزے کے دوران توانائی دئے گے۔ افطار کےلئے آپ تھوڑا سا گوشت یا سبزی ڈال کر جو، دال یا پھلیوں کا سوپ لیں اور اس کے اوپر کریم ڈال کر پیئں تاکہ آپ کے جسم کو پروٹین مل سکے۔

دودھ

دودھ ہر بچے، نوجون، بالغ اور بوڑھے کے جسم کی بنیادی ضرورت ہے۔ رمضان المبارک میں سحری اور افطاری میں دودھ ضرور لیں۔ افطاری میں آپ اور آپ کے بچے پاسٹا، سبزیاں اور گوشت کو دودھ سے بنی وائیٹ ساس کے ساتھ ضرور پسند کریں گے اور سحری میں کسی پھل سے بنا ملک شیک یا بٹر ملک بہترین انتخاب ہے۔

Categories: Diet, Diet & Health

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s